فیصل عظیم فیصل
محفلین
اسے اگر ہم متفرق کریں گے تو یہ سوال بنیں گے:-خود تنویمی کیسے کی جائے ... خود تنویمی کا ٹیلی پیتھی سے کیا تعلق ہے؟ ٹیلی پیتھی یا خیال خوانی کے لیے کن چیزوں کا ہونا ضروری ہے. خود آگاہی یعنی خود شناسی کا وہ مقام جس میں ہم اپنی "میں " سے الگ ہوتے خود کو دیکھیں یا برائیاں دیکھتے خود تنویمی پر لاسکیں تاکہ ہم بہترین انسان بن سکیں اوراسکے علاوہ خود کو صحت و تندرستی کی جانب لیجانا ... یہ سب ہم کر رہے ہوتے ہیں مگر غیر ارادی اک ریفلیکس ایکشن کے طور پر ...اسکو ارادی عمل بنانا چاہتی ہوں ...اک اور بات اسکو بھلائی کے لیے دوسروں پر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے
۱۔ ٹیلی پیتھی یا خیال خوانی کے لیئے کن چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔
۲۔ خود آگاہی یعنی خود شناسی کا وہ مقام جس میں ہم اپنی ``میں`` سے الگ ہوتے خود کو دیکھیں (کہاں ہے) یا برائیاں دیکھتے (خود کو ) خود تنویمی (سطح) پر لا سکیں ۔ (جس کا بنیادی مقصد یہ ہو) تاکہ ہم بہترین انسان بن سکیں اور اس کے علاوہ خود کو صحت و تندرستی کی جانب لے جانا (ممکن ہو سکے)۔(اس میں سے کچھ حصہ یا) یہ سب ہم کر رہے ہوتے ہیں مگر غیر ارادی ایک ریفلیکس ایکشن کے طور پر (میں ) اس کو ارادی عمل بنانا چاہتی ہوں( تو ایسا کیسے ہو)۔
۳۔ خود تنویمی کا ٹیلی پیتھی سے کیا تعلق ہے۔
۴۔ خود تنویمی کیسے کی جائے۔
اس تمام سوال نامے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خود تنویمی کے متعلق آپ کچھ معلومات ہونے کا خیال یا دعویٰ رکھتی ہیں۔ لیکن اس کے تکنیک پر آپ کو ابہام ہے اور آپ رہ نمائی چاہتی ہیں ۔ کیا میں غلط تو نہیں سمجھ رہا۔۔۔؟؟؟
اور اوپر دیئے گئے سوال نامے کو براہ کرم ایک بار پھر پڑھ کر اگر ایسا ہی ہے اور آپ کا مقصود یہی تھا تو تصدیق فرما دیجئے
دیگرے آپ یہ بھی بتائیں کہ ٹیلی پیتھی یا خیال خوانی , تنویم یا عمل تنویم کے متعلق آپ کی معلومات کیا ہیں اور خود تنویمی کے متعلق آپ کے کیا خیالات ہیں تاکہ ہم بات کو وہاں سے لے کر آگے بڑھیں