چائے کے نقصانات۔

فاخر رضا

محفلین
سلام
سر اس کا جواب یہ ہے کہ چائے کو پانی کی کمی پورا کرنے کی نیت سے نہ پیا جائے کیونکہ یہ جتنا بھی پئیں وہ جسم میں نہیں ٹھہرے گی بلکہ ڈائیویٹک ایفیکٹ کے باعث باہر چلی جائے گی. مگر یہ جسم میں مجموعی طور پر پانی کی کمی نہیں کرتی
 
لاریب مرزا

محفلین
میں تو ابھی بھی چائے پی رہی ہوں۔۔ اور میرا یہ اصول ہے چائے ہمیشہ بڑے مگ میں پینی (چاہے چائے ہاف کپ ہی کیوں نا ہو)۔۔ :p
ہمیں حیرت ہوتی ہے کہ لوگ چائے کے بڑے بڑے مگ کیسے پی لیتے ہیں۔ ہم چائے پیتے ضرور ہیں لیکن ایک وقت میں آدھا کپ ہی پیتے ہیں۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
چائے ایک صحت افزا اور مفید مشروب ہے۔ اسے روزانہ استعمال کریں۔ کم ازکم تین مرتبہ۔
اگر کسی کو کوئی بھی تکلیف یا مشکل پیش آئے تو میں اس کی پوری پوری ذمے داری قبول کرتا ہوں۔ اگر کسی کو فائدہ ہو تو مجھے دعاؤں میں شامل رکھیں۔
کہا جاتا ہے کہ چائے کو ٹھنڈا کر کے پینا چاہیے۔ جبکہ ہمیں گرم چائے پسند ہے۔ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟؟
 
سین خے

محفلین
میں نے گرین ٹی میگرین سے بچنے کی خاطر پینا شروع کی تھی۔بہت ساری ریسرچز حالانکہ یہ کہتی ہیں کہ یہ migraine trigger ہے لیکن میرا گرین ٹی کی وجہ سے ہی میگرین کنٹرول ہوا اور رہتا بھی ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ اگر کبھی گرین ٹی نہ ہو اور مجھے کالی چائے پینا پڑ جائے تو تھوڑی دیر بعد میرے سر میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ میرے خاندان اور دوست احباب میں بہت سارے لوگوں کا کہنا ہے کہ گرین ٹی پینے سے ان کی طبعیت بگڑ جاتی ہے :) ریسرچز یہ بھی کہتی ہیں کہ گرین ٹی کے بہت فوائد ہیں۔ مجھے تو جب تک فائدہ ہے تب تک میرا ارادہ ہے کہ میں گرین ٹی لیتی رہوں۔ :)
 
سین خے

محفلین
کہا جاتا ہے کہ چائے کو ٹھنڈا کر کے پینا چاہیے۔ جبکہ ہمیں گرم چائے پسند ہے۔ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟؟

میں نے آج تک کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا جسے گرم چائے پسند نہ ہو۔ :giggle: ذرا جو چائے ٹھنڈی ہو جائے فوراً بھگواتے ہیں کہ جاوَ دوبارہ گرم کر کے لاوَ اور جب گرم کر کے لاوَ تو کہتے ہیں کہ کالی کر دی، کڑوی کر دی۔ :unsure:
 
آخری تدوین:

جی ہاں، عام طور پر لوگ ٹھنڈی چائے نہیں پیتے۔ اسی لیے ڈاکٹر صاحب سے پوچھا کہ ایک ڈاکٹر سے ہی سنا تھا کہ چائے کو ٹھنڈا کر کے پینا چاہیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جی ہاں، عام طور پر لوگ ٹھنڈی چائے نہیں پیتے۔ اسی لیے ڈاکٹر صاحب سے پوچھا کہ ایک ڈاکٹر سے ہی سنا تھا کہ چائے کو ٹھنڈا کر کے پینا چاہیے۔
ڈاکٹر صاحب سے یہ بھی پوچھ لیں کہ چائے کی ہلکی ہلکی چسکیاں لینی چاہئیں یا چائے کو پھیپھڑوں کے زور پر پینا چاہیئے (ظاہر ہے اس صورت میں پھیپھڑے مضبوط ہوتے ہونگے!) :)
 
ٹھنڈی کر کے پینے کا شوق تو ہرگز نہیں، نہ ہی کھولتی ہوئی پینے کا شوق ہے۔
البتہ اکثر کام میں انہماک کے سبب ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔ جس کے سبب کڑوے گھونٹ بھرنے والا محاورہ سمجھ آ جاتا ہے۔
کبھی ہمت ہو (جو کم ہی ہوتی ہے) تو جا کر گرم کر لیتا ہوں، گھر میں بیگم سے کبھی دوبارہ گرم کرنے کا نہیں کہا۔ البتہ اکثر وہی یاد دہانی کرواتی ہے کہ چائے کا شربت تیار ہے، پی لیجیے۔
دفتر میں آفس بوائے سے بھی کبھی دوبارہ گرم نہیں کروائی۔
 
coffeehuhojii.gif
 
Top