محمد علم اللہ
محفلین
میں کم و بیش روزانہ چڑیوں کے لیے پتھر کی سل پہ باجرہ ڈال دیتا ہوں۔ ۔ ۔ چڑیاں، جو پودوں کی شاخوں پر بیٹھی اپنی خوراک کا انتظار کیا کرتی ہیں، فوراً نیچے آ جاتی ہیں۔
.
میری صبح کا آغاز ایک نیکی سے ہوتا ہے۔ گو یہ نہایت معمولی نیکی ہے،
مگر میں خوب جانتا ہوں کہ جو خدا مجھے اس معمولی نیکی کی توفیق دیتا ہے، ضرور بڑی نیکی کی بھی توفیق دے گا.
از: مٹی کا دیا --- مرزا ادیب
جی تو سب ممبران بتائیے کہ کون کون اپنے گھر کی چھت پر چڑیوں کے لیئے باجرہ رکھتا ہے
اگر نہیں تو چلیئے آج سے اس چھوٹی سی نیکی کی ابتدا کریں
میرے پسندیدہ ادیب میرزا ادیب
میں نے مٹی کا دیا تین مرتبہ حرف حرف پڑھی ہے
واقعی دلچسپ اور سلیس کتاب ہے
اللہ میرزا کو جنت میں اعلی علیین میں جگہ دے۔