چائے پئیں

سیما علی

لائبریرین
انداز دلفریب ہے آپکا:) آگہی کی تعریف جاننا ہے یا باریک بینی کہیے. آپ اس کو کیسے متعارف کروائیں گی تجرباتِ زندگی کی روشنی میں

بہت خوب! بہت داد!

آپ اشعار یاد کرتی ہیں یا کہ ہر دلچسپ شعر حفظ ہوجاتا ہے؟ حافظہ تو بہت اچھا ہے آپکا، ذہانت و عقل میں کیا فرق ہوگا؟

جوہر سے مراد انسان کی قابلیت ہے، آپ کے نزدیک جوہر کیا ہوگا

جوہر کو کیسے جانچا جاتا ہے؟

آپ کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں ہیں؟ کس بیٹی/ بیٹے سے زیادہ پیار ہے اور کیوں؟

آپ کا پروفیشن کیا رہا؟ کب کیرئر کا آغاز کیا؟ کب اسکا اختتام ہوا؟ کیا سیکھا اس زندگی سے؟

آپ نے کتنے ممالک کی سیر کی؟ کونسی جگہیں پسند آئیں ..کچھ تصاویر شئر کیجیے گا

آپ کو پاکستان کے کون کون سے علاقوں/شہروں میں جانے کا.اتفاق ہوا؟ پسندیدہ جگہ کی تصاویرشئیر کیجیے گا اور کچھ سفر کی داستان

آپ آرام سے سوال بہ سوال جواب دیجیے گا اور سہولت سے دیجیے گا.

بہت خوب! بہت داد!
آپ اشعار یاد کرتی ہیں یا کہ ہر دلچسپ شعر حفظ ہوجاتا ہے؟ حافظہ تو بہت اچھا ہے آپکا، ذہانت و عقل میں کیا فرق ہوگا؟

یہ عادت ہمیں زمانہُُِ طالبِ علمی سے جو شعر اچھا لگا وہ یاد ہو جاتا ہے ۔حافظہ شاید اب اتنا اچھا نہیں رہا لیکن ہم نے بیت بازی بہت کھیلی ہے تو شعر یاد رہنا اور بر محل کہنا کچھ مشکل نہ تھا ۔اور ہمارا زمانہ کتابوں کو ہاتھ میں لیکر پڑھنے کا زمانہ تھا اس لئیے۔پڑھ کے یاد رکھنا ۔ہماری نسل کا خاصہ تھا ۔ اب تو ہر چیز گوگل حاضر کر دیتا ہے ۔پر لوگ اُسکی بھی وہ درگت بناتے ہیں کہ پڑھیے اور سر دھُنیے۔۔۔۔۔۔تو بس نوری بٹیا جب سے اِس محفل میں آمد ہوئی آپ کے گرویدہ ہیں۔۔۔۔۔اور نور سے زیادہ وجدان کے کیو نکہ شاعری کا تعلق الہام و وجدان سے ہے۔اور آپ میں
وجدان کی ساری خصوصیا ت بہ درجہ اتم :):)

QUOTE="نور وجدان, post: 2272423, member: 8633"]انداز دلفریب ہے آپکا:) آگہی کی تعریف جاننا ہے یا باریک بینی کہیے. آپ اس کو کیسے متعارف کروائیں گی تجرباتِ زندگی کی روشنی میں
؀
لیکن یہ حال سب دل آگہی پہ کھل گیا
انسان کے جسم میں سب سے زیادہ طاقتور چیز انسانی ذہن ہے اور ہم بطور انسان اس طاقتور شے کو قابو کرنا چاہتے ہیں ذہن ایک وقت میں دس جگہ لگا ہوتاہے دماغ جو سوچتا ہے ۔

جب شعور کسی کے ماحول اور جسم اور طرز زندگی سے آگاہ ہے ، خود آگاہی اس شعور کی پہچان ہے۔ خود آگاہی یہ ہے کہ فرد شعوری طور پر کس طرح اپنے کردار ، احساسات ، محرکات ، اور ان کو سمجھتا ہو۔۔۔۔
ڈبوئے دیتا ہے خود آگہی کا بار مجھے ۔۔۔
جہاں یہ ایک انسانی ذہن کے لئیے بہت بہترین بات ہے ۔ دوسری طرف یہ مشکلات کا باعث بنتی ہے ۔۔۔۔
دراصل ہر شخص خواہ وہ کسی بھی ماحول میں ہو مثلاً گھر پر بازار میں آفس میں وغیرہ وغیرہ اس کا ذہن یا لاشعور اپنے ماحول کے حساب سے طرزِ عمل کو متعیّن کرتا ہے۔
یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارا عمل جوکہ ایک معّین وقت میں ظاہر ہوتا ہے دراصل وہ نتیجہ ہوتا ہے ماحول کو جذب کرنے کا۔۔۔
اس خود آگہی کے ہاتھوں ہم نے بڑے عذاب جھیلے ذاتی زندگی میں بھی اور پروفیشنل زندگی میں بھی۔۔۔۔۔
جب ہم اپنے کام کی جگہ پر پہنچتے ہیں تو آفس میں داخل ہوتے ہی تمام ذہنی رویّے بالکل نیا روپ دھار لیتے ہیں۔۔۔۔اور ہم مشینی ہو جاتے ہیں۔ہم اپنے سیمنارز میں منیر نیازی صاحب کا ایک شعر بہت پڑھا کرتے وہ آپ کے گوش گذار ہے ؀

چاہتا ہوں میں منیرؔ اس عمر کے انجام پر!!
ایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو

نوری بٹیا ۔۔۔ابھی اسی تھوڑے لکھے کو بہت جانیے آہستہ آہستہ آپ کے سب سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔۔:):)
 
محمد وارث

لائبریرین
شیور
:)
اگر کوئی آنلائن کتابیں منگواتا ہو یہاں پاکستان میں تو پلیز بتائے۔۔۔
میں منگواتا ہوں، دو تین آن لائن شاپس سے:

لبرٹی بُکس
ریڈنگز

اوپر والے ان دو سیلرز کا میرا بہت اچھا تجربہ ہے لیکن یہ زیادہ تر انگریزی کتابیں بیچتے ہیں۔ نیچے والے دو سیلرز اردو کے لیے مشہور ہیں لیکن میرا ان سے منگوانے کا تجربہ نہیں ہے:

سنگِ میل
جہلم بک کارنر
 
لاریب مرزا

محفلین
لاریب بٹیا!!!!!
السلام علیکم
کہاں ہیں، بہت مصروف ہیں،بڑی نوازش ، ضرور پڑھے بلکہ یہ کہوں کہ اِنکی آوازِ دوست،’سفر نصیب‘‘بھی پڑھیں۔۔
مطالعے کا بڑے سے بڑا شوقین کبھی کسی کتاب کو پورا نہیں پڑھ سکتا۔ بلکہ صفحات کے صفحات چھوڑ کر ہی پڑھے جاتے ہیں۔ بہت کم کتابیں ایسی ہوتی ہیں جو صفحۂ اوّل سے آخر تک خود کو پڑھوا لیتی ہیں۔ مختارمسعود کی تحریر کاکمال یہ ہے کہ قاری ان کی کتاب کی کوئی ایک سطر بھی چھوڑ نہیں سکتا۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام، آپ کیسی ہیں سیما علی صاحبہ؟؟ ابھی ہم آپ کے مراسلے دیکھ کر ورطہ حیرت میں غوطہ زن ہو رہے تھے. ماشاء اللہ اچھی رفتار ہے. اور آپ اردو محفل میں بہت خوب اضافہ ہیں. :)

جی ہاں، مصروفیت رہی. اور اب لیپ ٹاپ صاحب داغِ مفارقت دے گئے ہیں تو اسی لیے کم کم نظر آتے ہیں.

آپ کے اس مراسلے سے یہ کتاب پڑھنے کا شوق پیدا ہوا ہے. پڑھیں گے ان شاء اللہ... آپ کے لیے بہت سی دعائیں :)
 
جیتی رہیے ،دن دونی رات چوگنی ترقی نصیب ہو ۔ہمیں آپ سے محفل پہ پہلی ملاقات یاد ہے ۔ سالگرہ کے مراسلے میں اور اب تو اردو محفل لت کی طرح لگ گئی ہے ،یہاں حاضری دئیے بغیر لگتا ہے۔کوئی چیز کھو گئی ہے ۔اب تو بخار ہے تو محفل میں تاک جھانک ہے ،ہاتھ میں درد ہے تو اردو محفل میں لکھا جارہا ہے ،ساتھ آپ سب سے جو عزت و محبت ملتی ہے۔اُس نے آپ سب کا مقروض کر دیا تھا ۔ڈاکڑ کے پاس جانا تھا لیکن آپ کا مراسلہ پڑھتے ہی جواب لکھنے بیٹھ گئیے۔۔۔آپ سب جو محبت اور پزیرائی دیتے ہیں اُسکی بے حد مشکور ۔آپکو دیکھ کر دل بہت خوش ہوا۔ میں آپکو دل سے یاد کیا ۔۔۔۔۔۔بہت ساری دعائیں۔۔۔۔
 
اس محبت و شفقت کے لیے ہم آپ کے بے حد ممنون ہیں. :)

لگتا ہے آپ کی طبیعت کچھ ناساز ہے. اللہ تعالٰی صحتِ کاملہ عطا فرمائے. تبدیلی موسم کا شاخسانہ لگتا ہے. اپنا بہت سا خیال رکھیے. :)

ہمیں بھی آپ سے پہلی ملاقات یاد ہے. اگر پہلے ملے ہوتے تو
تیرہویں سالگرہ - ہمیں سب ہے یاد ذرا ذرا میں آپ کا ذکر ضرور کرتے. :)
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
کسی بھی کتاب کو پڑھنے سے پہلے میں سوچتی ہوں اسکو پڑھنا چاہیے یا نہیں اور یوں اکثر کتابیں رد کردیتی ہوں .. ابھی لسٹ میں تارڑ صاحب کی غار حرا میں ایک رات رکھی ہے، اسکو کل رات ہی ڈاؤنلوڈ کرلیا ہے (لوح ایام) .. بس ایرانی انقلاب میں بڑی بڑی ہستیاں شامل رہیں .. اس وجہ سے ایران کبھی کالونی نہیں بنا:) شروع کروں گی پڑھنا ..اتنا دلچسپ تعارف پا کے:)

میرے بے حد پسندیدہ اور
اردو کے لافانی نثرنگار ہیں ۔۔۔۔۔لوح ایام مختار مسعود کی ایک اور غیر معمولی کتاب ہے۔ انقلاب ایران کے دنوں کا چشم کشا مشاہدہ ۔ہمیں اُنکی تمام تصانیف میں سب سے زیادہ پسند ہے
لوح ایام ایسی کتاب ہے، جسے بار بار پڑھنے کا جی چاہتا ہے ۔اس کا ذائقہ نہ چکھنے والے یقناً ایک اچھی کتاب سے محروم ہیں، سب سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اتنے اہم عہدے پہ فائز ہونے کے باوجود انھوں چھوٹی سے چھوٹی بات کا جائزہ لیا اور اُسے اس دلاویز پیرائے میں سپردِ قلم کیا کے قاری کے دل میں اُنکی لکھی ہر بات اثر کرتی گئی۔۔
وہ تہران میں آر سی ڈی کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔اور اُنکا یہ جملہ مجھے ہمیشہ یاد رہتا ہے کہ میں نے انقلاب ایران دیکھا نہیں محسوس کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور آپ محسوس جب کرتے جب کوئی بات آپ کے دل پر اثر انداز ہو۔۔۔۔۔۔

لوحِ ایام اصل میں انقلابِ ایران کی داستاں تو ہے ہی اس میں جو مزے دار بات ہے وہ مصنف کی فارسی سے دلچسپی اور اس کا دلچسپ انداز میں بیان ہے ۔ ۔ مجھے تو شہاب نامے سے بھی زیادہ خوبصورت زبان معلوم ہوئی ۔ ۔ میں نے بہت مزے مزے سے آہستہ آہستہ پڑھی اور کئی جملے باربار پڑھے ۔ ۔
مثلاً
" فراغتے و کتابے و گوشہء چمنے " وغیرہ
انقلاب کے روح رواں افراد میں جو لوگ تھے ان میں ایک کردار محترم علی شریعتی کا ہے ۔ ۔ ان کے افکار پڑھ کر ان کے بارے میں جاننے کا بہت شوق ہے ۔ ۔ سیما آپا اگر اردو میں کچھ نیٹ پر میسر ہو تو لنک بتائیے گا ۔ ۔ شکرگزار رہوں گی۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
نور جی یہ تو طلب کی بات ہے۔

ایک صاحب اپنے روحانی استاد کے پاس گئے اور درخواست کی کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیے کہ خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت نصیب ہو۔

استاد نے فرمایا آج عشاء کے بعد رات کا کھانا میرے ساتھ کھاؤ۔

وہ صاحب حسب ہدایت عشاء کے بعد حاضر ہوئے۔
استاد جی نے کھانے میں نمک تیز کر دیا۔ اور کھانا کھانے کے دوران اور کھانا کھانے کے بعد پانی پینے کی ممانعت کر دی۔ حتیٰ کہ گھر جا کر بھی پانی پینے سے منع کر دیا کہ پانی پیے بغیر سونا ہے۔

شاگرد یہ سمجھا کہ یہ بھی کوئی وٖظیفہ ہے۔ ویسے ہی سو گیا۔ صبح استاد کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ زیارت نصیب نہیں ہوئی۔
استاد نے پوچھا، کیا دیکھا، کہنے لگا کہ ساری رات دریاؤں، سمندروں، ندیوں اور نہروں کے خواب آتے رہے۔
استاد نے فرمایا، تمہیں پانی کی طلب تھی تو ساری رات پانی کے خواب دیکھے۔ اپنی طلب کو اس قابل کرو کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خواب میں تشریف لائیں۔

تو نور جی ہماری طلب ابھی اس نہج پر نہیں پہنچی جس پر قدرت اللہ مرحوم پہنچے تھے۔
طلب بھی تو عطا ہے، کبھی جستجو سے ملی طلب؟ یہ کاوش سے کب بیدار ہوتی اس کے لیے جذبات چاہیں اور وابستگی تو وابستہ لوگوں سے ملتی:) متفق آپ کی بات سے:)
 
نور وجدان

لائبریرین
نور جی یہ تو طلب کی بات ہے۔

ایک صاحب اپنے روحانی استاد کے پاس گئے اور درخواست کی کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیے کہ خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت نصیب ہو۔

استاد نے فرمایا آج عشاء کے بعد رات کا کھانا میرے ساتھ کھاؤ۔

وہ صاحب حسب ہدایت عشاء کے بعد حاضر ہوئے۔
استاد جی نے کھانے میں نمک تیز کر دیا۔ اور کھانا کھانے کے دوران اور کھانا کھانے کے بعد پانی پینے کی ممانعت کر دی۔ حتیٰ کہ گھر جا کر بھی پانی پینے سے منع کر دیا کہ پانی پیے بغیر سونا ہے۔

شاگرد یہ سمجھا کہ یہ بھی کوئی وٖظیفہ ہے۔ ویسے ہی سو گیا۔ صبح استاد کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ زیارت نصیب نہیں ہوئی۔
استاد نے پوچھا، کیا دیکھا، کہنے لگا کہ ساری رات دریاؤں، سمندروں، ندیوں اور نہروں کے خواب آتے رہے۔
استاد نے فرمایا، تمہیں پانی کی طلب تھی تو ساری رات پانی کے خواب دیکھے۔ اپنی طلب کو اس قابل کرو کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خواب میں تشریف لائیں۔

تو نور جی ہماری طلب ابھی اس نہج پر نہیں پہنچی جس پر قدرت اللہ مرحوم پہنچے تھے۔
جب آپ نور کے ساتھ "جی " لگاتے تو میں شرمندہ ہونے لگتی ہوں:)
 
نور وجدان

لائبریرین
حج کے موضوع پر بھرپور لکھا گیا ہے اور سفر نامے لکھے ،لیکن لبیک کو میں نے بار بار پڑھا اور ہر بار محسوس ہواکہ پہلی بار پڑھ رہی ہوں اور جب جب حمیدہ کور کا واقعہ جتنی مرتبہ پڑ ھ اتنی رقت ہو ئی قعطناً محسوس نہیں ہوا کہ پہلی بار نہیں پڑھ رہی۔
یہ سفر نامہ رپورتاژ کہلایا جا سکتا ہے کیونکہ خود مصنف نے اسے رپورتاژ کہا ہے۔ رپورتاژ سے مراد ایسی تحریر ہے جس میں حقیقت کا بیان داخل اور خارج دونوں کے امتزاج سے ہوتا ہے۔ سفر نامے اور رپورتاژ میں بنیادی فرق یہ ہے کہ سفر نامے میں سفر بنیادی شرط ہے جبکہ رپورتاژ میں روحانی، ذہنی اور جذباتی سفر کی زیادہ اہمیت ہے۔
لبیک منفرد حیثیت و اہمیت کا حامل ہے یہ ایک باغی شخص کی قلبی کیفیت ہے جو اسرار کھولنا چاہتا ہے۔ پردہ اٹھانا چاہتا ہے ہر لمحہ قاری کو اپنا ہم قدم بنائے رکھتے ہیں ؀
بقول ظہور احمد اعوان،
”مفتی ایک مہم جو کی طرح اپنی ذات کی تسخیری مہم پر رواں تھا۔ اور ایک عام قاری ساتھ ساتھ چلتے ہوئے انکے ساتھ اُسی کیفیت کو اپنے اندر محسوس کرتا ہے
بہت بہت خوب! آپ کی باتوں سے بہت سیکھنے کو مل رہا ہے:) کیا پیرائیہِِ الفاظ ہے:) مفتی صاحب کیا واقعی باغی تھے؟
 
سید عمران

محفلین
دو یار زیرک و از بادۂ کہن دو منے
فراغتے و کتابے و گوشۂ چمنے
دو ذہین و دانا و ہوشمند دوست ہوں اور دو من (بے حساب) پرانی شراب ہو، اور فراغت ہو، اور کتاب ہو، اور کسی چمن کا گوشہ ہو۔

اس شعر میں سے کتاب اور شراب نکال دیں تو باقی کے مناظر آپ کو جابجا نظر آئیں گے۔۔۔
خصوصاً یونیورسٹیز میں!!!
 
سید عمران

محفلین
Top