ٹھیک میں آؤں گی
بالکل پوچھیئے
سب کو اجازت ہے
ہیں تذکیروتانیث
میں نے اب رُونا شروع کردینا ہے،،،
اتنی مشکل اُردو بولنے پر ،،،شاعروں والی اُردو مت بولیئے گا
کیوں؟
میں سمجھا نہیں۔
ویسے اگر آپ کا رونے کو دل کر رہا ہے تو رو لیں، میں آپ کے رونے کے بعد سوال پوسٹ کر دوں گا
جی ٹھیک ہے۔اتنی مشکل اُردو بولنے پر ،،،شاعروں والی اُردو مت بولیئے گا
ایک دفعہ کا ذکر ہے........ایک فراخ دل ترکمان ، جو وسیع دسترخوان کے لیے چاردانگِ عالم میں مشہور تھا.....اوراکناف کے لوگ باگ اکثر اُس کے نعمت خانے کی چاء(چائے کا وہ مزہ نہیں....بقول شفیق الرحمان) اور دیگر ماکولات و مشروبات سے مستفیض ہوتے رہتے تھے......ایک روز اُس نے ایسی ہی ایک دعوت میں ہماری آپا کے لیے چاء اور ڈھیر ساری اور اشیاء تیار کروائیں ........کہ کھانا پینا بھی ہو گا اور مصاحبہ(interview) بھی.........لیکن دو "بھیاز" آئے اور سب صاف...........کہاں وہ تو سارا نین اور انیس بھیائز کھا اور پی گئے،نایاب بھائی اور باباجی نے نہیں کھایاہوگامجھے پتہ ہے
اس خیال کا اظہار میں پہلے ہی کر دیا تھا کہ اس نے یہی کہنا ہے۔ دیرینہ دشمنی نبھانے کا یہ موقع اپنے ہی تیر انداز نے دیا ہے
ذوالقرنین بھائی، نیلم نے گواہی دی ہے کہ آپ کو کھانا بنانا نہیں آتا۔
جی بالکل یہ تو آسان ہے لیکن آپ میں موجود شاعرانہ جراثیم سے خطرہ ہےجی ٹھیک ہے۔
ویسے یہ تو آسان لفظ ہے۔
بہت شکریہ عینیبہت خوب سلسلہ اور اس پر لاجواب شخصیت!
اور اتنے ہی عمدہ جوابات!
ایک دفعہ کا ذکر ہے........ایک فراخ دل ترکمان ، جو وسیع دسترخوان کے لیے چاردانگِ عالم میں مشہور تھا.....اوراکناف کے لوگ باگ اکثر اُس کے نعمت خانے کی چاء(چائے کا وہ مزہ نہیں....بقول شفیق الرحمان) اور دیگر ماکولات و مشروبات سے مستفیض ہوتے رہتے تھے......ایک روز اُس نے ایسی ہی ایک دعوت میں ہماری آپا کے لیے چاء اور ڈھیر ساری اور اشیاء تیار کروائیں ........کہ کھانا پینا بھی ہو گا اور مصاحبہ(interview) بھی.........لیکن دو "بھیاز" آئے اور سب صاف...........
آگے کیا ہوتا ہے......یہ جاننے کے لیے دیکھتے رہیے........."تیموری مہمان"
بہت شکریہواہ نیلم بہت زبردست اور فوری جوابات - آپ چائے گرم گرم پیتی ہوں گی ان جوابات کی تازگی سے اندازہ ہورہا ہے
زبردست ،،،بہت ہی مزیدار میرے منہ میں تو پانی آگیانیلم آپا!.........پہلے تو یہ لیں چائے کے ساتھ کے پکوڑے.....جو بھائی جان کو نظر نہیں آئےتھے.....چھپا کر رکھے تھے....
اور چند ایک سوالات مجھے بھی پوچھنا ہیں....
(1) مادری زبان کے علاوہ سب سے میٹھی اور مزے کی زبان کون سی لگتی ہے؟
(2) کوئی ایسی بات، جس سے آپ کا خالق سے تعلق اچانک بڑھا ہو؟
(3) ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے طوفان کو عالم انسانیت کے لیے مفید سمجھتی ہیں یا ؟؟
(4) پاکستان کے کس گوشے کو ایک بار دیکھا ہے اور اُسےبار بار دیکھنے کی خواہش ہے؟؟
(5) آپ کے خیال میں عورت ہمارے معاشرے میں زیادہ عزت پاتی ہے یا مغرب میں؟