چراغاں

خرم

محفلین
کسی بھی جاندار کا خون پینا اسلام میں حرام ہے لیکن آقا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خون جب ایک صحابی نے ضائع کرنے کی بجائے پی لیا تو انہیں جنت کی بشارت دی گئی کہ وجہ عشق رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ تو جب ایک حرام فعل کو عشق رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقبول بنا دیا تو ایک چیز جو حرام ہے ہی نہیں، عشق رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اس کا صدور غلط کیسے ہوا؟
 
طالوت

جواب نہیں ! کس دھڑلے سے ایک حرام چیز کو رسول اور صحابی سے نتھی کر کے حلال بنایا جا رہا ہے اور اسے عشق رسول کا نام دے کر جنت کی بشارتیں ، واہ واہ ۔۔۔ کیا خاکہ پیش کیا ہے اس ذات کا جو آئی ہی حلال و حرام کی تمیز دینے ۔۔۔ نبی پر جھوٹ باندھنے کا مطلب جانتے ہیں آپ ؟
وسلام
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب بہت اچھی تصویریں ہیں

رہے گا یوہی ان کا چرچا رہے گا
پڑے خاک ہو جائے جل جانے والے

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے
میرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے

میرے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے سب کا دل چمک جائے آمین
 
طالوت

محفلین
کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے بحث کرنا سو وہ بحث کریں گے ان کو کرنے دو
کسی مسلم کا دل تو اس واقع کو تسلیم نہیں کرے گا ، رہی بات بحث کی تو درست کو درست نہ کہنا کچھ خاص معاملہ نہیں مگر غلط کو درست کہنا خاصی "جرات" کا کام ہے ۔۔ مجھے حیرت ہوتی ہے جب ہم مسلم اس طرح کے واقعات بیان کرتے ہیں اور پھر لعن طعن صرف ، گوپال ، سلمان اور تسلیمہ جیسوں کو کرتے ہیں ۔۔
کسی بھی جاندار کا خون پینا اسلام میں حرام ہے لیکن آقا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خون جب ایک صحابی نے ضائع کرنے کی بجائے پی لیا تو انہیں جنت کی بشارت دی گئی کہ وجہ عشق رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ تو جب ایک حرام فعل کو عشق رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقبول بنا دیا تو ایک چیز جو حرام ہے ہی نہیں، عشق رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اس کا صدور غلط کیسے ہوا؟
وسلام
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کسی مسلم کا دل تو اس واقع کو تسلیم نہیں کرے گا ، رہی بات بحث کی تو درست کو درست نہ کہنا کچھ خاص معاملہ نہیں مگر غلط کو درست کہنا خاصی "جرات" کا کام ہے ۔۔ مجھے حیرت ہوتی ہے جب ہم مسلم اس طرح کے واقعات بیان کرتے ہیں اور پھر لعن طعن صرف ، گوپال ، سلمان اور تسلیمہ جیسوں کو کرتے ہیں ۔۔

وسلام
معافی چاہتا ہوں بھائی میں نے صرف تصویروں پر بات کی ہے میں نے واقع کی طرف اشارہ نہیں کیا اگر آپ کو پھر بھی ایسا لگا ہے تو ایک بار پھر معافی چاہتا ہوں میں صرف اور صرف تصویروں کی بات کر رہا ہوں شکریہ
 
فخرنوید

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم!

السلام علیکم!

مجھے اس بات کی حیرانگی ہے کہ جب ہماری فیملی میں کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو جشن بھی ہوتا ہے اور مٹھائیاں بھی تقسیم ہوتی ہیں۔ یہی معترض لوگ نیو ائیر نائیٹس بھی مناتے ہیں اور کر سمس بھی لیکن ۔

وہ ذات با برکت ، وہ شخصیت جو تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئی ہم ان کے اس زمین پر ظہور پذیر ہونے اور اس امت کو راہ ہدایت دکھانے والے کے آنے کی خوشی مناتے ہیں ۔ یہ لوگ معترض ہو جاتے ہیں ۔

کسی مسلم کا دل تو اس واقع کو تسلیم نہیں کرے گا ، رہی بات بحث کی تو درست کو درست نہ کہنا کچھ خاص معاملہ نہیں مگر غلط کو درست کہنا خاصی "جرات" کا کام ہے ۔۔ مجھے حیرت ہوتی ہے جب ہم مسلم اس طرح کے واقعات بیان کرتے ہیں اور پھر لعن طعن صرف ، گوپال ، سلمان اور تسلیمہ جیسوں کو کرتے ہیں ۔۔

وسلام
 
طالوت

محفلین
فخر نوید صاحب ، کیا ہی مناسب ہو اگر آپ میرا اقتباس میں پیش کیا گیا مراسلہ ، جس مراسلے کے جواب میں دیا گیا ہے پڑھ لیں ، تو آپ کی یہ معزز شکایت بھی دور ہو جائے گی ۔۔ (ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ)
وسلام
 
محمدصابر

محفلین
مجھے یہاں‌پر ابھی بہت سی تصاویر بھیجنی تھیں۔ پر یہاں ماحول خراب ہو گیا ہے اس لئے فل سٹاپ۔
 
خرم

محفلین
طالوت میں آپکو صرف غزوہ احد کے واقعات کا تفصیلی مطالعہ کرنے کا مشورہ دے سکتا ہوں۔
والسلام
 
Top