چند متفرق تصاویر

عرفان سعید

محفلین
ym77NGt.jpg
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عرفان بھائی ، بہت خوب! اچھی تصویریں لی ہیں !
ایک بات جو پھول کی اکثر تصاویر میں نظر آئی وہ یہ کہ آپ نے "سبجیکٹ" یعنی پھول کو تصویر کے عین درمیان میں کمپوز کیا ہے (یعنی ڈیڈ سنٹر میں) ۔ یہ کمپوزیشین کے بنیادی اصول کے خلاف ہے ۔ مرکزی سبجیکٹ کو مرکز سے ذرا دائیں بائیں رکھئے ۔ یہ بصری طور پر زیادہ پرکشش ہوتا ہے اور فوراً توجہ کھینچتا ہے ۔ :):):)
 
زیک

مسافر
اچھی تصاویر ہیں۔ کمپوزیشن بہتر ہو سکتی تھی لیکن ٹیسٹنگ کرتے ہوئے شاید آپ نے غور نہیں کیا۔

دوسرے ویڈیو کے لئے خریدے گئے کیمرے کی ٹیسٹنگ پھولوں کی تصاویر سے؟ ظاہر ہے پھولوں کی خوبصورتی اپنی جگہ لیکن یہ آپ کے یوز کیس سے کافی مختلف ہے۔

کیمرہ کیسا لگا؟ سونی کچھ زیادہ شوخ رنگ دکھاتا ہے میری دانست میں۔ کنٹرولز کیسے ہیں؟ کافی چیزیں مینو سسٹم میں ہی تبدیل ہو سکتی ہیں شاید۔
 
عرفان سعید

محفلین
عرفان بھائی ، بہت خوب! اچھی تصویریں لی ہیں !
بہت شکریہ ظہیر بھائی!
ایک بات جو پھول کی اکثر تصاویر میں نظر آئی وہ یہ کہ آپ نے "سبجیکٹ" یعنی پھول کو تصویر کے عین درمیان میں کمپوز کیا ہے (یعنی ڈیڈ سنٹر میں) ۔ یہ کمپوزیشین کے بنیادی اصول کے خلاف ہے ۔ مرکزی سبجیکٹ کو مرکز سے ذرا دائیں بائیں رکھئے ۔ یہ بصری طور پر زیادہ پرکشش ہوتا ہے اور فوراً توجہ کھینچتا ہے ۔ :):):)
بالکل ٹھیک نشاندہی کی۔ زندگی میں یہ پہلا موقع تھا کہ میں نے کچھ صبر سے تصویریں بنائیں۔ کمپوزیشن کا یہ اصول ذہن میں تھا لیکن جلدی میں خیال بالکل نہیں رکھا۔ کل صبح کی سیر میں شاید کچھ اور تصویریں اس اصول کو سامنے رکھ کر لوں۔
 
عرفان سعید

محفلین
شکریہ زیک!
کمپوزیشن بہتر ہو سکتی تھی لیکن ٹیسٹنگ کرتے ہوئے شاید آپ نے غور نہیں کیا۔
بالکل درست۔ رواروی میں خیال نہیں رکھا۔ کیمرے کے مینیو سے گرڈ لائنز ڈھونڈنے کی بھی تکلیف نہیں کی۔
دوسرے ویڈیو کے لئے خریدے گئے کیمرے کی ٹیسٹنگ پھولوں کی تصاویر سے؟ ظاہر ہے پھولوں کی خوبصورتی اپنی جگہ لیکن یہ آپ کے یوز کیس سے کافی مختلف ہے۔
بات آپ کی ٹھیک ہے۔ ویڈیو کے لیے جس سیٹ اپ میں استعمال کرنا چاہ رہا ہوں وہ جولائی کے وسط تک متوقع ہے۔ کیمرے کے مائک کے ساتھ ابتدائی ٹیسٹ میرے لیے کافی اطمینان بخش تھے۔ لیکن کلپ بس واجبی نوعیت کے تھے، اس لیے یہاں اپ لوڈ نہیں کیے۔
دوسرے یہ کہ ویڈیو میں بلَر بیک گراؤنڈ استعمال کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ اس مقصد کے لیے پھولوں کی تصویریں شَیلو ڈیبتھ آف فیلڈ کے ساتھ بنانے کی کچھ مشق کی۔
کیمرہ کیسا لگا؟ سونی کچھ زیادہ شوخ رنگ دکھاتا ہے میری دانست میں۔ کنٹرولز کیسے ہیں؟ کافی چیزیں مینو سسٹم میں ہی تبدیل ہو سکتی ہیں شاید۔
اب تک گھر میں کینن کا ڈی۔ایس۔ایل۔آر کیمرہ استعمال ہوتا آیا ہے۔ اس کے مقابلے میں بہت کم وزن ہے جو کہ ویڈیو بنانے کے لیے بہت سہل ہے، اگرچہ میرا ارادہ ابھی ٹرائی پوڈ پر استعمال کرنے کا ہے۔ ابھی بار بار سونی کا اے 6600 ذہن میں گھومتا ہے لیکن میرے خیال میں اس کی اضافی خصوصیات 50 سے 60 فیصد زائد قیمت کے مقابلے میں کم قدر ہیں۔ اس لیے 6400 کو ہی رکھنے کا ارادہ ہے۔
اب تک کے استعمال میں رنگوں کی شوخی مجھے کینن سے زیادہ محسوس ہوئی۔
آٹو فوکس کی بنیاد چونکہ مصنوعی ذہانت پر ہے تو بہت تیز ہے اور مجھے کافی اچھا لگا۔
کینن اپنے سہل استعمال کی وجہ سے مشہور ہے لیکن سونی کے استعمال میں مجھے کوئی دقت نہیں ہوئی۔
دو کسٹم بٹن کی آپشن ہے اور باقی بٹنوں کو اپنی مرضی سے کسٹمائز کیا جا سکتا ہے۔

میرا ارادہ کینن ڈی۔ایس۔ایل۔آر 90 ڈی لینے کا تھا لیکن آپ نے ویڈیو کے لیے نہایت عمدہ مشورہ دیا ، جس کے لیے بہت ممنون ہوں۔
 
عرفان سعید

محفلین
ابھی حال ہی میں ایک نیا کیمرہ خریدا ہے۔ اس سے قبل تقریبا دس سال پہلے کینن 550 ڈی خریدا تھا۔ ان دس سالوں میں کافی کچھ بدل گیا۔ نیا کیمرہ بہت اچھا ہے، لیکن اس کی خوبیوں میں کہیں کینن 550 ڈی کی دیرینہ رفاقت کو بھلا نہ دوں! اسی خیال میں پرانے کیمرے سے کچھ تصویریں بنائیں۔

kUDl8we.jpg
 
Top