نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم۔
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ آپ میں سے کچھ تو فورم میں چند تبدیلیوں کو بھانپ گئے ہوں گے۔ محفل فورم سے متعلقہ اعدادوشمار کا ایک صفحہ شامل کردیا گیا ہے جہاں آپ اوپر دیے گئے ربط کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان میں مزید اعداد و شمار کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری واضح تبدیلی آپ کو پوسٹ پیج پر نظر آئے گی جہاں بی بی کوڈ باکس کا ایک اور ورژن انسٹال کردیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف کچھ نئے بی بی کوڈ شامل ہوئے ہیں بلکہ عبارت کے سامنے اور پس منظر کے رنگ بدلنے کے لیے ایک کلر بار شامل کی گئی ہے۔ پوسٹ پیج پر جاوا سکرپٹ کے ایرر بھی ختم ہو گئے ہیں اور سمائلیز بھی ٹھیک شامل ہو رہے ہیں۔ چونکہ اس فورم پر بنیادی طور پر اردو کا استعمال کیا جاتا ہے، اسی لیے میں نے فونٹ ٹائپ کامبو باکس میں شروع میں وہ تمام اردو فونٹ ڈال دیے ہیں جو میری دانست میں نہ صرف دیکھنے میں اچھے ہیں بلکہ ویب اپلیکیشن کے لیے قابل استعمال بھی ہیں۔ میں ایک الگ پوسٹ میں لکوں گا کہ ان فونٹس کو کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ میں ان لائنوں پر بھی سوچ رہا تھا کہ تمام ضروری اردو فونٹس کو ملا کر ایک انسٹالر بنا دیا جائے تاکہ الگ سے مختلف ویب سائٹس پر جاجا کر فونٹ ڈاؤنلوڈ نہ کرنے پڑیں لیکن یہ شاید اتنا آسان نہیں ہے۔ مختلف فونٹس پر مختلف لائسنس لاگو ہوتا ہے۔ بہرحال آپ یہاں شامل فونٹس کی لسٹ کو دیکھیں اور اپنی رائے دیں۔
ایک اور تبدیلی جو آپ نوٹ کریں گے وہ کہ اقتباسات اور کوڈ سیکشن کا ڈسپلے ہے۔ اقتباسات اور سیکشن اب ایک collapsible سیکشن میں پیش کیے جائیں گے جہاں سے اسے بآسانی منتخب بھی کیا جا سکتا ہے۔ میں syntax highlighting پر بھی کام کر رہا ہوں۔syntax highlighting تو ٹھیک کام کر رہی ہے لیکن collapsible section صحیح کام نہیں کر رہا۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔
فورم میں شامل اردو ویب پیڈ پر اب ہندسے انگریزی ہی میں لکھے جائیں گے۔ اس سے کم از کم ہندسوں کی جگہ ڈبے نظر آنے کا مسئلہ تو ختم ہوگا۔ میں نے کوشش کی تھی کہ ویب پیڈ کے فائرفاکس کے مسائل ختم ہوں جائیں۔ امید کرتا ہوں کہ اس میں بھی جلد کامیاب ہو جاؤں گا۔