چائے کے نقصانات۔

زیادہ چائے پینے سے مَردوں کے جسم کی یہ اہم ترین چیز تباہ ہوجاتی ہے۔۔۔ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ کوئی مرد چائے کو ہاتھ لگانے سے پہلے بھی بار بار سوچے گا

برمنگھم(نیوز ڈیسک)چائے ہماری زندگی کا ایسا لازمی جزو بن چکی ہے کہ اکثر لوگوںکے لئے تو اس کے بغیر دن گزارنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ چائے کے کچھ فوائد تو ضرور ہیں، لیکن صرف اگر اس کا استعمال مناسب حد کے اندر کیاجائے۔ جیسے جیسے آپ چائے کا استعمال بڑھاتے جاتے ہیں تو اس کے نقصانات بھی سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں لیکن افسوس کہ اس کے باوجود لوگ کثرت چائے نوشی کی عادت کو ترک نہیں کرتے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں چائے کے کچھ ایسے ہی نقصانات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک عام پائے جانے والے مسئلے کا ہم میں سے اکثر لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ مسئلہ نیند کی خرابی کی صورت میں ہم میں سے اکثر کے لئے پریشانی کا سبب بنتا ہے، جس کی بنیادی وجہ چائے میں پائی جانے والی کیفین ہے۔ اسی کی وجہ سے پیشاب کی حاجت بھی بکثرت محسوس ہونے لگتی ہے۔
چائے میں ایک اور کیمیکل تھیو فیلائن بھی پایا جاتا ہے جو قبض کا سبب بنتا ہے۔ اکثر لوگ چائے کو ہاضمے کیلئے بہتر سمجھتے ہیں لیکن اس کا ضرورت سے زائد استعمال جسم میں تھیوفیلائن کی مقدار بڑھا کر ہاضمے کی خرابی اور قبض کا سبب بنتا ہے۔
چائے میں موجود کیفین کی وجہ سے لوگ اپنے موڈ میں بہتری تو محسوس کرتے ہیں لیکن جب کیفین کا استعمال زیادہ مقدار میں کیاجائے تو یہی چیز آپ کے موڈ کو خراب کرکے ذہنی دباﺅ اور پریشانی کا سبب بن جاتی ہے۔
حاملہ خواتین کو تو چاہیے کہ چائے سے مکمل پرہیز کریں کیونکہ اس میں موجود کیفین بچے کی نشوونما کو متاثرکرتی ہے اور بعض سنگین کیسز میں اسقاط حمل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
چائے کا بکثرت استعمال مردوں میں پراسٹیٹ کی بیماری کو سنگین بناسکتا ہے اور اگر یہ بیماری حد سے بڑھ جائے تو پراسٹیٹ کینسر کی شکل بھی اختیار کرسکتی ہے۔
نظام دوران خون اور دل کی صحت کیلئے بھی کیفین کا زیادہ استعمال اچھا نہیں ہے اس لئے دل کی بیماری میں مبتلا افراد کو چائے سے ہر صورت پرہیز کرنا چاہیے، اور جنہیں یہ مسائل لاحق نہیں ہے انہیں بھی چائے کا استعمال محدود رکھنا چاہیے تاکہ دل کی بیماری سے محفوظ رہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
چائے تو ہمیں بہت پسند ہے اور مزاج کے موافق مشروب ہے۔ ہم اس آرٹیکل کا مطالعہ گرمیوں میں 'فرمائیں' گے۔ بک مارک کر لیا ہے صاحب! شراکت کا شکریہ! :)
 
فہد اشرف

ہم تو پڑھنے کے بعد اپنے اعتراضات انتظامیہ کو درج کرائیں گے کہ یہ ہم کو دہشت زدہ کر رہے ہیں :):p:ROFLMAO:
 
ایک تو آج کل یہ وبا عام ہے۔ کسی چیز کا نقصان بتانا مقصود ہے تو کینسر سے کم پر بات نہیں ہو گی۔
اور فائدہ بتانا مقصود ہو گا تو کینسر کا علاج ہو گا۔
 
فاخر رضا

محفلین
چائے ایک صحت افزا اور مفید مشروب ہے۔ اسے روزانہ استعمال کریں۔ کم ازکم تین مرتبہ۔
اگر کسی کو کوئی بھی تکلیف یا مشکل پیش آئے تو میں اس کی پوری پوری ذمے داری قبول کرتا ہوں۔ اگر کسی کو فائدہ ہو تو مجھے دعاؤں میں شامل رکھیں۔
اصل میں لوگ اب کوکا کولا پلادے کا اشتہار دیکھنے کے باوجود چائے ہی پی رہے ہیں لہذا یہ کوکا کولا والوں کی سازش لگتی ہے۔
 
آخری تدوین:

عباس اعوان

روز تین مرتبہ ؟کیفین ایڈکشن کا کیا کرنا ہے ؟
 
فاخر رضا

محفلین
بھائی چائے میں کیفین نہیں ہوتی، یہ تو کوکا کولا میں ہوتی ہے
میں حب چائے میں نہیں بلکہ بغض کوکا کولا میں میدان میں اترا ہوں
 
ابن توقیر

شکرہے دلیل مل گئی وگرنہ بے بے حضور تو چائے کے معاملے میں سختی کی قائل ہیں مجال ہے جو دو "پیالوں" سے زیادہ پینے دیں۔اب تو انہیں بتاتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب نے بھی اجازت دے دی ہے اب پابندی اٹھالی جائے۔
 
عباس اعوان

محفلین
بھائی چائے میں کیفین نہیں ہوتی، یہ تو کوکا کولا میں ہوتی ہے
میں حب چائے میں نہیں بلکہ بغض کوکا کولا میں میدان میں اترا ہوں
گوگل کے مطابق: ہر 100 گرام چائے میں 11 ملی گرام کیفین ہوتی ہے۔ سادہ کافی میں یہ مقدار تقریباً 40 ملی گرام ہوتی ہے۔موکا میں یہ 100 سے 400 ملی گرام کے درمیان ہوتی ہے۔
کولڈ ڈرنکس تو ایک حساب سے زہر ہیں، اتنی کیفین اور شوگر/سوڈیم!!!!!!
اس سے بہتر ہے کہ بندہ سکنجبین پی لے۔
 
عباس اعوان

محفلین
روز تین مرتبہ ؟کیفین ایڈکشن کا کیا کرنا ہے ؟
اگر ہمیں دو سے تین کپ گرین ٹی نصیب نہ ہو تو ہمارا تو دن گزارنا مشکل ہو جاتا ہے۔
تین یا چار کپ گرین ٹی کی کیفین تقریباً ایک کپ کافی کے برابر بنتی ہے۔
فاخر رضا
 
محمد وارث

لائبریرین
گرمیاں سردیاں، بارہ مہینے، میں تو تین کپ چائے روزانہ پیتا ہوں، ایک صبح ناشتے میں اور دو کپ دفتر میں۔ دیکھتے ہیں کیا فتویٰ آتا ہے اس پر۔ :)
 
وجی

لائبریرین
زیادہ چائے پینے سے مَردوں کے جسم کی یہ اہم ترین چیز تباہ ہوجاتی ہے۔۔۔ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ کوئی مرد چائے کو ہاتھ لگانے سے پہلے بھی بار بار سوچے گا
برمنگھم(نیوز ڈیسک)چائے ہماری زندگی کا ایسا لازمی جزو بن چکی ہے کہ اکثر لوگوںکے لئے تو اس کے بغیر دن گزارنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ چائے کے کچھ فوائد تو ضرور ہیں، لیکن صرف اگر اس کا استعمال مناسب حد کے اندر کیاجائے۔ جیسے جیسے آپ چائے کا استعمال بڑھاتے جاتے ہیں تو اس کے نقصانات بھی سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں لیکن افسوس کہ اس کے باوجود لوگ کثرت چائے نوشی کی عادت کو ترک نہیں کرتے۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں چائے کے کچھ ایسے ہی نقصانات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک عام پائے جانے والے مسئلے کا ہم میں سے اکثر لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ مسئلہ نیند کی خرابی کی صورت میں ہم میں سے اکثر کے لئے پریشانی کا سبب بنتا ہے، جس کی بنیادی وجہ چائے میں پائی جانے والی کیفین ہے۔ اسی کی وجہ سے پیشاب کی حاجت بھی بکثرت محسوس ہونے لگتی ہے۔
چائے میں ایک اور کیمیکل تھیو فیلائن بھی پایا جاتا ہے جو قبض کا سبب بنتا ہے۔ اکثر لوگ چائے کو ہاضمے کیلئے بہتر سمجھتے ہیں لیکن اس کا ضرورت سے زائد استعمال جسم میں تھیوفیلائن کی مقدار بڑھا کر ہاضمے کی خرابی اور قبض کا سبب بنتا ہے۔
چائے میں موجود کیفین کی وجہ سے لوگ اپنے موڈ میں بہتری تو محسوس کرتے ہیں لیکن جب کیفین کا استعمال زیادہ مقدار میں کیاجائے تو یہی چیز آپ کے موڈ کو خراب کرکے ذہنی دباﺅ اور پریشانی کا سبب بن جاتی ہے۔
حاملہ خواتین کو تو چاہیے کہ چائے سے مکمل پرہیز کریں کیونکہ اس میں موجود کیفین بچے کی نشوونما کو متاثرکرتی ہے اور بعض سنگین کیسز میں اسقاط حمل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
چائے کا بکثرت استعمال مردوں میں پراسٹیٹ کی بیماری کو سنگین بناسکتا ہے اور اگر یہ بیماری حد سے بڑھ جائے تو پراسٹیٹ کینسر کی شکل بھی اختیار کرسکتی ہے۔
نظام دوران خون اور دل کی صحت کیلئے بھی کیفین کا زیادہ استعمال اچھا نہیں ہے اس لئے دل کی بیماری میں مبتلا افراد کو چائے سے ہر صورت پرہیز کرنا چاہیے، اور جنہیں یہ مسائل لاحق نہیں ہے انہیں بھی چائے کا استعمال محدود رکھنا چاہیے تاکہ دل کی بیماری سے محفوظ رہیں۔

السلام علیکم مجتبٰی سعید صاحب محفل میں خوش آمدید ۔
آپکا پہلا پہلا مراسلہ ہے آپ سے درخواست ہے اپنا تعارف تو کرائیں کچھ
اور اس طرح کی خبر کا کوئی ربط بھی دے دیں ہاتھ کے ہاتھ تو کیا بات ہو۔
 
عباس اعوان

محفلین
اس سے اچھی بات کیا ہوگی! مگر سکنجبین چائے کا نعم البدل نہیں ہوسکتی جن کو چائے لگی ہے ان سے پوچھئے ۔
متفق۔
میں اسی ایڈکشن کی طرف توجہ دلانا چاہ رہا تھا۔
سکنجبین ویسے میں نے کوکاکولا کے متبادل کے طور پر کہی تھی۔
 
فہد اشرف

محفلین
روز تین مرتبہ ؟کیفین ایڈکشن کا کیا کرنا ہے ؟
یونیورسٹی میں ہم ایک دن میں قریب پاچ چائے پی جاتے ہیں، ایک تو ناشتے میں، تیسری اور پانچویں گھنٹی خالی ہوتی ہے تو ایک ایک چائے اس میں پھر ایک چائے شام میں اور اکثر رات بارہ ایک کے قریب بھی ایک چائے پی جاتی ہے۔ کئی بار تو ایسا ہوتا ہے کہ ایک نشست میں دو تین چائے پی جاتے ہیں لیکن ایڈکشن نہیں ہے کیونکہ گھر پہ صرف صبح شام پیتے یعنی دو کپ۔
باقی یہ رہا ہمارا آج کا واٹس ایپ کا اسٹیٹس جو رات ایک بجے اپلوڈ کیا گیا :)
Screenshot_2017-11-23-12-45-29-024_com.whatsapp.png
 
Top