چاند کی رویت کی ذمہ داری رویت ہلا ل کمیٹی کی ہے اور وہی ادا کرے گی: مفتی منیب

"چاند کی رویت کی ذمہ داری رویت ہلا ل کمیٹی کی ہے اور وہی ادا کرے گی: مفتی منیب"

یہ ذمہ دارٓی کیا پاکستان کی اسمبلی، اور سینیٹ نے مشترکہ ووٹ سے دی ہے؟ یا روایتاً ایسا ہو رہا ہے؟
 
آصف اثر

معطل
جو لوگ یہودی مٓلاؤں کی چاند دیکھ کر عیدیں منانے کے بارے می مزید جاننا چاہیں۔ تو یہ ہے ریفرنس :

Historical evidence shows the Jews at the time of Yahushua were using the first visible crescent method for starting the month. How do you address this point
پہلے تو یہ وضاحت فرمادیجیے کہ اس ربط کو دینے کا مقصد کیا ہے۔ اگر اس سے آپ قمری کلینڈر پر اعتراض کرتے ہیں تو اس کی وجہ شائد ہی کسی کی سمجھ میں آسکے۔
لیکن اگر آپ کھلی آنکھ سے ہلال دیکھنے پر مہینے کے آغاز کی بات کررہے ہیں تو کیا دوربین کی ایجاد سے پہلے کھلی آنکھ کے بجائے کسی اور ذریعے سے ہلال دیکھنا ممکن تھا؟ اگر ایسا کوئی اور ذریعہ آپ کے علم میں ہو تو براہِ کرم سب کو مستفید ہونے کا موقع دیجیے۔
دیگر نکات پر جواب محفوظ رکھتا ہوں۔
 
معلومات آپ کو فراہم کردی ہیٓں، آپ خود سمجھدار ہیں۔ میری وضاحت کی آپ کو بالکل ضرورت نہیں ہے۔ یہودیوں کے ملاء صرف اور صرف چاند دیکھنے کے قائیل تھے، کہ اس سے ان کے حلوے مانڈے چلتے تھے۔ یہ یہودیوں کے ملاء بالکل نہیں چاہتے تھے کہ کوئی دوسرا طریقہ اپنایا ٓجائے۔ یہ بات اس ویب سائٹ سے صاف ظاہر ہے۔

جس وقت رسول اکرم کے زمانے میں چاند کے حساب سے چلنے کی بات ہوئی تو اس وقت بہت ہی مشکل تھا کہ کوئی سائنٹیفک طریقہ ہو جس ٓسے سب کی سمجھ میں یہ آجائے کہ واقعی قمری کیلینڈر بنانا ممکن ہے۔ یہودیوں کے یہ ملاء ، رسول اکرم پر ٹھٹے لگاتے تھے اور اس طرح کے سوال کرتے تھے جو آج کے مسلمان ملاء کرتے ہیں۔ آج جب یہ ثابت ہے کہ چاند افٓق پر کس دن اور کس وقت طلوع ہوتا ہے تو اب ان پر کون ٹھٹے لگا رہا ہے۔ لیکن یہ مسلمانوں کے ملاء اپنی عادت بدلنے سے قاصر ہیں۔ ان یہودیوں کے ملاؤں کا یہی نکتہ نظر تھا کہ ہلال آنکھ کے بغیر دیکھنا ممکن ہی نہیں۔ یہ جھگڑا دیے گئے لننک پر موجود ہے۔ ٓیہی جھگڑا قرآن حکیم سے ثابت ہے۔ اور یہی جھگڑا ان نام نہاد علماء نے جاری رکھا ہوا ہے :)

اس ویب سائیٹ کا لنک دینے کا ایک مقصد اور بھی ہے کہ کچھ لوگ آج بھی اسرائیلی نکتہ نظر رکھتے ہیں اور مسلمانوں پر ٹھونستے رہتے ہیں۔ ایسے لوگ درپردہ اسرائیلی ہیں۔ :)

امید ہے کہ آپ کے سوال کا جواب مل گیا ہوگا۔

والسلام

ٓ
 
آخری تدوین:

بافقیہ

محفلین
کچھ تالمود پرست بہت جلد ، قرآن کے مسلمان کو پہچان لیتے ہیں، یہ درست ہے :)
اپنی شناخت کی خود وضاحت کیلئے شکریہ۔ مزید بات کیلئے کچھ نہیں بچا۔

جن کا ایمان تالمود پر ہے ، ان کو وہ کتاب مبارک ،
جو حدیث جیسی قرآن کے بعد روئے زمیں پر سب سے صحیح ترین کتابوں کو ’’ تالمود‘‘ اور ’’ اسرائیلیات‘‘ کے نام سے پکارے۔ ہم اس پر افسوس ہی کرسکتے ہیں۔ اور اندازہ ہوتا ہے کہ انھیں ذرہ بھر تاریخ کا علم نہیں۔
 
سید عمران

محفلین
اپنی شناخت کی خود وضاحت کیلئے شکریہ۔ مزید بات کیلئے کچھ نہیں بچا۔

جو حدیث جیسی قرآن کے بعد روئے زمیں پر سب سے صحیح ترین کتابوں کو ’’ تالمود‘‘ اور ’’ اسرائیلیات‘‘ کے نام سے پکارے۔ ہم اس پر افسوس ہی کرسکتے ہیں۔ اور اندازہ ہوتا ہے کہ انھیں ذرہ بھر تاریخ کا علم نہیں۔
علم انہیں سب کچھ ہوتا ہے مگر کچھ لوگ مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لیے تعیینات کیے جاتے ہیں۔۔۔
سمجھ تو آپ گئے ہوں گے!!!
 
اپنی شناخت کی خود وضاحت کیلئے شکریہ۔ مزید بات کیلئے کچھ نہیں بچا۔

جو حدیث جیسی قرآن کے بعد روئے زمیں پر سب سے صحیح ترین کتابوں کو ’’ تالمود‘‘ اور ’’ اسرائیلیات‘‘ کے نام سے پکارے۔ ہم اس پر افسوس ہی کرسکتے ہیں۔ اور اندازہ ہوتا ہے کہ انھیں ذرہ بھر تاریخ کا علم نہیں۔

جو حکم تالمود میں ملے وہ اسرائیلیات، جو حکم قرآن حکیم میں ملے اور اس حکم کے برعکس ہو جو تالمود میں ہے تو ملسمان ٓکے لئے قرآن کافی ہے۔
 
ٓٓ
قرآن کے بر عکس حدیث میں حکم؟ وضاحت کریں تو مہربانی!
سب سے پہلے تو بہت شکریہ یہ سوال پوچھنے کا۔ میں کیا کہتا ہوں بالکل نا مانئے، خلوص دل سے استدعا ہے۔ درج ذیل حدیث آپ کے سوال کا جواب ہے، یہ منطقی طور پر، قرآنی طور پر اور ایمانی طور پرہر طرح درست ثابت ہوتی ہے۔ لہذا اگر کوئی بھی روایت (روایت) قرآن کی آیات سے واضح طور پر ٹکراتی ہے تو پھر وہ روایت، حدیث رسول اکرم نہیں ہوسکتی۔ جب میں کسی روایت کے قرآن حکیم کے خلاف ہونے کے بارے میں لکھتا ہوں تو واضح آیات بھی فراہم کرتا ہوں۔ بہت ہی شکریہ۔

روایات کو قرآن پر پرکھیں، رسول اکرم کی حدیث مبارک:
×××××××××××××××××××
مفتی اعظم الممکۃ العربیۃ اسعودیۃ، شیخ‌ عبد العزیز بن عبداللہ بن باز کا خط

11 اپریل 1999
مطابق 24 ذی الحجہ، 1419 ھ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں اپنے دینی سرمائے کی حفاظت کے لئے عقاب کی طرح ہوشیار رہنا ہوگا۔ حیرت کی بات یہ نہیں کہ اسلام دشمن عناصر نے ہماری کتابوں کو ہدف بنا رکھا ہے۔ حیرت جب ہوتی اگر انہوں نے ایسا نہ کیا ہوتا۔ ہماری پناہ گا کیا ہے؟ القران۔

اپنی کتاب حضور رسالت مآب صلعم کے اس قول کریم سے شروع کیجئے۔
"اذا روی عنی حدیث فاعر ضوہ علی کتاب اللہ فان وافق فاقبلوہ و الا تذروہ "

جب بھی کوئی حدیث آپ کو پیش کی جائے، میری (رسول صلعم) طرف سے، تو اس کی تصدیق قران کی روشنی (ضو علی کتاب اللہ) میں کرلیں۔ اگر یہ قرآن سے مطابقت رکھتی ہے تو قبول کرلیں اور اگر قرآن کے مخالف ہے تو اس کو ضایع دیں۔

مع السلامۃ ،

شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز
مفتی اعظم، مملکۃ العربیۃ السعودیۃ

انگریزی ترجمہ: احمد علی المّری، الریاض
نظرثانی: دکتور احمد اے خالد، جدہ
اردو ترجمہ : بریگیڈیر افواج پاکستان، ڈاکٹر شبیر احمد، سابق معالج خاص ملک فیصل- الباکستانی
××××××××××××××××××××
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
جو حکم تالمود میں ملے وہ اسرائیلیات، جو حکم قرآن حکیم میں ملے اور اس حکم کے برعکس ہو جو تالمود میں ہے تو ملسمان ٓکے لئے قرآن کافی ہے۔
فاروق صاحب! شاید آپ کو اندازہ نہ ہو تاہم آپ کے کم و بیش ہر دوسرے تیسرے مراسلے میں املاء کی غلطیاں دکھائی دے رہی ہیں۔ یوں آپ کے موقف کی تفہیم درست طور پر نہ ہو پاتی ہے۔ اس میں یقینی طور پر آپ کی غلطی نہ ہو گی۔ شاید کی بورڈ کا ایشو ہے۔ براہ مہربانی، وقت ملنے پر دیکھ لیجیے گا۔ بہت شکریہ!
 
آپ نے درست فرمایا، میرے ہر مراسلے میں املاء کی غلطیاں ہوتی ہیں ۔ اس کی وجہ ٹائپنگ کی رفتار ہے، شفٹ کی (بٹن) ساتھ نہیں دیتی۔ آئندہ خیال رکھوں گا۔
 
Top