نیرنگ خیال
لائبریرین
اول تو میں خود کو مبتدی کے درجے پر بھی نہیں پاتا۔ مدت سے ابجد خواں ہی ہیں۔۔۔ درجہ ابھی تک اس سے آگے بڑھ نہیں پاتا۔۔۔۔ دوئم اگر واقعی فوٹوگرافی سیکھنی ہے۔ تو زیک ، قیصرانی ، سید عاطف علی اور ثامر شعور کے علم اور تجربات سے فائدہ اٹھائیے۔ذوالقرنین بھائی! آپ کی بنائی تصاویر تو بہت اعلیٰ درجے کی ہوتی ہیں۔ خاکسار اس معاملے میں ابھی اناڑی ہے۔
تصویرکشی کا شوق تو کافی عرصے سے ہے، لیکن ہنوز اس میدان میں خود کو نوآموز پاتا ہوں۔ ارادہ ہے کہ محفل پہ تصویرکشی کی بابت گفت و شنید شروع کی جائے، تاکہ ایک دوسرے کے تجربات اور علم سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔