چٹکلے

ظفر احمد

محفلین
ایک شخص کتنا کفایت شعار تھا
کس طریقے سے وہ پیسہ بچا گیا
شادی کے بعد ہنی مون کے لئے
شملہ کی وادیوں میں اکیلا چلا گیا :p
 
قیصرانی

لائبریرین
آدمی: میرا پرنٹر کام نہیں‌کر رہا
ہیلپ لائن: جی کیا مسئلہ پیش ہوا ہے؟
آدمی: ماؤس جام ہو گیا ہے
ہیلپ لائن: ماؤس جام ہونے سے پرنٹر کے کام نہ کرنے کا کیا تعلق۔ میں کچھ سمجھا نہیں
آدمی: یہ تصویر دیکھیں

noname-1.jpg

بشکریہ نیڈو کڈوز
 
پاکستانی

محفلین
چلیں اب جلدی سے میرے سوال کا جواب دیں۔

کسی ایسی لڑکی کا نام بتائیں جس میں یہ حروف نہ آتے ہوں؟
A, E, I, O, U
 
شمشاد

لائبریرین
اب تک جتنے بھی نام سوچے یا پڑھے ہیں، ہر ایک میں کوئی نہ کوئی واول آ ہی جاتا ہے۔ واقعی حیران کن بات ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:

واول کے بغیر انگریزی میں‌بہت کم الفاظ بنتے ہیں۔ وہ بھی زیادہ تر fly, fry, by, my کی طرح‌کے الفاظ ہوتے ہیں
 
پاکستانی

محفلین

تیلے شاہ

محفلین
شوہر: میں نے ایک بندر منگوایا ہے اب یہ ہمارے ساتھ رہے گا
بیوی: کھائے گا کیا؟
شوہر : وہی جو ہم کھائیں گے
بیوی : اور سوئے گا کہاں۔؟؟
شوہر: ہمارے ساتھ بیڈ پر اور کہاں؟
بیوی: لیکن بدبو کا کیا علاج کروگے
شوہر: جیسے میں عادی ہوگیا ہوں ویسے وہ بھی ہو جائے گا۔

:lol:
 
تیلے شاہ

محفلین
جج(وکیل سے): یو آر کراسنگ دی لیمٹس۔
وکیل(جج سے): کون سالا ایسا کہتا ہے۔
جج:ہاؤ ڈیر یو کال می سالا۔
وکیل: مائی لارڈ ! آئی سیڈ کے کون سا لاء ایسا کہتا ہے۔
:wink:
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی بچ گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رضوان نامی ایک صاحب جنگل سے گزر رہے تھے کہ ایک شیر آ گیا اور رضوان سے کہنے لگا۔ ہا ہا ہا بہت اچھے وقت پر آئے ہو، میں تمہیں پکڑ کر تمہارا خون پی جاؤں گا۔

رضوان صاحب بہت ڈرے اور گھگھیانے لگے اور کہنےلگے شیر صاب، میں بوڑھا آدمی ہوں، مجھے مار کر آپ کو کیا ملے گا اور پھر میرا خون بھی ٹھنڈا ہے۔ ایسا کریں تھوڑی دیر ٹھہر جائیں، پیچھے مجھے قیصرانی نام کا ایک نوجوان ملا تھا، وہ آتا ہی ہو گا۔ آپ اسے پکڑ لیں۔ اس کا خون بھی گرم ہو گا۔ اور مجھے چھوڑ دیں۔

شیر کو غصہ آ گیا اور کہنے لگا، نہیں میں تمہیں ہی کھاؤں گا اور ویسے بھی آج بہت گرمی ہے جس کی وجہ سے میرا دل کولڈ ڈرنک پینے کو کر رہا ہے۔
 
خوب ! :lol: :lol:
 
ظفری

بہت خوب شمشاد بھائی ۔۔۔ :lol: :lol: :lol:
 
Top