چائے پئیں

شمشاد

لائبریرین
طلب بھی تو عطا ہے، کبھی جستجو سے ملی طلب؟ یہ کاوش سے کب بیدار ہوتی اس کے لیے جذبات چاہیں اور وابستگی تو وابستہ لوگوں سے ملتی:) متفق آپ کی بات سے:)
اس میں کوئی شک نہیں کہ طلب بھی عطا ہی ہے۔ یہ عطیہ خداوندی ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جستجو ہی نہ کی جائے۔
وہ پنجابی کا ایک شعر ہے :

مالی دا کم پانی دینا، تے بھر بھر مشکاں لاوے
مالک دا کم پھل پُھل لانا، لاوے یا نہ لاوے

تو جستجو جاری رہنی چاہیے۔ نجانے کب قبولیت کا شرف حاصل ہو جائے اور مالک کی طرف سے کرم ہو جائے۔
 
سیما علی

بہت عمدہ جناب!کیا کہنے کتنی مٹھاس ہے ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
بہت بہت خوب! آپ کی باتوں سے بہت سیکھنے کو مل رہا ہے:) کیا پیرائیہِِ الفاظ ہے:) مفتی صاحب کیا واقعی باغی تھے؟
سعادت مندی ہے آپ کی ۔۔۔۔۔ممتاز مفتی معاشرتی روایات سے باغی تھے۔ اپنے غصے اور بغاوت کو انہوں نے تعمیری طور پر استعمال کیا اور اپنے جذبات کو الفاظ کا لباس پہنا کر معاشرے کے سامنے آئینے کے طور پر پیش کیا۔جسطرح وہ کہتے ہیں:
علی پور کا ایلی‘ کے بارے میں کہ میں نے اپنے گندے کپڑے چوپال میں بیٹھ کر دھوئے ہیں۔۔یہ باتیں کوئی اور نہیں لکھ سکتا۔۔۔۔پھر
’لبیک جیسی کتاب عام آدمی تحریر نہیں کر سکتا۔ ایک مجذوب ہی جسارت کر سکتا ہے کہ جذب و مستی کی کیفیت میں خانہ کعبہ کے لئے ’کالے کوٹھے‘ جیسے الفاظ استعمال کرے۔
ممتاز مفتی کی کتاب کے بارے میں فارسی کا یہ جملہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔۔۔۔۔۔
  • با خدا دیوانہ باش و با محمد ہوشیار (خداکے لئے جنون اور محمد ﷺکے لئے عقل و خرد)۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
اس محبت و شفقت کے لیے ہم آپ کے بے حد ممنون ہیں. :)

لگتا ہے آپ کی طبیعت کچھ ناساز ہے. اللہ تعالٰی صحتِ کاملہ عطا فرمائے. تبدیلی موسم کا شاخسانہ لگتا ہے. اپنا بہت سا خیال رکھیے. :)

ہمیں بھی آپ سے پہلی ملاقات یاد ہے. اگر پہلے ملے ہوتے تو
تیرہویں سالگرہ - ہمیں سب ہے یاد ذرا ذرا میں آپ کا ذکر ضرور کرتے. :)
جی درست کہا آپ تبدیلی موسم کا ہی شاخسانہ ہے۔بے حد نوازش آپکی محبت اور مزاج پرُسی کا،خوش رہیے۔۔۔۔اور اب غیر حاضری نہیں :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
میں منگواتا ہوں، دو تین آن لائن شاپس سے:

لبرٹی بُکس
ریڈنگز

اوپر والے ان دو سیلرز کا میرا بہت اچھا تجربہ ہے لیکن یہ زیادہ تر انگریزی کتابیں بیچتے ہیں۔ نیچے والے دو سیلرز اردو کے لیے مشہور ہیں لیکن میرا ان سے منگوانے کا تجربہ نہیں ہے:

سنگِ میل
جہلم بک کارنر
بہت شکریہ جناب!
مجھے کچھ اردو کتب چاہئے تھیں جو کہ سٹورز سے مل نہیں رہی تھیں (اور زیادہ ڈھونڈا بھی نہیں جاتا)، یہاں سے کوشش کرتی ہوں۔
 
زیک

مسافر
یہ شہرہ آفاق اور ضرب المثل مصرع حافظ شیرازی کا ہے۔ برصغیر میں عام طور پر حافظ کے اس شعر کا ایک ہی مصرع مشہور ہے اور یہی پڑھا جاتا ہے کیونکہ دوسرے میں حافظ نے کتاب کے ساتھ ساتھ دیگر مشاغل کا بھی ذکر کیا ہے۔

خیر افادہ عام کے لیے مکمل شعر حاضر ہے۔ :)

دو یار زیرک و از بادۂ کہن دو منے
فراغتے و کتابے و گوشۂ چمنے
دو ذہین و دانا و ہوشمند دوست ہوں اور دو من (بے حساب) پرانی شراب ہو، اور فراغت ہو، اور کتاب ہو، اور کسی چمن کا گوشہ ہو۔
کافی مشکل کتاب تھی جس کے لئے دو من شراب کی ضرورت پڑی۔ عام کتاب کا ایک آدھ جام سے گزارا ہو جانا چاہیئے تھا
 
محمد وارث

لائبریرین
کافی مشکل کتاب تھی جس کے لئے دو من شراب کی ضرورت پڑی۔ عام کتاب کا ایک آدھ جام سے گزارا ہو جانا چاہیئے تھا
شاعر کے دوست بھی ویسے ہی ہونگے مگر تین لوگوں کے لیے بھی یہ بہت زیادہ ہے، دو چار ہفتے وہیں باغ میں رہنے کا ارادہ ہے شاید ان کا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پھر بھی بہت زیادہ ہے۔
میں نے ترجمے میں اسی لیے "بے حساب" ڈال دیا تھا، ویسے شاید چمن کے قافیے کے لیے من استعمال ہو گیا لیکن اس عہد کے دریا نوشوں سے بعید بھی کچھ نہیں۔ کچھ شہزادوں نے تو اپنے باغوں میں شراب کے حوض بنوائے ہوتے تھے۔
 
آخری تدوین:

میرا خیال ہے کہ مجھ سے ایک صفر کی غلطی ہو گئی۔ شراب کی ڈینسٹی کا علم نہیں لیکن پانی سے زیادہ مختلف نہیں ہونی چاہیئے۔ لہذا دو من شاید سو لیٹر کے آس پاس بنے۔

شہزادے تو اکثر الکحلک ہوا کرتے تھے۔ ان سے کچھ بعید نہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
چائے کی محفل کچھ کچھ میخانے میں تبدیل ہوتی معلوم ہورہی ہے۔
آپ کو اپنا چائے خانہ مبارک ہو، کوئی بات نہیں ہم رند اٹھ جاتے ہیں، بقول چچا

جب میکدہ چھٹا تو پھر اب کیا جگہ کی قید
مسجد ہو مدرسہ ہو کوئی خانقاہ ہو :)
 
محمد وارث

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ مجھ سے ایک صفر کی غلطی ہو گئی۔ شراب کی ڈینسٹی کا علم نہیں لیکن پانی سے زیادہ مختلف نہیں ہونی چاہیئے۔ لہذا دو من شاید سو لیٹر کے آس پاس بنے۔

شہزادے تو اکثر الکحلک ہوا کرتے تھے۔ ان سے کچھ بعید نہیں
ہمارے لیے تو صرف اس کا ذکرہی "دو من" ہے قبلہ۔ :)
 
Top