چائے پئیں

سیما علی

لائبریرین
بہت شکریہ سیما آپی، بہت خوبصورت باتیں کیں ہیں آپ نے۔

ظفری اس محفل کے بانی اراکین میں سے ہیں۔ ان کی تحریریں پڑھنے کے لائق ہیں۔ خاص کر جو انہوں نے اردو محفل کی کئی ایک سالگرہوں پر لکھی تھیں۔
سچ کہا آپ نے ظفر ی صاحب کی تحریریں بہت اعلیٰ ہیں۔ابھی سب تو نہیں پڑھ سکی ہوں آپ نے ربط دیا ہے اور کوشش کروں گی سب پڑھوں ان شاء اللّہ۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
DPJIuAB_d.jpg
 

نور وجدان

لائبریرین
شمشاد صاحب نے شروعات کیں اور چائے کی خوشبو پوری محفل میں پھیل گئی۔اور پھر نور بٹیا نے چائے کی بیٹھک میں بلایا اور ہم جیسے چائے کے عاشق کچے دھاگے سے کھنچے چلے آئے،ایک تو چائے کی اشتہا انگیز خوشبو پھر نور کی پیار بھری شاعرانہ گفتگو ہم بیٹھے کے بیٹھے رہ گئیے۔اور ایسی خواب و خیال کی دنیا میں کھوئے کہ راوی تا دمِ تحریر صرف پیار و سکون ہی لکھتا ہے۔ :redheart::redheart::redheart::redheart::redheart:
جہاں شعر و ادب کی باتیں ہیں وہیں چائے کا دور چلتاہے۔چائے عام زندگی کی طرح شاعری کا بھی اہم حصہ رہی ہے ۔جس میں زندگی سے متعلق ہر جذبے کو موضوع سخن بنایا گیا ہے ۔
غرض ہم سب نے چائے سے اپنے عشق کو مختلف نام دیتے ہیں۔
اسی طرح کسی نے لکھا ’’ چائے کا احترام کیا کرو یہ تمام مشروبات کی مرشد ہے ‘‘۔
شمشاد صاحب چائے کواشرف المشروبات نام دیتے ہیں ہم
شراب الطہور کا نام دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غرض
چائے روز مرہ کی زندگی کا اہم حصہ ہے گھر گھر میں دن کی شروعات اسی مشروب سے ہوتی ہے ۔شعر و ادب سے بھی اس کاگہرا رشتہ رہا ہے ۔
جہاں شعر و ادب کی باتیں ہیں وہیں چائے کا دور چلتاہے۔چائے عام زندگی کی طرح شاعری کا بھی اہم حصہ رہا ہے ۔جس میں زندگی سے متعلق ہر جذبے کو موضوع سخن بنایا گیا ہے ۔اسی طرح چائے کی خوشبو سے عشق کو کسی شاعر نے اس طرح پیش کیا :
پوچھا کسی نے کون سی خوشبو پسند ہے
میں نے چائے کا ذکر چھیڑ دیا۔
ظفر ی صاحب نے تو جوابات اتنے حسین پیرائے میں دیے ہیں کہ ہم اب تک اُسی سحر میں گرفتار ہیں۔ سچ ہے جب زندگی کی اصل حقیقت آشکار
ہوتی ہے ،تو معلوم ہوتا ہے کہ سب سراب ہے ۔اس سے انحراف میں ہی بقا ہے ۔
پھر سب سے حساس بات جو انھوں نے کہی وہ حقیقت ہے کہ ٹیلی پیتھی سیکھی نہیں جاتی ،بلکہ یہ انسان میں ددیعت کی جاتیں ہیں۔یہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتیں ۔جیسے میرا سب سے چھوٹا بھائی سو فیصد سچے خواب دیکھتا ہے۔
ظفری صاحب کے خواب کو پڑھ کے اُسکے سچے خواب یاد آگئے جو وہ سب سے پہلے مجھے بتاتا ہے ،ایک سال پہلے دیکھا خواب ہماری زندگیوں میں اگلے سال ہماری زندگی میں اُسی طرح ہوتا ہے جیسے میرے بھائی نے خواب میں دیکھا اور مجھے سنایا۔۔۔۔۔ یہ اللّہ بہت کم خوش نصیب لوگوں کو عطا کرتا ہے۔اِنکی بات درست ہے کہ یہ ایک انسان کے ادراک میں اضافہ کرتیں ہیں۔اب انتظار ہے امید اور محبت کے جوابات کا۔
اللّہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں آسانیاں بانٹنے والا بنائے۔۔۔۔۔۔
آپ کے میسج نے عجیب سی بے چینی پیدا کردی ہے، جیسے ہی پڑھا، چائے کی طلب بزھی اور پھر چائے بنانے لگی. اب چائے کے سپ لیتے یہ مراسلہ پڑھ رہی گویا کسی میگ کی ورق گردانی سے لطف و حظ لیتے: سوچیے اس کیمسڑی کو! بہت پیارا اور اچھا انداز تحریر گویا موتیوں کو دل سے پرویا گیا ہو. خواب و خیال میں فرق اتنا کہ خیال، خواب بن جاتا ہے اور خواب خبر اور کائنات اخبار. دل پر سطر سطر لکھی جائے تو کائنات کا حسن کہ جو دیکھے کھو جائے! یہ خواب سچے ہوتے ہیں اور سچ کیسے ہوجاتے، یہ کتھا داستان ہے. بہت سے واقعات تن بیتی ہیں اور بہت سے تجربات دیکھے تو اتنا احساس ہوا کہ دنیا کے کونے کونے میں ۳۰% فیصد آبادی ایسی ہے جو اس قدر حساس ہے کہ سچے خواب دیکھتی ہے اور سچ ہوتا ان خوابوں کو دیکھتی ہے:) آپکا انداز تحریر دلاویز ہے کہ بے ساختہ لکھنے پر مجبور پایا خود کو
 

شمشاد

لائبریرین
سیما آپی نے تو جو لکھا سو لکھا، اس سے کس کو انکار ہے۔ بہت خوب بلکہ بہت ہی خوب لکھتی ہیں

لکھتی آپ بھی بہت خوب ہیں۔ بات سے بات نکال کر موتی پروتی چلی جاتی ہیں اور آخرمیں ایک خوبصورت لڑی بن جاتی ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
سیما آپی نے تو جو لکھا سو لکھا، اس سے کس کو انکار ہے۔ بہت خوب بلکہ بہت ہی خوب لکھتی ہیں

لکھتی آپ بھی بہت خوب ہیں۔ بات سے بات نکال کر موتی پروتی چلی جاتی ہیں اور آخرمیں ایک خوبصورت لڑی بن جاتی ہے۔
آپ جیسے علم و ادب کے مجاور مجھ جیسوں کو سراہیں تو بھاگ جاگ اٹھیں. بس نگاہِ حسن کی کرم نوازیاِں
 

ظفری

لائبریرین
ماشاءاللہ، شروع سے ہی حساس طبع ہوئے پھر:) وجہ بدلنے کی کیا تھی؟ بزرگ کون تھے؟ اور عشق کیسے کن وجوہات کی بنا پر اس نام سے ترقی کرتا گیا
پیدائش سے لیکر نام بدلنے تک کا عرصہ تین سال پر محیط ہے ۔ امی بتاتیں ہیں کہ اس عرصہ میری بیماری کا وہ عالم تھا کہ ہسپتال صرف یہ تصدیق کرانے لے لیئے لی جاتے تھے کہ یہ ابھی زندہ ہے کہ نہیں ۔;)
پھر ابو کی ملاقات ایک بزرگ سے ہوئی ( جن کے بارے میں صرف ابو ہی جانتے تھے ) انہوں نے مجھے دیکھا اور میرا نام تبدیل کردیا ۔ امی بتاتیں ہیں کہ اس کے بعد سے بیماری پاس بھی نہیں پھٹکی۔ :idontknow:
اس نام کا مطلب ہی کامیابی یا فتح ہے ۔ اور اللہ نے بہت کرم بھی کیا ۔ الحمداللہ ۔ مگر عشق کی اس نام سے نہیں بنی ۔ نام عشق کی معراج کا تقاضا کرتا رہا اور میں محبتوں میں الجھا رہا ۔۔۔۔ خیر بات کہیں اور نکل جائے گی ۔ میں اپنا جواب یہاں تک ہی محدود رکھتا ہوں ۔ :timeout:
 

ظفری

لائبریرین
اپنی نثر کے اور شاعری کے محفل میں موجود دھاگے تو لنک کردیں. یاد آیا، کچھ خطوط بھی تھے، کمال کی نثر ہے آپکی. دوبارہ پڑھوں گی اور باقی محفلین بھی ... منتظر رہوں گی:)

جی خطوط حاضر ہیں ۔ پرانے اراکین تو انہیں میرے اپنے ذاتی خطوط سمجھتے ہیں ۔ مرشد یوسفی کا خیال کرتے ہوئے آپ سمیت باقی نئے اراکین اسے میری تخلیق سمجھیں تو میرے لیئے مستقبل بعید میں اپنی شخصیت کا صیح تاثر دینے میں شاید مدد مل جائے ۔ :thinking:

چند حسینوں کے خطوط ، چند تصویرِ بُتاں
 

ظفری

لائبریرین
آپ بات لمبی کردیتے تو اچھا تھا! مجھے کچھ اچھا پڑھنے کو مل جاتا، بلکہ دوسروں کو بھی

یہ خود شناسی کا مرحلہ کیسے وارد ہوا؟ کوئی تفصیل؟ آپ کے پاس تمام سہولیات ہوں آرام ہوں پھر بھی رنگینی ء جہاں سے پردہ اٹھنا؟ عموما لوگ کھوئے رہتے مگر اچھا لگا یہ پڑھ کے. امید ہے تفصیل سے لکھیں گے، کم ازکم میں تو تفصیل سے پڑھنا چاہوں گی
تفصیل کے لیئے تو وقت اور موقع درکار ہے ۔ ان شاءاللہ اس پر ضرور اپنے خیالات شئیر کروں گا ۔ اردو محفل پر عرصہ بعد ایک اچھا اور خوشگوار ماحول پیدا ہوا ہے ۔ اور پھر آپ احباب بھی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں ۔ تو ضرور لکھنے کی کوشش کروں گا ۔ماضی میں بھی اراکینِ محفل حوصلہ افزائی نے مجھ میں یہ تحریک پیدا کی کہ میں نے لکھا ۔ ان میں سر فہرست شمشاد بھائی ، استادِ محترم الف عین ، ابن سعید محب علوی ، @ ماورا ، رضوان ، محمد وارث بھائی ، فاتح اور بہت سے اراکین ہیں جو ابھی یہاں فعال نہیں ہیں ۔
 

ظفری

لائبریرین
نفسی علوم سے مراد کیا ہے؟ نفس یا روحی علوم؟ آپ نے جب خواب دیکھا تو آپ کی حساسیت عروج پر ہوگی ... اس سے قبل بھی کبھی ایسا کچھ ہوا؟
آپ نے نفسی علوم پر ریسرچ بھی کافی کر رکھی ہے کیونکر لگا ان کو جاننا وقت کا ضیاع ہے؟
جی ہاں میری نفسی علوم سے یہی مرا دہے ۔ جیسا کہ سائنسی علوم کو مادے کے بارے میں تحقیق کو کہتے ہیں ۔ نفسی علوم بھی اگر میں سائنسی اصطلاح میں بیان کروں تو یہ انرجی سے متعلق ہے ۔ یہ بہت دلچسپ موضوع ہے ۔
میں نہیں سمجھتا کہ کسی چیز کا آپ پر وارد ہوجانا یا کوئی خواب دیکھنا ، کسی حساسیت کے زیر ِ اثر ہوتا ہے ۔ یہ تو آپ کا دماغ ہے ۔ جس میں یہCapacity پیدا کی جاتی ہے کہ وہ اس Downloadکوہینڈل کرے ۔
وقت کا ضیاع اس طرح کہ اس کا اطلاق، عام زندگی پر کرنا اتنا آسان نہیں ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
ظفری کے ٹیگ کی وجہ سے یہاں آیا تو سیما علی کی چائے بھی نظر آئی۔ مگر کیا کروں، آج میرا روزہ ہے۔ پیر، جمعرات والا۔ عاشورہ کا تو پرسوں ہو گا
 

سیما علی

لائبریرین
عین یعنیٰ جنا بِ استادِ محترم عبید صاحب ہم آپکی خدمت ہیں چائے افطار کے وقت پیش کریں گے۔ساتھ بہت اچھے پکوڑے بھی۔۔۔۔۔
 

نور وجدان

لائبریرین
جی ہاں میری نفسی علوم سے یہی مرا دہے ۔ جیسا کہ سائنسی علوم کو مادے کے بارے میں تحقیق کو کہتے ہیں ۔ نفسی علوم بھی اگر میں سائنسی اصطلاح میں بیان کروں تو یہ انرجی سے متعلق ہے ۔ یہ بہت دلچسپ موضوع ہے ۔
میں نہیں سمجھتا کہ کسی چیز کا آپ پر وارد ہوجانا یا کوئی خواب دیکھنا ، کسی حساسیت کے زیر ِ اثر ہوتا ہے ۔ یہ تو آپ کا دماغ ہے ۔ جس میں یہCapacity پیدا کی جاتی ہے کہ وہ اس Downloadکوہینڈل کرے ۔
وقت کا ضیاع اس طرح کہ اس کا اطلاق، عام زندگی پر کرنا اتنا آسان نہیں ہے ۔
اس کی وضاحت ہو تو مجھ سمیت بہت سوں کی اس کی سمجھ آسکے
 
Top