امجد میانداد
محفلین
نہیں قیصرانی بھائیمیرا ذاتی خیال ہے کہ یہ پتھر نہیں تراشے گئے بلکہ یہ مٹی سے بنا کر اور بھٹے میں پکائے گئے ڈیزائن ہیں۔ ان پتھروں کو کافی قریب سے دیکھیں تو یہی اندازہ ہوتا ہے۔ تاہم یہ محض ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا ہے
حقیقتاََ یہ پیلا سمندری پتھر ہے ۔
قبرستان کے اندر ہی موجود اس نقش کاری کے خالق کی دکان کے باہر پڑے کئی ادھورے تراشے پتھروں کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ کس قدر محنت طلب کام تھا یہ، میں دراصل اس زاویے سے فوٹو نہیں لے سکا لیکن پھر بھی نیچے کی تصاویر میں موجود پڑے ہوئے تراشیدہ اور غیر تراشیدہ پتھروں کو دیکھ کر آپ کو اندازہ ہو جائے گا۔
اس نقش کاری میں مٹی کی طرح گولائی اس لیے نظر آ رہی ہے کہ صدیوں سے یہاں ایستادہ ہیں اور ہوا اور پانی سے رگڑ رگڑ کر تو آپ کو پتہ ہے پتھر وں کی باریکیاں اورکنارے ختم ہو جاتے ہیں اور گولائیاں رہ جاتی ہیں۔
اس پتھر کو دیکھیں ابھی صرف پلر کی شکل دی گئی ہے تراشنا شروع نہیں کیا گیا۔