چاند،سمندر اور خاموشی

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
صحرا کی طرح پرسکون سمندر میں چودھویں کے چاند کی چاندنی اس قدر شفاف اور دودھیا ہوتی ہے کہ اس میں گھاس کی ایک ایک پتی اور دیو قامت درختوں کا ایک ایک پتہ واضح طور پر دکھائی دیتا ہے، لیکن جہاں چاند کی کرنیں پہنچ نہیں پاتیں وہ سائے بڑے پراسرار دکھائی دیتے ہیں۔
اس تصویر سے خوشی اور مایوسی دونوں کیفیتوں کی تشریح کی جاسکتی ہے۔۔۔ :)
اچھی منظر کسی کی آپ نے!
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اس منظر کو اپنے لفظوں میں اس طرح سے دھالیئے کہ یہ پورا منظر لفظوں میں قید ہوجائے۔۔۔ !
لفظوں میں ڈھل کر تحریر کی صورت بکھر جائے۔۔۔ ۔۔۔ ۔!
21153ddigitalart3dscene.jpg
سب سے پہلی بات تو یہ اپیا کہ ہم زمین پر نہیں ہیں کیونکہ زمین سے چاند اتنا بڑا نظر نہیں آتا۔ پھر یقینا ہم کسی دوسرے سیارے پر ہوں گے جس کا چاند اتنا قریب ہے (ہائے اللہ جی ! کتنا ڈراؤنا لگ رہا ہے)
ستارے البتہ ٹھیک ہیں اتنے ہی ہوتے ہیں۔ اور درخت ۔۔۔ارے یہ درخت بھی کچھ عجیب سا لگ رہا ہے یعنی ایلین لگ رہا ہے ناں
پانی بھی عجیب ہے۔۔بس اب تو پکا ہم کسی اور سیارے پر ہیں اففف!!!! جلدی سے واپس چلیں مجھے تو ڈر لگ رہا ہے۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سب سے پہلی بات تو یہ اپیا کہ ہم زمین پر نہیں ہیں کیونکہ زمین سے چاند اتنا بڑا نظر نہیں آتا۔ پھر یقینا ہم کسی دوسرے سیارے پر ہوں گے جس کا چاند اتنا قریب ہے (ہائے اللہ جی ! کتنا ڈراؤنا لگ رہا ہے)
ستارے البتہ ٹھیک ہیں اتنے ہی ہوتے ہیں۔ اور درخت ۔۔۔ ارے یہ درخت بھی کچھ عجیب سا لگ رہا ہے یعنی ایلین لگ رہا ہے ناں
پانی بھی عجیب ہے۔۔بس اب تو پکا ہم کسی اور سیارے پر ہیں اففف!!!! جلدی سے واپس چلیں مجھے تو ڈر لگ رہا ہے۔
ارے تھوڑی دیر رکتے ہیں نا کچھ اور محسوس کریں پھر چلتے ہیں ٹھیک ہے؟
 

مائرہ

محفلین
اس منظر کو اپنے لفظوں میں اس طرح سے دھالیئے کہ یہ پورا منظر لفظوں میں قید ہوجائے۔۔۔ !
لفظوں میں ڈھل کر تحریر کی صورت بکھر جائے۔۔۔ ۔۔۔ ۔!
21153ddigitalart3dscene.jpg
ساحل سمندر پر خاموش کھڑی
ایک پاگل سی لڑکی
یہ سوچ رہی تھی
چاند کا چمکتا عکس
پانی میں دیکھتے ہوئے
ستارے بھی تو ہیں آسمان پر
روز آتے ہیں روز جاتے ہیں
چمکتے ہیں روشنی دیتے ہیں
لیکن ان کا عکس مدھم سا کیوں ہے
یہ ایک اکیلا چاند
سب ستاروں کی خوبصورتی
اپنے نام کروا جاتا ہے
بالکل ایسے
جیسے زندگی میں بہت سے لوگ
ستاروں کی طرح ہمیں روشنی دیتے ہیں
لیکن ایک وہ جو چاند جیسا
دل کے قریب ہو جائے
باقی ستاروں کو مدھم کر دیتا ہے
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ساحل سمندر پر خاموش کھڑی
ایک پاگل سی لڑکی
یہ سوچ رہی تھی
چاند کا چمکتا عکس
پانی میں دیکھتے ہوئے
ستارے بھی تو ہیں آسمان پر
روز آتے ہیں روز جاتے ہیں
چمکتے ہیں روشنی دیتے ہیں
لیکن ان کا عکس مدھم سا کیوں ہے
یہ ایک اکیلا چاند
سب ستاروں کی خوبصورتی
اپنے نام کروا جاتا ہے
بالکل ایسے
جیسے زندگی میں بہت سے لوگ
ستاروں کی طرح ہمیں روشنی دیتے ہیں
لیکن ایک وہ جو چاند جیسا
دل کے قریب ہو جائے
باقی ستاروں کو مدھم کر دیتا ہے
بہت خوب مائرہ!
کیا وہ لڑکی اس درخت کے پیچھے کہیں چھپی ہوئی ہے ؟:happy:
 
Top