چمپئینز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل؛ پاکستان بمقابلہ انگلستان

پاکستان کی جیت کی خوشی سبھی کو ہے لیکن یہ حقیقت بھی تسلیم کر لینی چاہیے کہ اب ان پُرانی چڑیلوں سے جان چھڑانے کا وقت ہے ۔ محمد حفیظ، شعیب ملک ، احمد شہزاد ، اظہر علی ، یہ سب اتنے سالوں سے پاکستانی کرکٹ کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں ۔
جتنے سال ان لوگوں کو چانس دیا گیا ہے اب اس کا دسواں حصہ بھی ینگ کرکٹرز کو دے دیا جائے تو وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تابناک مستقبل ثابت ہو سکتے ہیں ۔
آپ اسی چیمپینز ٹرافی کو لے لیں کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو فائنل تک لے جانے میں نئے لڑکوں کا پارٹیسیپیشن کتنا ہے اور پرانوں کا کتنا ؟؟
حسن علی ، محمد عامر ، فخر زمان، جنید خان ، شاداب ، بابر اعظم ، یہ سارے نئے لڑکے صرف ٹیم میں مستقل جگہ اور اچھی کوچنگ کے محتاج ہیں ۔ اور کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ یہ کل کو پاکستان ٹیم کو آگے نہ لے جا سکیں ۔ ان نئے لڑکوں کے علاوہ بھی کافی نام ہیں جو پیچھے بیٹھے اپنی باری کے مُنتظر ہیں کہ کب یہ یرغمالی جان چھوڑیں اور ہمیں موقع ملے ۔
 
انیس بھائی! کچھ فائنل پہ روشنی ڈالیں :)
فلک شیر بھائی! کے الیکٹرک کی مہربانیوں کے بعد اتنی روشنی ڈال سکتا تھا۔۔۔
Light.jpg
 
اجی کہنا یہ تھا کہ انگلینڈ نے پھوپھو کا کردار ادا کیا ہے 1947 میں بھی خود با ہر نکل گئے اور ہمیں لڑوا دیا اور ہم آج تک کشمیر پر لڑ رہے ہیں ،اب سیمی فائنل میں خود باہر ہو کر ہمیں پھر ہندوستان سے لڑوایا جا رہا ہے ۔۔۔:D:D:D:D
اب ہندوستان بھی 1971 کی طرح خود باہر ہو کر ہمیں بنگلہ دیش سے لڑوا سکتا ہے:lol::laughing3::laughing3::laughing3:
 
Top