نور وجدان
لائبریرین
محفل چائے خانہ ایسی بیٹھک ہے ، جہاں گفت و شنید بھی ساتھ ساتھ چلتی ہے کہ چائے بمع لوازمات کے سامنے موجود ہوتی ہے ۔ اس محفل میں بڑے بڑے آئے ، کبھی چھوڑ کے نہ گئی ۔ اچھی کتاب ہاتھ میں موجود ہو تو چائے ساتھ ہو لطف دو بالا ہو جائے مگر میرے لیے کافی چائے سے زیادہ مرغوب مشروب ہے ۔ چائے کی تراکیب شریک کرنے والے شمشاد محترمی نے چائے سے محفل چائے خانہ کو پھر سے رونق بخشنے کی سعی کی ہے ۔ سردیوں میں کسی درخت کی چھت کے نیچے بیٹھ کے نرم گرم دھوپ میں چائے پینے کا اپنا مزہ ہے اور گرمیوں میں اسکو باوجود شدید گرمی کے صبح سویرے یا کھانے کے بعد پیا جاتا ہے ۔ مہمان اگر گھر میں آجائیں تو ان کی آمد کا سواگت بھی چائے سے کیا جاتا ہے ، چائے سے مہمان نوازی کا بھرم رہتا ہے ۔ چائے اور مہمان نوازی سے یاد آیا کہ کل امیداورمحبت تشریف لائیں اور ان کو خوش آمدید بھی نہ کہا جاسکا ۔
یہ الائچی والی چائے آپ کے لیے اسپیشل بنائی ہے کہ اکثر چائے میں الائچی سے شیریں مہک اسکی اشتہا بڑھا دیتی ہے ۔ یہ نہ ہو کہ یہ کہیں خالی خولی چائے سے ٹرخا دیا ، ان کے لیے کچھ مزید بھی تیار کیا گیا ہے
اب ہم کچھ سوالات کرتے ہیں امید اور محبت سے تاکہ چائے پینے کیساتھ ساتھ کچھ بات چیت کرسکیں
1 ۔ آپ محفل میں اتنے عرصے بعد تشریف لائیں ، محفل سے گوشہ نشینی کیوں اختیار کی ؟
2۔ امید و محبت نام رکھنے کی وجہ کیا ہے ؟
3۔ ابھی تک کتنے ناولز ایسے ہیں جن کے کرداروں کو حقیقی زندگی میں دیکھنے کی خواہش پیدا ہوئی ہے
4۔زندگی کیا ہے؟ کیا بس زندہ رہنے کھانا پینا ؟ یا کوئی اور مقصد؟
5۔ آپ کو کن باتوں پر رونا آجاتا ہے
یہ محفل آپس میں گفت و شنید کے لیے ہیں ، دیگر محفلین بھی ان سے سوالات پوچھ سکتے ہیں بلکہ کسی بھی محفلین کو ٹیگ کرکے ان سے بھی سوالات پوچھے جا سکتے ہیں