ظفری بھائی یہ (جاری ہیں ) میں ہیں کی پخ خوب لگائی۔ اور آپ کے دستخطوں میں ( سانحہِ سوئم ) پڑھ کر یوں لگا جیسے آپ سانحوں کا سوئم منا رہے ہیں۔
آپ صحیح سمجھے ۔۔۔۔ میں نے سوم لکھنے سے جان بوجھ کر احتراز کیا ۔ کیونکہ ہم تو عشق کو سانحات ہی سمجھتے ہیں ۔ لہذا پہلی قسط سیدھی ہی اتار دی ، اس کے بعد میں نے '" گذشتہ سے پیوستہ " کو منتخب کیا ۔ اب قسط سوم پر " سوئم " کو اس لیئے ترجیح دی کہ یہ واقعات سے مطابقت رکھتے ہوئے زیادہ جچ رہا تھا ۔ ویسے بے فکر رہیں ۔۔۔ اگر اسی طرح چھٹیاں ملتیں رہیں تو قصہ چالیسویں تک جا پہنچے گا ۔