نیرنگ خیال

لائبریرین
چار جون بروز بدھ کو دوستوں کے ساتھ منصوبہ یہ بنایا کہ دفتر سے آدھی چھٹی مارتے ہیں۔ اور امام بری اسلام آباد میں لوئے دندی سے پہلے ایک چھوٹا سا راستہ ہے۔ جو آگے چل کر پہاڑ کے اوپر جاتا ہے۔ اور وہاں پر ایک آبشار ہے اور قدرتی چشمہ ہے۔ وہاں چلتے ہیں۔ منصوبے کے مطابق انتہائی خاموشی سے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ سے لنچ کے بعد باہرکا راستہ ناپا۔ خوشی بالکل ویسی ہی تھی جیسی آدھی چھٹی کے وقت ہوا کرتی تھی۔ اور اپنے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سفر کا آغاز کیا۔ بری امام کے ساتھ واقع گاؤں دفتر سے بیس منٹ کی ڈرائیو پر تھا۔ وہاں سے اوپر ایک ڈیڑھ گھنٹا کی ہائیکنگ تھی۔

ہماری منزل جہاں پہنچنا ہے
10437396_10152892975391978_8890184467183398630_n.jpg

تو اب تصاویر کا آغاز کرتے ہیں۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تھوڑا آگے چل کر راستے کے درمیان میں پانی آپڑا ہے۔۔۔
10152565_10152892970061978_6160976054743054273_n.jpg


اور پانی پھر سے غائب
10443380_10152892970311978_424162400171658117_n.jpg


پتھروں پر چل کے آ سکو تو آؤ
10410404_10152892970436978_4309036177015273204_n.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
راستے کا پہلا تالاب۔۔۔ جس میں گرمی کے ستائے کچھ منچلے نہا رہے ہیں
10401439_10152892970621978_4498305777868391989_n.jpg


اوپر سے ایک منظر
10421094_10152892970981978_7152820985589489253_n.jpg


چلو جی ہم اپنا سفر جاری رکھتے ہیں
10377446_10152892971426978_7896701343456859175_n.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بڑھتے چلو مجاہدو۔۔۔
1536675_10152892972436978_3514647532934041455_n.jpg


پانی کہاں سے آرہا ہے۔۔ یہ کھوج ہم لگا کر رہیں گے
10390541_10152892972661978_9211064630013353276_n.jpg


اور اوپر آخر تھوڑی سی کھلی جگہ مل گئی
1797454_10152892972861978_297361355402939968_n.jpg
 

آصف اثر

معطل
واہ بھائی بہت زبردست۔
جس انداز سے آپ لوگ دفتر سے نکلے ہیں اسے آدھی چھٹی نہیں "آدھا ٹُلّہ مارنا" کہتے ہیں۔۔۔!
ویسے اس جگہ کا محلِ وقوع بھی بتادیں اور اگر ہوسکے تو عرض اور طُول بلد بھی (گوگل ارتھ سے) لکھ دیں۔ تاکہ عقابی سیر تو ابھی سے کرلی جائے۔۔۔ کیا خیال ہے احباب کا؟
 

نایاب

لائبریرین
ان پتھروں پر کسے بلا رہے ہیں آپ ؟
محترم خیال بھائی کو اس مقام پہ پہنچ یہ یاد آگیا ہے کہ اس مقام سے آگے کبھی " جنوں پریوں " کے بسیرے ہوتے تھے ۔
سو انہی میں سے کسی کو بلا رہے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔ یہ الگ بات کہ آواز دینے میں چار سو سال کی تاخیر ہو گئی ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top