چٹکلے

ایک لڑکے کو جو نیا نیا جوان ہوا تھا کسی کلب میں جاکر ڈانس دیکھنے کا شوق ہوا۔
یہ بات اس کے باپ کے کام میں بھی پہنچ گئی۔
باپ نے اسے بلایا اور کہا بیٹا اگر تمہیں ڈانس ہی دیکھنا ہے تو کلاسیکل ڈانس دیکھو۔
کیوں کے کلب میں تمہیں جو دیکھنے کو ملے گا وہ تمہیں‌نہیں دیکھنا چاہیے۔
لڑکے نے باپ کی بات نہیں مانی اور کلب پہنچ گیا۔
اور سے وہاں واقعی وہ دیکھنے کو ملا جو اسے نہیں دیکھنا چاہیے تھا۔
وہ تھا اس کا باپ :shock:
 
شمشاد

لائبریرین
ڈیول فش نے کہا:
شمشاد نے کہا:
روح کا ابھی تک تعارف نہیں ہوا۔ کیا ہو اچھا ہو اگر “ تعارف “ کے زمرے میں جا کر اپنا تعارف تو دے دیں۔

انسان 2 چیزوں سے بنا ہے ایک جسم دوسری روح
کیا یہ تعارف کافی ہے :wink:

چلیں پھر ایسا کریں کہ زیرِ تذکرہ روح جس جسم میں ہے اس کا ہی تعارف ہو جائے۔
 
روح

محفلین

اگر وہ روح کسی جسم میں نہ ہو تو؟ :p
 
روح

محفلین
کیا آنے پر پابندی ہے؟ اگر ہے تو چلی جاتی ہوں۔ کسی جسم کی تلاش میں گر کوئی جسم مل گیا تو ٹھیک ورنہ پوشیدہ رہ کر محفل میں رہوں گی :p
 
شمشاد

لائبریرین
پھر سے خوش آمدید اور پھر سے درخواست کہ تعارف تو کروائیں اپنا تا کہ بات چیت میں آسانی ہو۔
 
ظفر احمد

محفلین
روح نے کہا:
کیا آنے پر پابندی ہے؟ اگر ہے تو چلی جاتی ہوں۔ کسی جسم کی تلاش میں گر کوئی جسم مل گیا تو ٹھیک ورنہ پوشیدہ رہ کر محفل میں رہوں گی :p

اوہ! یہاں تو روحوں نے بھی آنا شروع کردیا؟‌ :p محفل میں‌ضرور آئیں پر لڑکیوں سے دور رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔ اور سامنے تو بالکل مت آنا پوشیدہ رہ کر ہی پوسٹ کرتے رہنا :p کوئی مردا جسم کی تلاش کرنا بند کر دیں‌‌ڈریکولا‌سے‌رابطہ‌کریں‌وہ‌کوئی‌نا‌کوئی‌جسم‌فراہم‌کر‌دیں‌گے :p
 
ماوراء

محفلین
273_O_nahi_1.gif
روح۔۔۔۔:shock: :cool:

لیکن کیا یہ بدروح ہے یا۔۔۔نیک روح۔۔۔؟؟
273_17_1.gif
 
شمشاد

لائبریرین
اپنے آپ کو کوئی بدروح تھوڑا ہی کہے گا۔ ظاہر ہے کہ اچھی ہی ہو گی یہ روح تبھی تو ہماری محفل میں آئی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی اب ایسی بھی کیا خوش فہمی کہ محفل میں جو آئے اچھا ہی ہو گا۔ خیر۔۔ محفل میں اب کیا کیا موجود ہے سبھی جانتے ہیں۔ میں نے کچھ کہہ دیا تو “چھوٹا منہ بڑی بات“ والی بات ہو جائے گی۔ :p

ہاں۔۔ بات روح کی ہو رہی تھی۔ اور تو اور قیصرانی نے تو روح کو بہن بھی بنا لیا۔ :shock:
 
شمشاد

لائبریرین
اب قیصرانی صاحب کا تو مقابلہ نہیں کیا جا سکتا نا۔

ویسے سب اچھے ہی نا محفل میں۔
 
ظفری

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
‌‌ہاں۔۔ بات روح کی ہو رہی تھی۔ اور تو اور قیصرانی نے تو روح کو بہن بھی بنا لیا۔ :shock:

بس یہی تو مسئلہ ہے کہ قیصرانی کی شادی نہیں ہورہی ہے ۔۔۔ کہ جہاں بھی کوئی سلسلہ چل نکلتا ہے وہ وہاں بھی بہن کہہ دیتا ہے ۔۔۔ :wink: :lol:
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:

ہیں۔؟ قیصرانی سے پوچھتے ہیں کہ اس کے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔ آخر کیوں ہر لڑکی کو بہن بنانے پر تلا ہوا ہے۔ (کیا معلوم ہر لڑکی کو بہن کہہ کر اپنی شرافت کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہو ۔ :p )
 
تیلے شاہ

:lol:
نہیں نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے اصل میں دو چار ناکام کوششوں کے بعد قیصرانی نے فیصلہ کیا ہے
“کہ بس بہت ہوچکی اب کسی کو موقع ہی نہیں دینا“
پہلے ہی بہن کہہ کے پتلی گلی پکڑ کے نکل جانا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
اتنے مزے مزے کے لطائف دوستو، زندہ باد۔ یہ لطیفہ آپ کی نظر

پینٹا گان پر حملے کے بعد چینی صدر نے صدر بش کو فون کیا:

جنابِ صدر، ہمیں اس حملے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر شدید رنج ہے۔ ہم اور تو کچھ نہیں‌ کر سکتے، لیکن اگر کوئی اہم فائل یا کوئی دستاویز گم ہو گئی ہو تو ہمارے پاس تمام فائلوں اور دستاویزات کی کاپیاں موجود ہیں، وہ مہیا کر سکتے ہیں
 
عمر سیف

محفلین
قیصرانی نے کہا:

:)
 
شمشاد

لائبریرین
ایک صاحب جو جعلی نوٹ چھاپنے کا کام کرتے تھے، انہوں نے ایک دفعہ غلطی سے 10 کی بجائے 15 ڈالر کے نوٹ چھاپ دیئے۔ اب انہوں نے سوچا کہ شہر میں تو یہ چلیں گے نہیں، تو انہوں نے ایک پسماندہ دیہات کا رخ کیا۔ ایک چھوٹی سی دکان دیکھی، وہاں پر ایک بڑھیا بیٹھی ہوئی تھی، انہوں نے 15 کا نوٹ اسے دے کر کہا کہ 15 کا کھلا دے دیں۔ بڑھیا نے نوٹ دیکھا اور کہا، “ پُتر 14 ملیں گے۔“

(اس نے سوچا کہ 14 ہی غنیمت ہیں) کہنے لگا چلو 14 ہی دے دو۔

بڑھیا اندر گئی اور سات سات کے دو نوٹ لا کر اس کے ہاتھ میں تھما دیئے۔
:wink: :wink: :wink: :wink: :wink:
 
Top