میرے حساب سے دو کپ چائے میں ایک الائچی مناسب رہتی ہے۔
میں پانی جب ابلنے رکھتی ہوں تو الائچی توڑ کر ڈال دیتی ہوں۔ ڈھک کر پانی ابالیں تاکہ خوشبو اچھی طرح آجائے۔ ابال آنے پر چائے کی پتی ڈالی، دوبارہ ڈھکن رکھ دیا۔ میں بامشکل ایک منٹ درمیانی آنچ پر پکنے دیتی ہوں اور پھر بالکل ہلکی آنچ پر مزید دو سے تین منٹ۔ پھر چولھا بند کر کے دو سے تین منٹ کے لئے چائے کو چھوڑ دیا۔ پھر دودھ شامل کر دیا۔
ویسے میری والدہ کے حساب سے تو تین پیالی میں ایک الائچی بہت رہتی ہے۔ اب یہ سب کی پسند پر منحصر ہے
اگر الائچی پاؤڈر استعمال کریں تو پھر پانی ابالتے وقت نہ شامل کریں۔ بلکہ جب چولھا بند کر کر چائے کو چھوڑیں تو اس وقت ایک چٹکی پاؤڈر شامل کر دیں۔