چوکنڈی مقابر : آئیں آپ کو ایک تباہ ہوتے ورثے کی سیر کرواؤں

chaukundi_tombs12_by_amjad_miandad-d2mb3s5.jpg
 
ملائکہ کا شکریہ کہ اس نے ہمیں جو پاکستان میوزیم کراچی کی سیر کروائی اس میں اِن مقابر کی ایک تصویر دیکھ کر مجھے بھی یاد آ گیا۔

ویسے ایک اور دلچسپ بات جو شئیر کرنا چاہوں گا کہ بیسیوں صدی کے اوائل میں برطانوی محققین نے اپنی طرف س تہلکہ مچا دیا زمین کے اوپر تدفین مفروضہ پیش کر کے جو کہ انہوں نے ان مقابر کے بلند پلیٹ فارم اور پھر ان کے اوپر قائم قبر کے ڈیزائن سے اخذ کیا۔ لیکن پھر بعد میں شاید 1925 میں ہی ایک برطانوی محقق نے کھدائی کر کے دیکھا تو اسے زمین سے بلند اور قبروں کے ڈیزائن سے نیچے اِن پلیٹ فارم سے انسانی باقیات نہیں ملیں جس پر اس نے زمین کے باہر یعنی اوپر تدفین کے مفروضے کو اپنی ایک کتاب میں رَد کر دیا تھا۔


اس کے علاوہ فوسلز یعنی رکازات کا یہاں بیش بہا خزانہ ملا مجھے تو۔

پھر شاید ٹی وی دیکھنے والے حضرات کو 1994 1996 کے دور میں سروس شوز کے ڈان کارلوس کا اشتہار یاد ہو جو اپنے افریقی دھن اور گانے کی وجہ سے بہت مشہور ہوا تھا وہ بھی یہیں فلمایا گیا تھا ۔ دیگر ماڈلنگ وغیرہ اس کے علاوہ ہے۔

شمشاد ، نیرنگ خیال ، نیلم ، بھلکڑ ، جیہ ، سید زبیر ، الف نظامی ، خرم شہزاد خرم ، ملائکہ ، محمود احمد غزنوی ، سید ذیشان ، حسان خان ، زبیر مرزا ، زین ، ذوالقرنین ، حاتم راجپوت ، نایاب ، تلمیذ ، شیزان ، محمدعلم اللہ اصلاحی ، عائشہ عزیز ، وجی ، سید شہزاد ناصر ، عمر سیف اور باقی تمام دوست۔
 
آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین
زبردست تصاویر ۔۔
حیرت ہے اس دور میں کیسی زبردست پروپوشن اور الائنمنٹ میں ڈیزائن بنائے گئے۔
آپ غالبا اس کمرشل کی بات کر رہے ہیں۔ یوٹیوب کا لنک ہی مل سکا ہے۔
 

اوشو

لائبریرین
واہ کیا بات ہے۔ کیا خوبصورت جیومیٹریکل پیٹرنز ہیں۔
کیسے کیسے لاجواب فنکار پیدا کیے ہیں اس خطے نے۔
شکریہ امجد بھائی
 

x boy

محفلین
بہت شکریہ
آج تک مجھے اس بات کا علم نہیں تھا اب میں وہاں کی سیر کرونگا، اور زیارت اس لئے کرونگا ان شاء اللہ کہ ان کو دیکھ کر مجھے اپنا مرنا اور قبر کی یاد آئے
اور مرد ہونے کا گھمنڈ خاک میں مل جائے بس اللہ کا بندہ ہونا یاد رہے۔
 

ملائکہ

محفلین
کتنی دیر لگے گی وہاں پہچنے میں۔۔۔ پلان ہے وہاں بھی جانے کا۔۔ لیکن کراچی کے حالات جو ایک لمحے میں خراب ہوجاتے ہیں اسکی وجہ سے پلان رک ہی جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
ویسے تصاویر بہت پیاری ہیں اور بہت خوبصورت جگہ ہے۔۔۔ کیا کریں کہ حکومت اس طرف کوئی اہمیت ہی نہیں دیتی :-(
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ پتھر نہیں تراشے گئے بلکہ یہ مٹی سے بنا کر اور بھٹے میں پکائے گئے ڈیزائن ہیں۔ ان پتھروں کو کافی قریب سے دیکھیں تو یہی اندازہ ہوتا ہے۔ تاہم یہ محض ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا ہے :)
 
Top