چڑیوں کا باجرا

نیلم

محفلین
میں کم و بیش روزانہ چڑیوں کے لیے پتھر کی سل پہ باجرہ ڈال دیتا ہوں۔ ۔ ۔ چڑیاں، جو پودوں کی شاخوں پر بیٹھی اپنی خوراک کا انتظار کیا کرتی ہیں، فوراً نیچے آ جاتی ہیں۔
.
میری صبح کا آغاز ایک نیکی سے ہوتا ہے۔ گو یہ نہایت معمولی نیکی ہے،
مگر میں خوب جانتا ہوں کہ جو خدا مجھے اس معمولی نیکی کی توفیق دیتا ہے، ضرور بڑی نیکی کی بھی توفیق دے گا.

از: مٹی کا دیا --- مرزا ادیب

جی تو سب ممبران بتائیے کہ کون کون اپنے گھر کی چھت پر چڑیوں کے لیئے باجرہ رکھتا ہے :)
اگر نہیں تو چلیئے آج سے اس چھوٹی سی نیکی کی ابتدا کریں :)
 
فہیم

لائبریرین
ہمارے چھوٹے بھائی صاحب بھی باقاعدگی سے روزانہ رات کو گھر کے مین گیٹ کے دونوں اطراف بنے ستونوں پر رکھے مٹی کے برتنوں میں پانی اور باجرہ ڈالتے ہیں۔ کہ صبح صبح اٹھ کر نہیں ڈال سکتے تو رات کو ہی یہ کام کرکے سوتے ہیں :)
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب بہنا
اک اچھی شراکت
باجرہ تو میسر نہیں مگر " بچا ہوا کھانا " کسی کھلی جگہ میں بکھیر آتے ہیں ۔
 
جی تو سب ممبران بتائیے کہ کون کون اپنے گھر کی چھت پر چڑیوں کے لیئے باجرہ رکھتا ہے :)
اگر نہیں تو چلیئے آج سے اس چھوٹی سی نیکی کی ابتدا کریں :)
جی میں بھی چڑیوں کو دانہ ڈالتا ہوں اور وہ بھی اپنے گھر کی چھت سے۔۔۔:laugh:
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں اجازت نہیں ہے؟ اگر آپ اپنی چھت کے کسی حصے میں تھوڑا سا باجرہ ڈال دیں تو کیا ہو گا؟
 
میں کم و بیش روزانہ چڑیوں کے لیے پتھر کی سل پہ باجرہ ڈال دیتا ہوں۔ ۔ ۔ چڑیاں، جو پودوں کی شاخوں پر بیٹھی اپنی خوراک کا انتظار کیا کرتی ہیں، فوراً نیچے آ جاتی ہیں۔
.
میری صبح کا آغاز ایک نیکی سے ہوتا ہے۔ گو یہ نہایت معمولی نیکی ہے،
مگر میں خوب جانتا ہوں کہ جو خدا مجھے اس معمولی نیکی کی توفیق دیتا ہے، ضرور بڑی نیکی کی بھی توفیق دے گا.

از: مٹی کا دیا --- مرزا ادیب

جی تو سب ممبران بتائیے کہ کون کون اپنے گھر کی چھت پر چڑیوں کے لیئے باجرہ رکھتا ہے :)
اگر نہیں تو چلیئے آج سے اس چھوٹی سی نیکی کی ابتدا کریں :)
بہت شکریہ نیلم، آپ نے ایک اچھی راہ دکھلائی ہے میں انشاءاللہ کل سے اس نیکی کا آغاز کروں گا کیوں کہ آج تو رات ہو چکی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن ان کو بتائے گا کون؟ چڑیاں تو جا کر پولیس والوں کو بتانے سے رہیں۔

اور اگر جرمانہ ہو گا تو ظاہر ہے کینیڈین ڈالرز کا ہی ہو گا، کیری باتی کی کرنسی میں تو ہونے سے رہا۔
 
شمشاد

لائبریرین
جھوٹ مت بولیں۔ کینیڈا میں جہاں اور سب چیزیں ملتی ہیں تو باجرہ بھی ضرور ملتا ہو گا۔
کسی بھی pet shop پر چلیں جائیں وہاں بھی مل جائے گا۔
 
عزیزامین

محفلین
جھوٹ مت بولیں۔ کینیڈا میں جہاں اور سب چیزیں ملتی ہیں تو باجرہ بھی ضرور ملتا ہو گا۔
کسی بھی pet shop پر چلیں جائیں وہاں بھی مل جائے گا۔
پولیس دیکھے نہ دیکھے اللہ دیکھ رہا ہے کے میں نے ملکی قانون کی خلاف ورزی کی
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ یہ بھی تو دیکھے گا کہ حیثیت ہوتے ہوئے بھی اس نے چڑیوں کو دانہ نہیں ڈالا۔
 
آپ سے یہ ہی اُمید تھی :laugh:
اب ذرا گھر کی چھت کے اوپر بھی دانہ ڈالنا شروع کر دیں :)

وہاں تو کبوتر پلے ہوئے ہیں۔ سارا دانہ وہ کھا جائیں گے۔۔۔:whistle:
"چڑیوں" کی وضاحت کی جائے کہ وہ کون ہیں، جن کو چھت سے دانہ ڈالا جاتا ہے۔
بالکل بالکل وہی جو آپ سمجھ رہے ہیں۔۔:censored:
 
Top