چند تبدیلیاں!

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم۔

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ آپ میں سے کچھ تو فورم میں چند تبدیلیوں کو بھانپ گئے ہوں گے۔ محفل فورم سے متعلقہ اعدادوشمار کا ایک صفحہ شامل کردیا گیا ہے جہاں آپ اوپر دیے گئے ربط کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان میں مزید اعداد و شمار کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری واضح تبدیلی آپ کو پوسٹ پیج پر نظر آئے گی جہاں بی بی کوڈ باکس کا ایک اور ورژن انسٹال کردیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف کچھ نئے بی بی کوڈ شامل ہوئے ہیں بلکہ عبارت کے سامنے اور پس منظر کے رنگ بدلنے کے لیے ایک کلر بار شامل کی گئی ہے۔ پوسٹ پیج پر جاوا سکرپٹ کے ایرر بھی ختم ہو گئے ہیں اور سمائلیز بھی ٹھیک شامل ہو رہے ہیں۔ چونکہ اس فورم پر بنیادی طور پر اردو کا استعمال کیا جاتا ہے، اسی لیے میں نے فونٹ ٹائپ کامبو باکس میں شروع میں وہ تمام اردو فونٹ ڈال دیے ہیں جو میری دانست میں نہ صرف دیکھنے میں اچھے ہیں بلکہ ویب اپلیکیشن کے لیے قابل استعمال بھی ہیں۔ میں ایک الگ پوسٹ میں لکوں گا کہ ان فونٹس کو کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ میں ان لائنوں پر بھی سوچ رہا تھا کہ تمام ضروری اردو فونٹس کو ملا کر ایک انسٹالر بنا دیا جائے تاکہ الگ سے مختلف ویب سائٹس پر جاجا کر فونٹ ڈاؤنلوڈ نہ کرنے پڑیں لیکن یہ شاید اتنا آسان نہیں ہے۔ مختلف فونٹس پر مختلف لائسنس لاگو ہوتا ہے۔ بہرحال آپ یہاں شامل فونٹس کی لسٹ کو دیکھیں اور اپنی رائے دیں۔

ایک اور تبدیلی جو آپ نوٹ کریں گے وہ کہ اقتباسات اور کوڈ سیکشن کا ڈسپلے ہے۔ اقتباسات اور سیکشن اب ایک collapsible سیکشن میں پیش کیے جائیں گے جہاں سے اسے بآسانی منتخب بھی کیا جا سکتا ہے۔ میں syntax highlighting پر بھی کام کر رہا ہوں۔syntax highlighting تو ٹھیک کام کر رہی ہے لیکن collapsible section صحیح کام نہیں کر رہا۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔

فورم میں شامل اردو ویب پیڈ پر اب ہندسے انگریزی ہی میں لکھے جائیں گے۔ اس سے کم از کم ہندسوں کی جگہ ڈبے نظر آنے کا مسئلہ تو ختم ہوگا۔ میں نے کوشش کی تھی کہ ویب پیڈ کے فائرفاکس کے مسائل ختم ہوں جائیں۔ امید کرتا ہوں کہ اس میں بھی جلد کامیاب ہو جاؤں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں میں ٹیکسٹ کے سامنےاور پس منظر کا رنگ تبدیل کرنے کا فنکشن ٹیسٹ کر رہا ہوں۔۔

[bcolor=#FFBFFF:8c97e972f3]لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کارگہہ شیشہ گری کا
[/bcolor:8c97e972f3]​
 

زیک

مسافر
یہ نیا پوسٹ پیج بہتر لگ رہا ہے۔ اور اعداد و شمار کا تو میں ویسے ہی دیوانہ ہوں۔

نبیل آپ اکیلے ہی بہت اچھے جا رہے ہیں۔
 
مبارک بادیاں

اور زکریا بھائی آپ میری طرف سے مبارک بادیاں قبول کریں کہ یہ تبدیلیاں بہت ہی خوب ہیں، گو ابھی تک میں نے ان سارے بٹنوں کو استعمال نہیں کیا مگر صفحہ خوب لگ رہا ہے۔ اور باقی کی کسر موقع بموقع نکلتی رہے گی۔ واہ واہ کلرز کی کیا خوب اسکیم دوڑائی ہے آپ نے۔ سارے جھنجھٹ کی مک گئے ہیں
 

اجنبی

محفلین
نبیل بھائی زبردست : اب فورم [bcolor=#80FF00:36ada97271]پپو[/bcolor:36ada97271] لگ رہی ہے ۔ :p

زکریا نے ٹھیک کہا ، آپ اکیلے ہی اچھے جارہے ہیں :lol:
 

سیفی

محفلین
السلام علیکم دوستانِ محفل

نبیل بھیا۔۔۔۔ بہت زبردست۔۔۔۔۔

اعداد و شمار کا اضافہ تو بہت اچھا ہے۔۔۔۔۔۔

∑ پوسٹ پیج بھی اچھا ہو گیا ہے۔۔۔۔
 

شعیب صفدر

محفلین
اعداد و شمار کا صحفہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوب اضافہ ہے۔۔۔
محفل درست معنوں میں اپنی انفرادیت قائم رکھے ہوئے ہے۔۔۔۔ زبردست
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، آپ اعدادوشمار کے دیوانے ہیں اور ہم آپ کے دیوانے ہیں۔۔ :p

قدیر، تو تم یہ کہنا چاہتے ہو کہ فورم اب بہت [bcolor=#FFBFBF:867e04c8f6]قدیر احمد رانا[/bcolor:867e04c8f6] لگ رہی ہے۔۔ :twisted:

ڈاکٹر صاحب، شعیب صفدر اور سیفی آپ کا بھی بہت شکریہ پسند کرنے کا اور ستائش کا۔۔ :aadab:
 

دوست

محفلین
فائر فاکس پر اب اردو ٹائپ ہو رہی ہے اگرچہ ابھی تک فونٹ یہ اپنی مرضی کا ہی استعمال کرتا ہے۔ پھر بھی کچھ بہتری ہوئی ہے۔ مگر مجھے شکوہ ہے کہ منٹظمین نے اس بارے کوئی ہوا نہیں لگنے دی۔ میں ایک دن اتفاق سے محفل کو فائر فاکس سے دیکھ رہا تھا تو یہ پتا لگا کہ ایسے بھی ہوجاتاہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اور ایک بات۔ رہنمائے محفل والے حصے میں صفحہ اول کے ؛لنک کی کیا ضرورت ہے (صفحہ اول پر ہی)، یہاں پورٹل کے ہوم پیج کے لنک کی ضرورت ہے کہ ملاقاتی اردو سیارے وغیرہ کی جانب بھی سفر کر سکیں۔ کیا خیال ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، ارے ہم آپ سے باتیں کیوں چھپانے لگے۔۔دراصل ابھی بھی فائر فاکس پر ویب پیڈ کے کچھ مسائل باقی ہیں۔ میں نے سوچا ہے کہ اب فورم میں کوئی بھی فیچر شامل کرنے سے پہلے ویب پیڈ اور فائرفاکس کی صلح کرا کے ہی دم لوں گا۔ :p
 

جیسبادی

محفلین
دوست نے کہا:
فائر فاکس پر اب اردو ٹائپ ہو رہی ہے اگرچہ ابھی تک فونٹ یہ اپنی مرضی کا ہی استعمال کرتا ہے۔ پھر بھی کچھ بہتری ہوئی ہے۔ مگر مجھے شکوہ ہے کہ منٹظمین نے اس بارے کوئی ہوا نہیں لگنے دی۔ میں ایک دن اتفاق سے محفل کو فائر فاکس سے دیکھ رہا تھا تو یہ پتا لگا کہ ایسے بھی ہوجاتاہے۔

للوو ججیی ففاا
 

جیسبادی

محفلین
میں نے جاوا سکرپٹ کی اجازت دے کر جب فائرفاکس/لینکس میں ویب پیڈ کا تختہ استعمال کرنے کی کوشش کی تو عجب طوفانِ بدتمیزی رونما ہو گیا۔ ہر حرف دو بار لکھا جا رہا تھا۔ جب "ارسال" کیا تو صرف پہلے چند حروف ہی پوسٹ ہوئے۔

دوسرا آپ نے جو کرلپ کے صوتی سے ہٹنے کی کوشش کی ہے وہ ٹھیک نہیں۔ یا تو آپ کرلپ کو بھی قائل کر لو۔ معیار اسی لیے ہوتے ہیں کہ اس سے ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ چوپال میں آنے والا پہلے چوپال کا تختہ سیکھے، پھر کسی اور جگہ جائے اور نیا تختہ سیکھے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، یہ طوفان بدتمیزی کےبارے میں آپ کی بات ٹھیک ہے۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ جلد اس مسئلہ کا حل پیش کردوں ورنہ آج شام تک کم از کم پرانا ویب پیڈ ہی واپس ڈال دوں گا۔ جہاں تک صوتی کلیدی تختہ کا ذکر ہے تو مجھے معلوم نہیں کہ میں کرلپ کے معیار سے کہاں روگردانی کر رہا ہوں۔ میں نے تو محض اردو لائف کے اردو پیڈ جیسی کی میپنگ کا بندوبست کیا تھا۔
 

جیسبادی

محفلین
مثال کے طور پر کرلپ کے تختے میں (qwerty) کی مناسبت سے:
u = ء
$ = ئ

#=/

جبکہ ویب پیڈ میں یہ مختلف جگہ پر ہیں۔ میں نے تمام حروف کی پڑتال نہیں کی۔
 
ہممم یہ اردو لائف کا پیڈ استعمال نہیں ہو سکتا کیا؟ امجد صاحب سے میں بات کرسکتا ہوں، میرا ان سے براہ راست فون پر بھی رابطہ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، آخر اردو پیڈ میں کیا چیز ہے جو ہمارے ویب پیڈ میں نہیں ہے؟ اگر اردو پیڈ استعمال کیا جا سکتا تو خود بات سے بات ہی میں کیوں نہ استعمال ہوتا؟ :idea: :?:
 
یہاں کا پیڈ بھی مکمل ہے مگر پھر بھی دوست کچھ نہ کچھ کرتے ہی رہتے ہیں
وہاں تو اردو پیڈ کافی عرصہ سے استعمال میں ہے، میں خود کرتا رہا ہوں۔

شروع میں کاپی پیسٹ کرنا ہوتا تھا اور پھر بعد میں براہ راست لکھو اور پوسٹ کردو، جیسے یہاں۔ :lol:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، یہ میرے لیے نئی اطلاع ہے کہ اب بات سے بات پر بھی براہ راست اردو پیڈ میں لکھا جا سکتا ہے۔ بات سے بات کے ممبران کے لیے تو اچھی خبر ہے۔
 
Top