چڑیوں کا باجرا

نیلم

محفلین
یہ چوزے میری چھوٹی سسٹر کے ہیں چوزوں کے لیئے یہ گھر بھی اُسی نےبنایا ہے :) مجھے تو ان سے ڈر لگتا ہے :)
IMG08234592_zpsf2700a30.jpg
 

نیلم

محفلین
نیلم کی اس تحریر اور دیگر پوسٹیں پڑھ کر مجھے اشفاق احمد صاحب کا ان کی کتاب زاویہ ۲ میں شامل کیا گیا ایک واقعہ یاد آ گیا ہے جو امید ہے بیشتر احباب نےکی نظر سے گذرا ہوگا، لیکن جنہوں نے نہیں پڑھا، ان کے پڑھنے کے لئے یہاں پر شئیر کر رہا ہوں:
آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگوں کو اداکاروں یا گانے والوں کے آٹو گراف لینے کا شوق ہوتا ہے۔ میں ایسے لوگوں کے آٹو گراف لینے کا خواہشمند ہوں جن پر دُنیا کے جھمیلوں کا تشنج یا بوجھ نہیں ہے۔ میرے پاس جتنے بھی کاغذ ہیں ان پر دستخط تو کم لوگوں کے ہیں جب کہ انگوٹھے زیادہ لوگوں نے لگائے ہیں۔ کسی لکڑ ہارے کا انگوٹھا ہے، کسی ترکھان کا ہے، کسی قصائی کاہے اور دیگر سخت سخت پیشے والوں کے انگوٹھے بھی ہیں۔ ابھی تازہ تازہ میں نے جو انگوٹھا لگوایا ہے وہ میں نے لاہور سے قصور کے راستے کے درمیان میں آنے والے چھوٹے سے شہر یا منڈی مصطفےآباد للیانی سے لگوایا ہے۔میرے منجھلے بیٹے کو پرندوں کا بڑا شوق ہے۔ اس نے گھر میں پروندوں کے Automatically دانہ کھانے کے ایسے ڈبے لگا رکھے ہیں جن میں دانے ایک ایک کرکے گرتے رہتے ہیں اور پرندے شوق سے آ کرکھاتے رہتے ہیں۔ ہم قصور سے لاہور آ رہے تھے تو اس نے للیانی میں ایک دکان دیکھی جس میں پانچ پانچ کلو کے تھیلے پڑے تھے جن میں باجرہ اور ٹوٹا چاول وغیرہ بھرے ہوئے تھے۔ اس نے مجھ سے کہا کہ ابو ، یہ پرندوں کے لئے بہت اچھا دانہ ہے۔ میرا بیٹا اس دکان سے چاول اور باجرہ لینے گیا تو اس نے پوچھا آپ کو یہ دانے کس مقصد کے لئے چاہئیں تو میرے بیٹے نے اس کو بتایا کہ پرندوں کو ڈالنے کے لئے۔ اس پر اس دکاندار نے کہا آپ کنگنی بھی ضرور لیجئے کیونکہ کچھ خوش الحان پرندے ایسے بھی ہوتے ہیں جو باجری نہیں کھا سکتے بلکہ کنگنی کھاتے ہیں۔ وہ بھی پھر کنگنی کھانے آپ کے پاس آیا کریں گے۔ اس نے کہا، بسم اللہ کنگنی ضرور دے دیں اور اس رہنمائی کے لئے میں آپ کا عمر بھر شکرگزار رہوں گا۔ وہ چیزیں لے کر جب اس نے پرس نکالنے کی کوشش کی تو وہ نہ ملا۔ جیبوں، گاڑی، آس پاس ہر جگہ دیکھا لیکن وہ نہ ملا۔ تب وہ تینوں تھیلے گاڑی سے اٹھا کر واپس دکاندار کے پاس گیا اور کہا میں معافی چاہتا ہوں میں تو اپنا بٹوہ ہی بھول آیا ہوں۔ اس دکاندار نے کہا، صاحب آپ کمال کرتے ہیں آپ لے جائیں ، پیسے آ جائیں گے۔ میرے بیٹے نے کہا، "آپ تو مجھے جانتے ہی نہیں"۔ وہ دکاندار بولا "میں تو آپ کو جانتا ہوں"۔" وہ کیسے؟" میرے بیٹے نے کہا، دکاندار گویا ہوا "صاحب جو شخص پرندوں کو دانہ ڈالتا ہے وہ بے ایمان نہیں ہوسکتا۔ "
میں نے جھٹ سے اپنی آٹو گراف بُک نکالی اور اس کا انگوٹھا لگوا لیا۔ ایسے ہی میرے پاس کئی لوگوں کے دستخط اور انگوٹھے موجود ہیں۔
اللہ تعالے آپ کو آسانیان دے اور ان لوگوں کی طرح، جن کے میرے پاس آٹو گراف موجود ہیں ، آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔
_________زاویہ ۲ از اشفاق احمد
بہت عمدہ تحریر ہے ،بھائی بہت شکریہ شریک محفل کرنے کے لیئے
 

نیلم

محفلین
عزیزہ نیلم ! بھئی، اپنا تو ایک طریقہ کہہ لیجئے، عادت کہہ لیجئے بنی ہوئی ہے، اور اس میں سب گھر والے (میں، میری بیوی، بچے اور اب ان کے بچے) شامل ہیں۔

جب سرکاری گھر میں رہتے تھے تب بھی اور اب اپنی جھونپڑی بنا لی ہے تب بھی۔ برامدے میں دو تین ہنڈیاں ٹنگی ہیں مہینے دو مہینے بعد ان کو اناج سے بھر دیتے ہیں۔ کبھی موڈ ہوا تو چھت پر بھی کچھ نہ کچھ بکھیر دیا۔ صحن میں پودوں کے ’’اوہلے‘‘ میں ایک دو ’’کنالیوں‘‘ میں پانی رکھا ہے دوسرے چوتھے روز پانی بدل دیتے ہیں۔ مرغیوں کے لئے سوکھی روٹیاں دھوپ میں رکھی ہوتی ہیں۔ کوے، ’’لاہلیاں‘‘، اور پتہ نہیں کس کس قسم کی چڑیاں، جس کا جب ’’موڈ‘‘ ہو آتی ہیں، کھاتی ہیں، پیتی ہیں، چلی جاتی ہیں۔

یہی معصوم تو ہیں جن سے مجھے کوئی لالچ نہیں نہ کوئی ڈر ہے۔ ڈر تو یہ لگتا ہے کہ: کون جانے کس کو کس کے صدقے رزق دیا جا رہا ہے۔ کہیں پڑھا تھا کہ جب زکٰوۃ روک لی جائے گی تو رزق تنگ کر دیا جائے گا، اور انسان کو چرند پرند کے رزق کے حصے سے ملا کرے گا۔
بہت ہی عمدہ :)
 

تلمیذ

لائبریرین
میں کم و بیش روزانہ چڑیوں کے لیے پتھر کی سل پہ باجرہ ڈال دیتا ہوں۔ ۔ ۔ چڑیاں، جو پودوں کی شاخوں پر بیٹھی اپنی خوراک کا انتظار کیا کرتی ہیں، فوراً نیچے آ جاتی ہیں۔
.
میری صبح کا آغاز ایک نیکی سے ہوتا ہے۔ گو یہ نہایت معمولی نیکی ہے،
مگر میں خوب جانتا ہوں کہ جو خدا مجھے اس معمولی نیکی کی توفیق دیتا ہے، ضرور بڑی نیکی کی بھی توفیق دے گا.

از: مٹی کا دیا --- مرزا ادیب


جی تو سب ممبران بتائیے کہ کون کون اپنے گھر کی چھت پر چڑیوں کے لیئے باجرہ رکھتا ہے :)
اگر نہیں تو چلیئے آج سے اس چھوٹی سی نیکی کی ابتدا کریں :)
ماشاءاللہ نیلم بیٹا ۔۔خوبصورت تحریر کے ساتھ بڑی ہی اچھی ترغیب دلائی ۔
ہمارے گھر میں یہ کام عینی کے سپرد ہے اور بڑے احسن انداز سے نبھاتی ہیں وہ :)
 

نیلم

محفلین
یہ زبیر مرزا جواب ۔کام والے ہیں؟
یہ 'اب -کام' کی مجھے سمجھ نہیں آئی۔ میں نے تو اپنی طرح اشفاق احمد مرحوم کے پرستار اپنی محفل کے رکن @زبیرمرزا کو متوجہ کیا تھا جو غالبا میرے صحیح طرح ٹائپ نہ کرنے کی وجہ سے نہ ہو سکے۔
زبیر مرزا اب دیکھتے ہیں ٹیگ ہوئے کے نہیں :)
 
بہت زبردست آپی ،،عینی بھی ذکر کر رہی تھی :)
بہت شکریہ :)
ہاں انھیں بہت شوق ہے ایسے کاموں کا ۔۔اور جانوروں پرندوں سے پیار بھی بہت ہے ۔
انکی فکر میں رہتی ہیں اور ہر وقت اس بات کے لیئے تیار بھی کہ کب کوئی بلی گھر میں آئے اور وہ اسکے کھانے پینے کا بندوبست فرمائیں ۔ :)
اکثر بےوقت کے راگ الاپتی نظر آئیں گی :)
 

نیلم

محفلین
ہاں انھیں بہت شوق ہے ایسے کاموں کا ۔۔اور جانوروں پرندوں سے پیار بھی بہت ہے ۔
انکی فکر میں رہتی ہیں اور ہر وقت اس بات کے لیئے تیار بھی کہ کب کوئی بلی گھر میں آئے اور وہ اسکے کھانے پینے کا بندوبست فرمائیں ۔ :)
اکثر بےوقت کے راگ الاپتی نظر آئیں گی :)
میری چھوٹی سسٹر بھی عینی ہے اُسے بھی بہت شوق ہے طوطا اور چوزے پالنے کا :) اُس نے بہت طوطے پالے ۔کبھی بلی لے جاتی تھی کبھی اُڑ جاتے تھے کبھی مر جاتے ہیں آج کل چوزے رکھے ہوئے ہیں اُس نے ۔اُن کے لیئے گھر بھی اُس نے خود بنایا ہے ۔۔میں نے اوپر تصویر بھی شئیر کی ہے اُس کے چوزوں کی :)
 
میری چھوٹی سسٹر بھی عینی ہے اُسے بھی بہت شوق ہے طوطا اور چوزے پالنے کا :) اُس نے بہت طوطے پالے ۔کبھی بلی لے جاتی تھی کبھی اُڑ جاتے تھے کبھی مر جاتے ہیں آج کل چوزے رکھے ہوئے ہیں اُس نے ۔اُن کے لیئے گھر بھی اُس نے خود بنایا ہے ۔۔میں نے اوپر تصویر بھی شئیر کی ہے اُس کے چوزوں کی :)
ارے یہ تو بہت اچھی بات ہے نا ۔۔۔اور ان چوزوں سے بھی کوئی ڈرتا ہے بھلا کوئی:)
یہ عینیوں کے سبھی شوق ایسے ہی کیوں ہوتے ہیں :)
 

نیلم

محفلین
ارے یہ تو بہت اچھی بات ہے نا ۔۔۔ اور ان چوزوں سے بھی کوئی ڈرتا ہے بھلا کوئی:)
یہ عینیوں کے سبھی شوق ایسے ہی کیوں ہوتے ہیں :)
میں ڈرتی ہوں نا :D میں نے عینی کے سارے پرندوں کو کبھی بھی ہاتھ میں نہیں لیا ۔۔لیکن عینی تو ہر وقت ہاتھ میں اُٹھاتی ہے گود میں لیتی ہے اور انہیں ساتھ سُلاتی بھی ہے :D
معلوم نہیں ساری عینیاں ایک ہی جیسی کیوں ہوتی ہیں :D
 

عمراعظم

محفلین
جی ! یہ کار خیر ہم سے بھی کئی سالوں سے سر زد ہو رہا ہے۔ صرف چڑیاں ہی نہیں۔۔۔ طوطے،مینا اور کبوتر بھی اس دعوتِ عام میں شریک ہو جاتے ہیں۔حد تو یہ ہے کہ یہ ر مضان میں بھی روزہ نہیں رکھتے۔
 
Top