حق ہا!
نور جی۔
یہ تو اللہ نے ہمارا ایک اچھا پہلو آپ کے سامنے پھیلا دیا ہے تو ہم اچھے ہی دکھائی دیں گے۔
شکر ہے ربِ کریم کا جو ہمارے عیب ڈھانپے رکھتا ہے۔ اللہ دوسرے جہاں میں بھی ایسا ہی کرے۔۔۔آمین!
باقی یہ کہ ابھی تک خیال خوانی سے کیا کیا پڑھا ہے؟
ایسا کچھ خاص نہیں۔
بس اللہ کی جب عنایت ہوتی ہے تو دعا، وضو اور نماز میں کچھ توجہ لگ جاتی ہے۔۔۔ورنہ عام طور پہ
"اِک" بے وفا سا "شہر" ہے اور ہم ہیں دوستو
چہرے کچھ کچھ پڑھ لیتی ہوں۔ روّیے سمجھ لیتی ہوں۔ محمد کے سکول جانا ہوا تو اسے کچھ لڑکے دکھائے۔ پھر اپنی رائے دی۔ کہنے لگا درست ہے۔
میری نند کی بیٹی کی منگنی ہوئی۔ لڑکے کو میں نے اپنے گھر بلایا کھانے پہ۔ پھر اپنی بھانجی کو جو رائے دی وہ اب بتاتی ہے کہ مامی نے بالکل ٹھیک کہا تھا۔
صاحب بھی کہتے ہیں کہ رائے اکثر ٹھیک ہوتی ہے۔
کچھ دن پیشتر ٹی وی پہ ایک شخص سے رپورٹر پوچھ گچھ کر رہا تھا۔ صاحب کو بتایا کہ اس کی جسمانی زبان اس کے الفاظ کا ساتھ نہیں دے رہی۔ یہ جھوٹ بول رہا ہے۔
بات درست نکلی۔
بس یہی کچھ ہے۔
اللہ کا شکر ہے۔