چائے کے نقصانات۔

چائے میں موجود کیفین پیشاب زیادہ آنے کا باعث بنتی ہے خاص طورپر اگر بہت زیادہ پیا جائے تو، اسی طرح یہ نیند اڑانے یا دیگر مسائل کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔

قبض
چائے میں موجود ایک کیمیکل Theophylline غذا کے ہضم ہونے کے عمل کے دوران ڈی ہائیڈریشن کا باعث بن سکتا ہے جو کہ قبض کا شکار بنا دیتا ہے۔ ویسے تو چائے کو آنتوں کی حرکت یا قبض سے بچاﺅ کے لیے فائدہ مند بھی مانا جاتا ہے مگر اس کی زیادہ مقدار استعمال قبض کا شکار بنانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

ذہنی بے چینی
کیفین کو مزاج پر اثر انداز ہونے والی مقبول ڈرگ بھی مانا جاتا ہے جو مثبت کے ساتھ جسم پر منفی اثرات بھی مرتب کرسکتی ہے، بہت زیادہ چائے پینا نیند کی کمی، ذہنی بے چینی اور دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھانے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چائے اور مچھلی دل کے امراض کے لیے مفید

مثانے کا کینسر
یہ بہت زیادہ چائے پینا کا سب سے بڑا نقصان ہے، ایک تحقیق کے مطابق جو مرد بہت زیادہ چائے پیتے ہیں، ان میں مثانے کے کینسر کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

خون کی شریانوں کے مسائل
چائے میں موجود کیفین خون کی شریانوں کے نظام کے لیے کچھ زیادہ اچھی نہیں ہوتی اور اسے بہت زیادہ مقدار میں جسم کا حصہ بنانا دل کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔
 
کالی چائے مُضرِ صحت ہے

کالی چائے پتوں کو فرمنٹ کر کے بنائی جاتی ہے ۔ فرمنٹیشن کو اردو میں گلنا سڑنا کہا جائے گا ۔ اس عمل سے چائے کئی اچھی خصوصیات سے محروم ہو جاتی ہے ۔ اس میں اینٹی آکسی ڈینٹس ہوتے تو ہیں مگر فرمنٹیشن کی وجہ سے بہت کم رہ جاتے ہیں ۔ کالی چائے پینے سے ایڈکشن ہو جاتی ہے اور پھر اسے چھوڑنا مشکل ہوتا ہے ۔ ہر نشہ آور چیز میں یہی خاصیت ہوتی ہے ۔ کالی چائے بھوک اور پیاس کو مارتی ہے ۔ دوسرے لفظوں میں یہ بھوک اور پیاس کے قدرتی نظام میں خلل ڈالتی ہے جو صحت کے لئے مضر عمل ہے ۔ کالی چائے پیٹ کے سفرا کا باعث بنتی ہے جس سے ہاضمہ کا نظام خراب ہوتا ہے ۔ مندرجہ بالا مضر خصوصیات کے اثرات کئی سالوں بعد ظاہر ہوتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی لوگ پیٹ خراب ہونے کی صورت میں یا زکام کو ٹھیک کرنے کے لئے کالی چائے بطور علاج کے پیتے ہیں حالانکہ کالی چائے دونوں کے لئے نہ صرف موزوں نہیں بلکہ مضر ہے ۔ جو ذیابیطس کے مریض بغیر چینی کے کالی چائے پیتے ہیں وہ اپنے مرض کو کم کرنے کی کوشش میں دراصل بڑھا رہے ہوتے ہیں کیونکہ کالی چائے گُردوں کے عمل میں خلّل ڈالتی ہے جِس سے ذیابیطس بڑھ سکتی ہے ۔
 
ہادیہ

محفلین
ہائے اللہ اتنے نقصانات بتادیئے۔۔ میں نے آج "تین مگ" چائے کے پیئے۔۔ 2 فری میں ملے نانی امی کے پاس گئے تھے مہمان نوازی میں :ROFLMAO:۔۔ایک8 بجے پیا ۔۔ اور ایک اب بنا کر لائی ہوں۔۔ جب ممانی نے چائے پلائی تو قسمے تمام محفلین اور حالیہ لڑی بہت یاد آئی:p
 
چائے کے حوالے سے چند نکات میں عرض کرنا چاہتا ہوں۔
1- چائے نشہ نہیں، بس اس کی عادت پڑ جاتی ہے۔
2- آج تک کسی طبیب ڈاکٹر یا حکیم کو کالی چائے کی تعریف کرتے نا سنا نا پڑھا
3- سبز چائے یقینا کالی چائے سے بہتر ہوتی ہے۔
4- کافی چائے کا نعم البدل نہیں بن سکتی ۔ چائے کی ایسی عادت پڑجاتی ہے کہ اگر نہ ملے تو سر درد ہونے لگتا ہے مگر کافی کی ایسی عادت نہیں پڑتی۔
5- کالی چائے دراصل سبز چائے ہی کی پراسیسڈ شکل ہوتی ہے مگر پھر بھی سبز چائے کالی چائے کی کمی پوری نہیں کرتی۔
6- کالی چائے جسم میں خشکی پیدا کرتی ہے اس کے علاوہ دانتوں کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ کالی چائے کی خرابیوں کی کمی کا ایک طریقہ یہ ہوسکتا ہے کی چائے پر دودھ کی بالائی ڈال کر پیا جائے ذائقہ بھی بہتر ہو جائے گا۔
7- چائے کو چولہے پر جتنا زیادہ پکاتے جائیں اس کے مضر اثرات بڑھتے جاتے ہیں۔
 
فاخر رضا

آپ نے پھر دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا
دودھ پتی پر تازہ دودھ کی موٹی سی ملائی (پنجاب کی بالائی) کی تہہ. SIUT کے برابر والی گلی میں تمام تر جانی خطروں کے باوجود میں اور ایک دوست یہ چائے پینے جاتے تھے. کبھی کبھی درمیان میں ہی اسپتال سے فون آجاتا اور ملائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہوتی. کیا کیا قربانیاں دی ہیں نوکری (سروس) کے چکر میں
 
ایک لطیفہ یاد آگیا،
ایک بچے نے کہا کہ میرے ابو تو بہت گرما گرم چائے پی جاتے ہیں
اس پر دوسرے نے کہا میرے ابو تو ابلتی چائے کی پتیلی کو منہ لگا لیتے ہیں
اس کے بعد تیسرے بچے نے جوش میں آکر کہا، میرے ابو تو چینی پتی پانی اور دودھ پی کر چولہے پر بیٹھ جاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
بھائی جانے کی تو اب بھی کوئی منادی نہیں ہے پر نہ وہ زمانے رہے اور نہ وہ یارانے رہے۔:)
کیوں؟؟؟
کیا آپ ہڑپہ کی کھدائی سے پہلے کے زمانے میں جاتے تھے جو اب وہ زمانے نہ رہے۔۔۔
دوسری بات یہ کہ ہمیں وہاں بلائیں۔۔۔
اور چائے پلائیں۔۔۔
کیوں کہ یارانے اسی طرح بنتے ہیں!!!
 
کیوں؟؟؟
کیا آپ ہڑپہ کی کھدائی سے پہلے کے زمانے میں جاتے تھے جو اب وہ زمانے نہ رہے۔۔۔
دوسری بات یہ کہ ہمیں وہاں بلائیں۔۔۔
اور چائے پلائیں۔۔۔
کیوں کہ یارانے اسی طرح بنتے ہیں!!!
کل آپ آ جائے۔ہمیں وقت بتادیں۔
 
Top