چڑیوں کا باجرا

عینی شاہ

محفلین
میں اپنے ایک کوے کو پانی دیتی ہوں وہ اپنی ہڈی خود لے آتا ہے پانی میں نرم کرکے کھالیتا ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔
کوا بھی پیٹ ہوتا ہے کیا اینجل آپی :p ۔۔اور آپکو کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہ آپکا وہی ایک کوا ہے جیسے آپ پانی دیتی ہیں :nerd:کوے تو ایک سے ہوتے ہیں سبھی :)
 
ملائکہ

محفلین
کوا بھی پیٹ ہوتا ہے کیا اینجل آپی :p ۔۔اور آپکو کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہ آپکا وہی ایک کوا ہے جیسے آپ پانی دیتی ہیں :nerd:کوے تو ایک سے ہوتے ہیں سبھی :)
ہوتے تو سب ایک سے ہیں پر اسکا پتہ چل جاتا ہے، اسکے رویے سے پتہ چل جاتا ہے ۔۔۔ سب سے پہلے تو وہ کسی اور کو کھڑکی پر بیٹھنے ہی نہیں دیتا اور ہم گھر والوں کو دیکھ کر ڈرتا نہیں ہے اور تیسرا وہ ہم لوگوں کو دیکھ کر کائیں کائیں کرتا ہے مطلب وہ اپنی زبان میں ہم سے باتیں کرتا ہے۔۔۔ کسی نے اسے پالا نہیں ہے وہ زبردستی والا پیٹ ہے۔۔۔۔
 
عینی شاہ

محفلین
ہوتے تو سب ایک سے ہیں پر اسکا پتہ چل جاتا ہے، اسکے رویے سے پتہ چل جاتا ہے ۔۔۔ سب سے پہلے تو وہ کسی اور کو کھڑکی پر بیٹھنے ہی نہیں دیتا اور ہم گھر والوں کو دیکھ کر ڈرتا نہیں ہے اور تیسرا وہ ہم لوگوں کو دیکھ کر کائیں کائیں کرتا ہے مطلب وہ اپنی زبان میں ہم سے باتیں کرتا ہے۔۔۔ کسی نے اسے پالا نہیں ہے وہ زبردستی والا پیٹ ہے۔۔۔ ۔
یہ تو بڑی انٹرسٹنگ بات ہے :rolleyes:
 
ملائکہ

محفلین
اب انکل بے چارہ کیا کیا کرے۔ جہاں آپ پانی رکھنے جاتی ہیں تو یہ Ingredients بھی ساتھ رکھ دیا کریں۔ بے شک ہڈی پانی میں ڈبونے سے نرم ہو جاتی ہوگی، لیکن ذائقہ تونہیں آتا ہوگا
وہ کوا ویسے ہی بڑا بدتمیز ہے کسی اور کوے کو بیٹھنے نہیں دیتا ۔۔۔ اسے اور بدتمیز نہیں کرنا بس۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
وہ کوا ویسے ہی بڑا بدتمیز ہے کسی اور کوے کو بیٹھنے نہیں دیتا ۔۔۔ اسے اور بدتمیز نہیں کرنا بس۔۔
ایسا کریں نا کہ اسے تمیز سکھاتے سکھاتے سارا کچن یہیں لا کر رکھ دیں۔ جب وہ کچن استعمال کرنے لگے گا تو پھر گھر کے کام اسی سے کروائیے۔ اس طرح اسے بدتمیزی کا موقع نہیں ملے گا بلکہ وہ ذمہ داریاں بانٹ لے گا دوسرے کوؤں کے ساتھ :rollingonthefloor:
 
:laugh: بس کردیں
:whistle:
 
شمشاد

لائبریرین
جیسے ہی اس کے علم میں آیا کہ انہوں نے گھر کے کام کروانے شروع کر دیئے ہیں، اس نے آنا ہی بند کر دینا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو بھتیجی یہ بات اپنے منصور بھائی کو بتاؤ ناں۔ سب سے پہلے انہوں نے ہی باورچی خانے میں کام کروانے کا مشورہ دیا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
تم اس کے لیے پانی رکھتی ہو جس میں وہ اپنی لائی ہوئی ہڈی نرم کرتا ہے، تو کیا اُبلا ہوا پانی رکھتی ہو؟

دوسرا یہ کہ ہڈی بھی تم ہی کیوں نہیں رکھ دیتیں؟
 
زونی

محفلین
جی یہ کام تو میں نے اپنے ذمے لیا ہوا ھے ، ھے تو معمولی سا کام لیکن عجیب سی خوشی اور اطمینان دیتا ھے !!!! :)
 
Top