چِڑچِڑے اشعار :)

جاسمن

لائبریرین
تمہیں چاہوں، تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں
مرا دل پھیر دو، مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا
مضطر خیر آبادی
 

جاسمن

لائبریرین
کہہ تو دیا، الفت میں ہم جان کے دھوکہ کھائیں گے
حضرت ناصح! خیر تو ہے، آپ مجھے سمجھائیں گے؟
ماہر القادری
 

سیما علی

لائبریرین
تو ہنس رہا ہے مجھ پہ مرا حال دیکھ کر
اور پھر بھی میں شریک ترے قہقہوں میں ہوں
خود ہی مثال لالۂ صحرا لہو لہو
اور خود فرازؔ اپنے تماشائیوں میں ہوں
 

جاسمن

لائبریرین
اچھا ! یہ کیفیات بھی بسا اوقات آپس میں بہت الجھی ہوئی ہوتی ہیں۔ اداسی، پریشانی، چڑاچڑاپن۔ اور کبھی ہم جس کو ایک کیفیت سمجھ رہے ہوتے ہیں، وہ دوسری ہوتی ہے۔ یا کئی کیفیات کا شیک۔
 
Top