چاے

اگر آپ کو چاے نہ ملے تو؟

  • مجھے اچھا نہیں لگے گا

    Votes: 17 73.9%
  • میں میں چاے نہیں پیتا

    Votes: 6 26.1%

  • Total voters
    23

عزیزامین

محفلین
مجھے کچھ دن پہلے ایک عجیب تجربے سے گزرنا پڑا بیمار تھا ڈاکٹر کے پاس گیا دوائی تو ملی ساتھ میں کچھ چیزوں کا پر ہیز بھی ۔ انڈہ دودہ کی اشیا یعنی چاے یہ کام کافی مشکل لگا یہ کس کس کو چاے یا کا فی پسند ہے؟ کس کو نہیں
 
ظفری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ڈاکٹر نے تمہارا مرض غلط تشخیص کیا ہے ۔ اسے تم کو نیٹ سے دور رہنے کا مشورہ دینا تھا ۔ تم ٹھیک ہوتے کہ نہیں ، اس کا تو میں نہیں کہہ سکتا مگر یہ ضرور ہوتا کہ بہت سے دوسرے لوگوں کو سکون ملنے کے آثار ضرور پیدا ہوجاتے ۔ ;)
 
تعبیر

:laugh: :laugh: :laugh:

سوری پر میری ہنسی نہیں رک رہی

اف ف ف ف ف ف ف ف ف :laugh:
 
زونی

محفلین
میرا خیال ہے کہ ڈاکٹر نے تمہارا مرض غلط تشخیص کیا ہے ۔ اسے تم کو نیٹ سے دور رہنے کا مشورہ دینا تھا ۔ تم ٹھیک ہوتے کہ نہیں ، اس کا تو میں نہیں کہہ سکتا مگر یہ ضرور ہوتا کہ بہت سے دوسرے لوگوں کو سکون ملنے کے آثار ضرور پیدا ہوجاتے ۔ ;)

چاچو اپنی پسندیدہ چائے کا نام بھی تو بتائیں ، کشمیری چائے بادام پستے والی :grin::grin::grin:
 
زونی

محفلین

جی ادھر بھی گزارہ نہیں چائے کے بغیر ،

کافی صرف سردیوں میں پسند ھے ، بلکہ سردیوں میں کافی پی کر پسینے چھوٹ جاتے ہیں :roll:
 
جہانزیب

محفلین
میں‌ ابھی چائے بنا رہا ہوں، اور صبح‌ دوپہر شام اور اس کے علاوہ بھی جب مل جائے مضائقہ نہیں‌سمجھتا ۔
اور عزیز امین رائے شماری کدھر ہے؟ میں ووٹ‌ ڈالنے آٰیا تھا ۔
 
ماوراء

محفلین
اور میں ابھی چائے پی رہی ہوں۔ میرا چائے کے بغیر گزارہ نہیں، دن میں دو کپ تو ضروری ہیں۔ لیکن ایک کپ صبح ناشتے میں بہت ضروری ہوتا ہے، اگر نہ پیئوں تو مجھے معلوم ہے کہ میری کیا حالت ہوتی ہے، سارا دن سر دًکھتا رہتا ہے۔ جیسے آج دًکھ رہا ہے۔ :(
 
ماوراء

محفلین
باقی سب خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ عزیز امین کا مذاق نہ اڑایا جائے۔ عزیز دو ، تین بار شکایت کر چکے ہیں کہ اراکین ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ اور کسی کا مذاق اڑانا میرا نہیں خیال کہ کوئی اچھی بات ہے۔ اگر ان کے بارے میں آپ کوئی رائے رکھتے ہیں، تو ضروری نہیں کہ اس طرح سب کے سامنے دوسرے کی انسلٹ کی جائے۔ یہی سوچیں کہ اگر آپ عزیز امین کی جگہ ہوتے اور باقی اس طرح آپ کا مذاق اڑا رہے ہوتے تو آپ کو کیسا محسوس ہوتا۔ حالانکہ میں نے عزیز امین کو سمجھایا ہے کہ سب آپ کا مذاق اڑاتے نہیں ہیں بلکہ وہ مذاق کرتے ہیں، لیکن عزیز امین کو یہ سب سن کر کچھ اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ اس لیے پلیز آپ سب کچھ خیال کریں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
ظفری تعبیر, سخنور, قیصرانی, محسن حجازی مطلب میں یہ فورم چھوڑ دوں؟

ارے آپ تو غصے میں آگئے قبلہ! میری سب فورم کے ممبران سے گزارش ہے کہ اب عزیز امین کو چھوڑ کر مجھے مشقِ ستم بنایا جائے اور جس طرح کسی کے جی میں آئے سخنور یعنی میرا مذاق اڑایا جائے نا کہ عزیز امین کا - امید ہے سب دوست مجھے اس قابل سمجھیں گے کہ میرا مذاق اڑائیں - :)
 
محمداحمد

لائبریرین
نہیں عزیز بھائی چائے کے بغیر تو ہمارا بھی گزارا نہیں ہے۔ میں اگر آپ کی جگہ ہوتا تو ڈاکٹر بدل لیتا۔ آپ کو بھی یہی مشورہ ہے :grin:

ہاں البتہ ایک دفعہ میں نے ازخود (بیماری میں ) چائے چھوڑ دی تھی، دانستہ نہیں، بس کچھ بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا اور چائے بھی اسی لسٹ میں آگئی تھی لیکن اُس کے بعد پھر

وہی ہے چال بے ڈھنگی جو پہلے تھی، سو اب بھی ہے

بھئی ہمیں تو یاد ہے کہ کوئی سات ساڑھے سات برس قبل چائے منھ کو لگائی تھی رہی کافی تو اس سے تو ازلی محروم ہوں اور چاکلیٹوں کے چلتے اس کا ذائقہ معلوم ہے ورنہ سرے سے نا بلد ہی ہوتا۔
 
اور اگر کوئی چائے پیتا بھی ہو اور اسے چائے ملنے نہ ملنے سےکوئی فرق بھی نہ پڑتا ہو یا برا بھی نہ لگتا ہو تو وہ کہاں رائے دے ۔۔۔؟
 
محسن حجازی

محفلین
ظفری تعبیر, سخنور, قیصرانی, محسن حجازی مطلب میں یہ فورم چھوڑ دوں؟

حضور آپ نے جو فورم چھوڑا تو ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے :grin:
چائے کا کیا ہے کہ گھر میں ہمارے چائے پینے پر کسی حد تک پابندی ہے سو دفتر میں جو پی لیتے ہیں پی لیتے ہیں۔
تاہم گھر میں بھی ہم منت ترلہ کر کے بنوا ہی لیتے ہیں کیا ہے کہ ہم کو منع کی گئی ہے فشار خون سے سبب۔
اور ادھر ہم نے گھر والوں کی خدمت اقدس میں بی بی سی کی رپورٹ واگزار کی جس کے مطابق چائے پینے والوں میں دل کے دورے کا خطرہ نصف رہ جاتا ہے :grin:
بس تب سے ہم کو چائے کچھ نہ کچھ مل ہی جاتی ہے :grin:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے کچھ دن پہلے ایک عجیب تجربے سے گزرنا پڑا بیمار تھا ڈاکٹر کے پاس گیا دوائی تو ملی ساتھ میں کچھ چیزوں کا پر ہیز بھی ۔ انڈہ دودہ کی اشیا یعنی چاے یہ کام کافی مشکل لگا یہ کس کس کو چاے یا کا فی پسند ہے؟ کس کو نہیں

مجھے چائے ، کافی دونوں ہی پسند ہیں ۔ پہلے چائے بالکل بھی نہیں پسند تھی !
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور میں ابھی چائے پی رہی ہوں۔ میرا چائے کے بغیر گزارہ نہیں، دن میں دو کپ تو ضروری ہیں۔ لیکن ایک کپ صبح ناشتے میں بہت ضروری ہوتا ہے، اگر نہ پیئوں تو مجھے معلوم ہے کہ میری کیا حالت ہوتی ہے، سارا دن سر دًکھتا رہتا ہے۔ جیسے آج دًکھ رہا ہے۔ :(

صرف دو کپ ماوراء یا اس سے زائد بھی ؟
 
بئی واہ اس چائے شماری میں ہو رہی رائے شماری پر تو نگاہ اچانک پڑی۔ بھئی عزیز بھائی کو ایک صلاح دوں گا کہ رائے شماری میں انتخابات اتنے محدود نہ رکھیں۔ ویسے بھی رائے شماری تبھی کرانی چاہئے جب اس سے واقعی کوئی نتیجہ خیز بات نکالنی مقصود ہو۔ خیر میری اس بات کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ رائے شماری لا حاصل ہے۔ یقیناً کچھ سوچ سمجھ کر ہی اسے شروع کیا گیا ہوگا۔
 
Top