انٹرویو چائے نیلم کے ساتھ

نیلم

محفلین
(1) مادری زبان کے علاوہ سب سے میٹھی اور مزے کی زبان کون سی لگتی ہے؟
پشتو
(2) کوئی ایسی بات، جس سے آپ کا خالق سے تعلق اچانک بڑھا ہو؟
کچھ دکھ تھے ایسے میری زندگی کے جو مجھے خالق کے بہت قریب لے آئے۔ویسے تو خالق سے محبت شعور کے ساتھ ساتھ بڑھی ہے۔
(3) ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے طوفان کو عالم انسانیت کے لیے مفید سمجھتی ہیں یا ؟؟
مفید تو ہیں بہت ،لیکن بہت مس یوز بھی کیا جاتا ہے
(4) پاکستان کے کس گوشے کو ایک بار دیکھا ہے اور اُسےبار بار دیکھنے کی خواہش ہے؟؟
ایسا تو کوئی نہیں ہے لیکن خواہش ہے کہ شمالی علاقہ جات دیکھوں
(5) آپ کے خیال میں عورت ہمارے معاشرے میں زیادہ عزت پاتی ہے یا مغرب میں؟
ہمارے معاشرے میں ،،
 

نایاب

لائبریرین
291024b496.jpg
محترم بہنا یہ کیک کھائیں مکمل آپ نے ہی کھانا ہے ۔ کسی کو نہیں دینا ۔​
کچھ سوالات رسم دھاگہ نبھانے کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
1.. خواتین کو عام طور پر " صنف نازک " کے لقب سے پکارا جاتا ہے ۔ بحیثیت اک خاتون کے اس " نزاکت " بارے آپ کیا سوچ رکھتی ہیں ۔
کیا یہ " نزاکت " کمزوری کی علامت کہی جا سکتی ہے ۔ ۔۔؟
2 ۔۔۔ آپ کے خیال سے اک عورت کیسے بلندیوں کو چھو سکتی ہے ۔
3۔۔۔ خواتین کے لیئے تعلیم کس قدر اہمیت رکھتی ہے ۔۔؟
4 ۔۔ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں ۔۔۔ ان رنگوں بارے آپ کی سوچ کیا ہے ۔ ؟
5 ۔۔ کہتے ہیں " صنف نازک کا دل بھی نازک ہوتا ہے " کیا یہ بات درست ہے ۔
6 ۔۔۔ بے حجابی حسن کو نکھارتی ہے کہ زوال دیتی ہے ۔ ؟
7 ۔۔۔ اپنی سہیلیوں کے بارے کیا نظریات رکھتی ہیں ۔ ان کی خوبیاں و خامیاں تلاش کرتی ہیں ۔ ؟ یا صرف اپنی دوستی کو سامنے رکھتی ہیں ۔ ؟
 

نیلم

محفلین
اب عینی کے سوالات کی باری ہے:)
انسانی خوبیوں میں آپ کے خیال میں سب سے عمدہ خوبی جو اس کی پوری شخصیت کا احاطہ کرتی ہو کونسی ہے۔۔۔
اُس کا اچھااخلاق
اسی طرح وہ خامی انسان کی پوری ذات کو ملبے کا ڈھیر بنادے آپ کے خیال میں وہ خامی کیا ہے۔۔۔ ۔؟
برا اخلاق
زندگی گزارنے کا سب سے آسان اور عمدہ راستہ جسے چن کر آپ غم کو برتنے کا سلیقہ سیکھ سکیں آپ کی نظر میں کیا ہونا چاہیئے۔۔۔ ؟
صبر اور شکر
پاکستان کے علاوہ وہ کونسی جگہ ہے جہاں آپ جائے سکونت اختیار کرنا چاہیں۔۔۔ ۔؟
ہممممم جہاں بھی نصیب لے گئے چلی جاؤں گی :D
کسی بھی انسان میں پائے جانے والی وہ عادت جس سے آپ بہت متاثر ہوتی ہوں۔۔۔ ۔؟
سچ بولنے کی عادت
فیصلہ کرتے ہوئے آپ کس بات کو ترجیح دیتی ہیں۔۔۔ ۔؟
selfish بن کے کوئی بھی فیصلہ نہیں کرتی
 

نیلم

محفلین
میرے پاس پانچ برس درّہ آدم خیل کے چھ کزن پڑھتے رہے.........میں نے بڑی کوشش کی، مگر پشتو نہیں سیکھ سکا..........بڑی خواہش ہے ویسے......... :)
اچھا میری 2 سسٹرز یوکےمیں رہتی ہیں اُن کے میاؤں پیدا تو یوکے میں ہوئے ہیں لیکن وہ لوگ بولتے اپنی مادری زبان ہیں یعنی پشتو،تو اسی لیئے میری سسٹرز بھی اب ساری پشتو بولتی ہیں شادی سے پہلے اُنہیں بالکل پشتو نہیں آتی تھی۔15 ،16 سال ہوگئے اُن کی شادی کو:)
 

نیلم

محفلین
کچھ سوالات رسم دھاگہ نبھانے کو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔جی نایاب بھائی آپ کے لیئے جوابات حاضر ہیں :)
1.. خواتین کو عام طور پر " صنف نازک " کے لقب سے پکارا جاتا ہے ۔ بحیثیت اک خاتون کے اس " نزاکت " بارے آپ کیا سوچ رکھتی ہیں ۔
کیا یہ " نزاکت " کمزوری کی علامت کہی جا سکتی ہے ۔ ۔۔؟
پھول نازک ہوتا ہے اور کانٹا کرخت ۔اور پھول کی نزاکت کمزوری کی علامت نہیں خوبصورتی کی علامت ہے
2 ۔۔۔ آپ کے خیال سے اک عورت کیسے بلندیوں کو چھو سکتی ہے ۔
عورت جب ماں بنتی ہے تو بلندیوں کو چھو لیتی ہے
3۔۔۔ خواتین کے لیئے تعلیم کس قدر اہمیت رکھتی ہے ۔۔؟
آج کل کے دور میں تو بہت ضروری ہے،ایک مرد کو پڑھانا ایک فرد کو پڑھانا ہے اور عورت کو پڑھانا پورے معاشرے کو پڑھانا ہے۔تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی بہت ضروری ہوتی ہے
4 ۔۔ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں ۔۔۔ ان رنگوں بارے آپ کی سوچ کیا ہے ۔ ؟
اگر دنیا میں عورت نا ہوتی تو دنیا بے رنگ ہوتی :)
5 ۔۔ کہتے ہیں " صنف نازک کا دل بھی نازک ہوتا ہے " کیا یہ بات درست ہے ۔
بالکل درست ہے:)
6 ۔۔۔ بے حجابی حسن کو نکھارتی ہے کہ زوال دیتی ہے ۔ ؟
جو چیز جتنی قیمتی ہوتی ہے اُتنی ہی چُھپا کے رکھی جاتی ہے :) میرا نہیں خیال ہےکے بے حجابی حسن کو نکھارتی ہے
7 ۔۔۔ اپنی سہیلیوں کے بارے کیا نظریات رکھتی ہیں ۔ ان کی خوبیاں و خامیاں تلاش کرتی ہیں ۔ ؟ یا صرف اپنی دوستی کو سامنے رکھتی ہیں ۔ ؟
نہیں صرف دوستی کو سامنے رکھتی ہوں ،،کیونکہ کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہاں لیکن کچھ لوگوں میں اچھائیاں زیادہ ہیں اور کچھ میں بُرائیاں ۔باقی مکلمل تو صرف اللہ کی ذات ہے۔ویسے کوئی دوست نہیں ہے ،سکول اور کالج میں تھیں وہ بھی صرف 4 ۔اب سب دور دُور ہوگئیں اپنی اپنی لائف میں بزی۔اب میری دوستی سب فیملی کےلوگوں سے ہی ہے۔میں بہت سوشل نہیں ہوں اسی لیئے دور کی دوستیاں نہیں رکھتی :D
 
Top