چاند پر جانے کا امریکی دعویٰ جھوٹ نکلا ۔۔۔۔!

جاسم محمد

محفلین
اس کے علاوہ موصوف نے اسلام بھی قبول کیا ہے۔ حیرت ہے اتنی بڑی بات یہ یہودی ایجنٹ رائٹر گول کر گیا ہے۔
چاند پر پہلا قدم رکھنے والے خلاباز نیل آرم اسٹرونگ کو آذان کی آواز بھی سنائی دی تھی۔ اسی سے ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ اس وقت چاند پر نہیں کسی فلمی اسٹوڈیو میں تھا۔ :p
 

جاسم محمد

محفلین
اگر آپ چاہیں تو آپ کو کراچی فلکیاتی سوسائٹی کے افراد سے جوڑا جا سکتا ہے جو آپ کو نہ صرف حقیقت ٹی وی سے کہیں بہتر معلومات فراہم کریں گے بلکہ اپنے وسائل کے اندر جو ممکن ہوا براہ راست مشاہدہ بھی کروا دیں گے۔
کیا کراچی فلکیاتی سوسائٹی والے لوگوں کو بند ڈبہ دور بین بھی دیتے ہیں؟
 
چاند پر پہلا قدم رکھنے والے خلاباز نیل آرم اسٹرونگ کو آذان کی آواز بھی سنائی دی تھی۔ اسی سے ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ اس وقت چاند پر نہیں کسی فلمی اسٹوڈیو میں تھا۔ :p
فلمی اسٹوڈیو میں اذانیں دی جاتی ہیں؟؟؟
اُف دونوں جھوٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
امریکی بن بلائے چاند پر چلے بھی گئے تو کیا ہوا، ماموں تو وہ ہمارا ہی ہے۔
چاند پر قدم رکھنے والا پہلا انسان نیل آرم اسٹرونگ بلانے پر 1970 میں پاکستان بھی آیا تھا ۔ جس کا پوری پاکستانی عوام نے بھرپور انداز میں استقبال کیا تھا۔ کیونکہ اس وقت قوم میں اینٹی امریکی سازشی وائرس پیدا نہیں ہوا تھا۔ :)
armstrongkarachi1970s.jpg
 

محمد سعد

محفلین
عمدہ۔ اگر فیسبک اکاؤنٹ ہے تو ان کا گروپ لنک کیا ہوا ہے، وہ جائن کر لیں۔ وہاں ایک دوست ہے جس کی ریسرچ کاسمولوجی میں رہی ہے۔ اس کے ساتھ رابطہ کروا دوں گا۔ اگر آپ چاہیں تو ذاتی مکالمے میں یہ سلسلہ بڑھا سکتے ہیں۔ اگر پرائیویسی کے حوالے سے زیادہ محتاط ہیں تو پھر فیسبک گروپ پر نظر رکھیں اور جب وبا گزر جانے کے بعد ان کے اجتماعات دوبارہ شروع ہوں تو چلے جایا کریں۔
 

بندہ پرور

محفلین
کیا پتا چاند پر لینڈنگ کو کسی مسلم ملک میں فلمایا گیا ہواور اس دوران مساجد سے آذان کی آواز آ رہی ہو؟ :thinking:
بالکل صحیح کہا آپ نے جاسم بھائی ۔ ارے ایسا ویسا ! اب تو امریکی ایوانوں میں ، اعلی عہدیداروں
کے درمیان بھی قرآن حکیم کی تلاوت کی دل اور روح کو تسلی بخش آوازیں گونج رہی ہیں ۔

سبحان اللہ ۔
 
Top