چائے میں الائچی کی مہک

دوست

محفلین
روزانہ چائے میں الائچی ڈال کر تقریباً ضائع ہی کرتا ہوں، الائچی کی مہک اور سواد چائے میں محسوس نہیں ہوتا۔ کتنی دیر پکایا جائے؟ دم دینا چاہیے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
روزانہ چائے میں الائچی ڈال کر تقریباً ضائع ہی کرتا ہوں، الائچی کی مہک اور سواد چائے میں محسوس نہیں ہوتا۔ کتنی دیر پکایا جائے؟ دم دینا چاہیے؟
الائچی توڑ کر اس کے سیاہ دانے ڈالا کریں ۔
چائے پکانا چائے کو تباہ کرنا ہے ۔اگر چائے پکائیں گے تو الائچی اور چائے دونوں ہی ضائع ہوں گی :) ۔یہ میری رائے ہے البتہ ۔
 
روزانہ چائے میں الائچی ڈال کر تقریباً ضائع ہی کرتا ہوں، الائچی کی مہک اور سواد چائے میں محسوس نہیں ہوتا۔ کتنی دیر پکایا جائے؟ دم دینا چاہیے؟
الائچی کو ہلکا سا کوٹ لیا کریں۔
اگر چائے میں دودھ کا استعمال کرتے ہیں تو دودھ ابالتے ہوئے بھی الائچی کوٹ کر ڈالی جا سکتی ہے۔
 
الائچی کو ہلکا سا کوٹ لیا کریں۔
اگر چائے میں دودھ کا استعمال کرتے ہیں تو دودھ ابالتے ہوئے بھی الائچی کوٹ کر ڈالی جا سکتی ہے۔
پھر بھی سواد نہ آئے تو شاید اس کی وجہ یہی ہو کہ آپ کو یہ ذائقہ راس نہیں آیا۔ ہمارے گھر بھی اس معاملے پر تقسیم ہے۔ :)
 
عباس اعوان

محفلین
میں نے بھی بہت مرتبہ ٹرائی کی، لیکن الائچی کی مہک چائے میں نہیں آئی۔
پاکستان میں الائچی والی چائے کی مہک یاد ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
سین خے
ایک کپ دودھ والی چائے میں :
  • کتنی الائچی ڈالی جائے؟
  • ثابت، کوٹ کر، یا صرف دانے ڈالے جائیں؟
  • الائچی کس موقع پر ڈالی جائے، پتی ڈالتے وقت، دودھ ڈالتے وقت یا کسی اور وقت؟
پیشگی بہت بہت شکریہ۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
الائچی توڑ کر اس کے سیاہ دانے ڈالا کریں ۔
چائے پکانا چائے کو تباہ کرنا ہے ۔اگر چائے پکائیں گے تو الائچی اور چائے دونوں ہی ضائع ہوں گی :) ۔یہ میری رائے ہے البتہ ۔
یہی بات درست ہے۔ الائچی کو نہ توڑنا بنیادی غلطی ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے بر سبیل تذکرہ و مشاہدہ لڑی ھٰذا ، کچھ محفلین نے چائے میں الائچی ڈالنے کااستفسار کچھ اس انداز سے کیا ہے کہ جیسے انہیں یہ خاص چائے بنا کر شداد ،فرعون ، نمرود یا چنگیز خان کو پیش کرنی ہے اور اگر اس کو پسند نہ آئی تو بلا تاخیر سر قلم کیے جانے کا پروانہ تیار ہو ۔ :)
 
Top