چٹکلے

تفسیر

محفلین
.
سیاسی رہنما
ایک سیاسی رہنما نے اپنے دوست سے کہا
“ میں صرف اپنی جوانی کی وجہ سے الیکشن ہار گیا“
دوست بولا؛ “ مگر تمہاری جوانی تو گزر چکی“
سیاسی رہنما؛ ٹھیک ہے مگر ووڑوں کو علم ہوگیا کہ کیسی گزری “۔
 

تفسیر

محفلین
بیوی کی پہچان

بیوی کی پہچان
.

ایک صاحب کی شادی جس لڑکی سےہوئ ۔ اس کی ہم شکل جڑواں بہن بھی تھی۔ مشابہت اتنی تھی کہ والدین بھی ان میں تمیز نہیں کر پاتےتھے۔ معاشی مجبوریوں کی وجہ سے ان صاحب کو شادی کےبعد سسرال میں ہی رہنا پڑا ایک دوست پوچھےبغیر نہ رہ سکا۔
دوست : تمہیں اپنی بیوی کو پہچانےمیں توبڑی دشواری ہوتی ہوگئی
دوسرا دوست : کوئ خاص نہیں۔ میں جسے اپنی بیوی سمجھ کر بےتکلف ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر وہ مزاحمت کرنا شروع کردے تومیں سمجھ جاتا ہوں کہ وہ میری بیوی نہیں سالی ہے

.
 

تفسیر

محفلین

عید کا زمانہ

اردو کے ایک استاد گرائمر پڑھارہے تھے۔ زمانہ حال پڑھاتےہوئے انہوں نے کہا۔
“ شاکر! اگر میں کہوں کہ میں نہاتا ہوں، تم نہاتے ہو، وہ نہاتا ہے ۔ یہ کون سا زمانہ ہوا؟“
شاکر کافی دیر تک سوچتا رہا۔ پھر خوش ہوکر بولا۔
“میں سمجھ گیا سر ! یہ عید کا زمانہ ہے“۔

.
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر نے پوچھا “ سردار جی کیا آپ کا اور آپ کی بیوی کے خون کا گروپ ایک ہی ہے؟“

سردار جی “ ایک ہی ہو گا۔ پچھلے 25 سال سے میرا خون پی رہی ہے۔“
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
بہت عمدہ تفسیر بھیا

شمشاد نے کہا:
ڈاکٹر نے پوچھا “ سردار جی کیا آپ کا اور آپ کی بیوی کے خون کا گروپ ایک ہی ہے؟“

سردار جی “ ایک ہی ہو گا۔ پچھلے 25 سال سے میرا خون پی رہی ہے۔“
زبردست :D

لیکن یہ آپ کے اقتباس میں “ بہت عمدہ تفسیر بھیا“ :cry: :?
 

شمشاد

لائبریرین
دو مکھیاں اردو محفل کے ایک گنجے رکن کے سر پر چل رہی تھیں۔ چلتے چلتے ایک نے کہا، “ بیٹی جب میں تمہاری عمر کی تھی تو اس میدان میں گھاس بھی اُگی ہوئی تھی۔“
 

شمشاد

لائبریرین
اگر انسان غلطی کرئے تو گدھا، اور اگر گدھا غلطی کرئے تو؟

وہ لاٹھی لات کھا لیتا ہے لیکن انسان کہلانا پسند نہیں کرتا۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
ظفر احمد نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اگر انسان غلطی کرئے تو گدھا، اور اگر گدھا غلطی کرئے تو؟

وہ لاٹھی لات کھا لیتا ہے لیکن انسان کہلانا پسند نہیں کرتا۔ :wink:

شمشاد بھائی بہت اندر کی بات بھی آپ جانتے ہیں :p

ظفر بھائی بہت عرصہ ان کی صحبت میں گزارا، اور اب تو ان سے بھی گئے گزروں میں رہ رہے ہیں۔ :wink:
 
Top