چند حسینوں کے خطوط ، چند تصویرِ بُتاں ( تبصرہ جات )

ظفری

لائبریرین
آپ لوگ تمام عشق پورے ہونے کا انتظار فرما ر ہے ہیں یا نقد و نظر سے بھی نوازیں گے ۔ ؟؟؟؟ :battingeyelashes:
 
ظفری

لائبریرین
آپ کے عشق بھی تو (جاری ہے) پر مزید کی نوید سنا دیتے ہیں۔ :)

ویسے اس 'جاری ہے' کو 'جاری ہیں' لکھا کریں ;)

ہاہاہاہا ۔۔۔۔ بہت خوب وارث بھائی ۔ :applause:
میں تحریر کے ہر حصہ کو واحد کی حیثت دیکر " جاری ہے " لکھتا تھا ۔ مگر بات آپ کی بھی بجا ہے ۔ سوچتا ہوں اس بارے میں ۔۔۔۔ :grin:
 
فرخ منظور

لائبریرین
آپ اپنا بیان مکمل کر لیں پھر ہی کوئی رائے دیتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بیچ میں بولنا بدتمیزی شمار ہوتی ہے اور ہم آپ سے کوئی بدتمیزی تو کر نہیں سکتے ۔ :)
 
ظفری کا انداز اتنا شاندار ہے کہ کہانی کہانی کا کھیل والی کھجلی سی ہونے لگتی ہے ۔ ویسے بھی ظفری بہت زیادہ تعریف کروں گا تو مصنوعی مصنوعی لگے گی اور کم کروں گا تو حق ادا نہ ہوگا ۔
 
جیہ

لائبریرین
ہم بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیتے ہیں۔
بھئی ظفری کے شگفتہ انداز تحریر کے تو ہم 3 سال سے قائل ہیں۔ مگر موضوع کچھ ایسا منتخب کرتے ہیں ، کہ بقول غالب

خاموشی ہی سے نکلے ہے جو بات چاہیے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ظفری بھائی کیا خوب یار اتنا مزہ آ رہا تھا یہ بیچ میں آپ کہاں سے آگے

میں نے آج ہی اس دھاگے کو دیکھا ہے اور سکون کے ساتھ پڑھا بھی ہے لیکن آپ نے عشق کے ساتھ ساتھ تحری کو بھی ادھورا چھوڑ دیا ہے

چلو شاباش جلدی سے مکمل کریں پھر بات کرتے ہیں
ویسے مجھے بھی کچھ یاد آ رہا ہے
 
عسکری

معطل
ظفری صاحب ہم تو خاموش تھے کہیں آپ جلالی میں چائے کے ساتھ بسکٹ کی فرمائش نا کر دیں اب خان ہمیں مزید ادھار نا دے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
بیان کے دوران کسی قسم کی ہلڑ بازی، بات چیت اور نعرے بازی سے پرہیز کریں۔ اس سے مقرر کی روانی میں طغیانی آنے کا خطرہ ہے۔

ہاں تو بیان جاری رہے۔
 
ویسے ظفری بھائی اس قدر مواد آپ لاتے کہاں سے ہیں۔

قربان جاؤں اس شگفتہ طبیعت پر۔ "جاری ہیں۔۔۔" تو دیکھنا چاہتا ہوں پر "ختم شد!" نہیں۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
ظفری کا انداز اتنا شاندار ہے کہ کہانی کہانی کا کھیل والی کھجلی سی ہونے لگتی ہے ۔ ویسے بھی ظفری بہت زیادہ تعریف کروں گا تو مصنوعی مصنوعی لگے گی اور کم کروں گا تو حق ادا نہ ہوگا ۔

فیصل بھائی ۔۔۔۔۔ مزاح لکھنے کی طرف مائل کرنے میں صرف پردہ نشینوں کے نام اگر لوں تو داستان مکمل نہیں ہوگی ۔ جن مردِآہنوں نے مجھے اس طرف اُکسایا ہے اس میں آپ کا نام بھی آتا ہے ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
ہم بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیتے ہیں۔
بھئی ظفری کے شگفتہ انداز تحریر کے تو ہم 3 سال سے قائل ہیں۔ مگر موضوع کچھ ایسا منتخب کرتے ہیں ، کہ بقول غالب

خاموشی ہی سے نکلے ہے جو بات چاہیے
اجی ۔۔۔۔ غالب کو غلط فہمی ہوئی ہے ۔ یہاں خاموشی کہاں ۔۔۔۔۔ دیکھیئے تو کس شان سے میں ڈھنڈورا پیٹ رہا ہوں ۔ ;)
جہاں تک موضوعات کی بات ہے تو یہاں غالب نے واقعی ہماری صحیح ترجمانی کی ہے کہ "

دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی کیا خوب یار اتنا مزہ آ رہا تھا یہ بیچ میں آپ کہاں سے آگے

میں نے آج ہی اس دھاگے کو دیکھا ہے اور سکون کے ساتھ پڑھا بھی ہے لیکن آپ نے عشق کے ساتھ ساتھ تحری کو بھی ادھورا چھوڑ دیا ہے

چلو شاباش جلدی سے مکمل کریں پھر بات کرتے ہیں
ویسے مجھے بھی کچھ یاد آ رہا ہے

شکریہ خرم ۔۔۔۔ انشاءاللہ تیسرا حصہ بھی جلد لکھوں گا ۔ اور ہاں اپنی یاداشت پر بھی زور دیتے رہیئے گا ۔۔۔۔ کہ خوب گذرے گی جب مل بیٹھیں گے دیوانے دو ۔۔۔۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
ظفری صاحب ہم تو خاموش تھے کہیں آپ جلالی میں چائے کے ساتھ بسکٹ کی فرمائش نا کر دیں اب خان ہمیں مزید ادھار نا دے گا۔

یار ۔۔۔۔ ہم تو تم سے شامی کبابوں کی آس لگا بیٹھے تھے ۔ تم نے تو جھنڈی دکھا دی ۔ اور خان صاحب کی پرواہ نہ کرو ۔ اس کا گذارا ہی ادھار کے سود پر ہے ۔ :grin:
 
ظفری

لائبریرین
بیان کے دوران کسی قسم کی ہلڑ بازی، بات چیت اور نعرے بازی سے پرہیز کریں۔ اس سے مقرر کی روانی میں طغیانی آنے کا خطرہ ہے۔

ہاں تو بیان جاری رہے۔
محترم جج صاحب ۔۔۔۔۔ ہماری اس داستانِ غم کی اشاعت سے ہمارے لیئے بہت سے مسئلے آن کھڑے ہوئے ہیں ۔ ہم اس تحریر کی اشاعت کے بارے میں لکھنا بھول گئے کہ " اس تحریر میں تمام ارشادات ، موضوعات ، مقامات ، خیالات ، فرمودات ، حوالاجات اور نام سب فرضی ہیں ۔ لہذا اگر یہ تحریر کسی کے حقیقی پس منظر سے جاملے تو مصنف ذمہ دار نہ ہوگا ۔ "
لہذا گذشتہ دنوں ہمیں اس تحریر سے متاثر ہ کندگان کی 122 ای میلز موصول ہوئی ہیں ۔ جس میں ہمیں تقریباِ ہر حسینہ نے ہمیں بے وفائی کا طعنہ دیتے ہوئے فوراً وطن واپسی کا حکم صادر کیا ہے ۔
مائی لارڈ ۔۔۔۔ ہماری گذارش ہے کہ وطن واپسی پر ہماری سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جائے اور اگر ہوسکے تو ہمیں صدر زرداری کی نئی بلٹ پروف کار بھی ہمارے عرصہِ قیام کے دوران فراہم کی جائے ۔ تاکہ ہم 122 سینڈلوں کے عتاب سے محفوظ رہ سکیں ۔ امید ہے عدالت ہمارے حفظِ ماتقدم کیساتھ ہماری اگلے سال ہونے والی شادی میں بھی ہمارا خیال رکھے گی ۔
بیان ختم ہوا ۔ :biggrin:
 
ظفری

لائبریرین
ویسے ظفری بھائی اس قدر مواد آپ لاتے کہاں سے ہیں۔

قربان جاؤں اس شگفتہ طبیعت پر۔ "جاری ہیں۔۔۔" تو دیکھنا چاہتا ہوں پر "ختم شد!" نہیں۔ :)

کیا بتاؤں بھائی ۔۔۔۔۔ بس جب لکھتا ہوں تو " ماضی " پھر یادِ ماضی عذاب بن جاتا ہے ۔ ;)
سو پھر ذہن کے سارے گوشے روشن ہوجاتے ہیں ۔ اسی دوران پیرِ مُرشد پطرس بخاری اور مشاق احمد یوسفی بھی دائیں بائیں آن کھڑے ہوتے ہیں اور خوب پیٹھ ٹھونکتے ہیں ۔ بس مواد مل جاتا ہے ۔
ویسے آپ سب لوگ کسرِ نفسی سے کام لیکر ہماری ڈھیٹ طبعیت کو شگفتہ طبعیت کا نام دے رہے ہیں ۔ اگر ایسی بات ہوتی تو یہ سلسلہ پہلے عشق پر ہی موقوف ہوجاتا ۔ :battingeyelashes:
 
Top