چھتے سے شہد کا حصول کیسے ممکن ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
لیکن چھوٹی مکھی کے بارے میں تو کچھ لوگ اوپر کہہ چکے ہیں کہ اس کے چھتے کو اتارنے کے لئے کسی حفاظتی تدبیر کی ضرورت نہیں۔ کہ محض پھونکوں سے ہی مکھیاں بھگائی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے میں محض اوپر مراسلے فالو کرتے ہوئے یہ بات کر رہا ہوں۔
ایسا میں کچھ پڑھا جائے یا نہ ، کیا فرق پڑتا ہے ؟
ہمارے گھر کے دروازے کیساتھ ایک کیکر کا درخت تھا اس پر چھوٹی مکھی کے شہد کا چھتہ تھا۔ہم نے کسی سے کہہ کر اسے اتروایا وہ بھی علی الصبح کہ مکھیاں نہ اڑیں۔پھر بھی شہد اتارنے کے بعد پورا آدھا گھنٹہ مکھیاں ہمارے پورے گھر میں گشت کرتی رہی تھیں اور بشمول مجھے دو تین لوگوں کو کاٹا بھی تھا۔
اوپر جن مکھیوں کا ذکر کر رہے ہیں شاید وہ مست مکھیاں ہوں یا کسی نشے میں دُھت کہ جو اپنا گھر برباد ہونے پر کوئی ایکشن نہیں لیتیں بلکہ آسانی سے آپکو قبضہ کرنے دیتی ہیں
 
عسکری

معطل
او بھائی لوگ کیا بحث ہے یہ مکھیاں کاٹتی ہیں پر جب تھوڑا سا دھواں دے دیا جائے تو وہ ایکٹیو نہیں رہتی سگریٹ کے دھویں کی پھونکیں ہی کافی ہیں ۔ دیہاتی کہتے ہیں دھویں سے اندھی ہو جاتی ہیں پر میرے خیال سے دھویں سے وہ تھوڑی دیر کے لیے ماؤف سی ہو جاتی ہیں اتنی دیر میں کام بن جاتا ہے ۔ میں نے کم از کم درجنوں بار اتاری یا اترتی دیکھی ہے بچپن میں اور آپ بھول رہے ہیں وہ ایک بے عقل مخلوق ہے اور ہم انسان ہیں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ۔ بڑی والی کو اتارنے کے لیے یہ پہنا جاتا ہے اور یہ میں نے یہاں جدہ میں دیکھا تھا پہلی بار ایگری کلچر کی دکان پر بکتا ہوا ۔

article-0-051EC75D000005DC-174_468x684.jpg

ww2011_069.jpg
 
عسکری

معطل
یہ چھوٹی والی کے چھتے کا مرکز ہے جہاں شہد ہوتا ہے اس سے نیچھے جو لٹکا ہوا حصہ ہوتا ہے اس میں اندے بچے اور رہائش ہوتی ہے ان کی ۔ اسے توڑ کر صاف کپڑے میں نچوڑا جاتا ہے تو کپڑے سے شہد نیچے برتن میں جمع ہوتی ہے ۔
florea_nest_top.jpg

یہ اس سے نیچے لٹکا ہوتا ہے شہد کے لیے گھر لازمی توڑنا پڑتا ہے ۔ پر نیچرلی وہ نیا بنا لیتی ہیں آپکو فکر کی ضرورت نہیں ہے۔
آپ دیکھ لیں مکھیا ں بیٹھی ہیں اور اس نے ہاتھ میں پکڑ رکھا ہے چھتا ۔ ایسا ہمارے یہاں کرتے ہیں

5594074567_e5708780e9_z.jpg

یہ مکمل ہے

florea_nest_mature.jpg
 
یوسف-2

محفلین
سچ بات تو یہ ہے کہ مجھے اس کے بارے میں اس سے زیادہ علم نہیں ہے البتہ اس پر تحقیق ضرور کی جا سکتی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ اس کا کوئی نا کوئی ثبوت کہیں پر ضرور ہوگا۔ انشاء اللہ میں جلد ہی کچھ معلومات لے کر حاضر ہونگا۔
ابھی اپنے طور پر سوال کررہا ہوں کہ فرض کیا کہ اس کا ثبوت کہیں نہیں ہے تو پھر بہتر طریقہ کیا ہونا چاہئے؟ شہد کی مکھیاں جو کہ درود پاک سن کر خود ہی ہمارا راستہ چھوڑ دیتی ہیں ان کو آگ کی دھونی وغیرہ سےاذیت دے کر جس سے ان میں سے کئی کی جان بھی جا تی ہے، شہد حاصل کرنا چاہئے؟ (اور کیا بھی جاتا ہے)
میرا بھی یہی خیال ہے کہ اس کا کوئی نہ کوئی ثبوت موجود ہونا چاہئے۔ اگر آپ اسے تلاش کر سکیں تو یہ ہم سب کے لئے سود مند ہوگا۔ اس میں تو کوئی ہرج نہیں کہ باوضو ہو کر اور درود پاک پڑھ کر چھتے سے شہد حاصل کیا جائے اور اس دوران شہد کی مکھیاں آپ کو تنگ نہ کریں بلکہ راستہ چھوڑ دیں تو آپ کو دُہرا فائدہ ہوگا۔ با وضو رہنے۔ درود شریف پڑھنے کا ثواب الگ اور شہد کی مکھیوں کے ڈنک سے بچ کر شہد حاصل کرنے کا فائدہ الگ :D میں یہ نہیں کہتا کہ کوئی ایسا نہ کرے۔ میں صرف یہ کہتا ہوں کہ اسلامی سند کے بغیر کوئی یہ فتویٰ نہ دے کہ یہ وظیفہ پڑھنے سے لازماً یہی نتیجہ ہمیشہ اور سب کے ساتھ نکلے گا، جو آپ کے ساتھ پیش آیا ہے۔ ”اسلامی وظیفے“ سائنسی تجربات کی طرح ”وضع“ نہیں کئے جاتے کہ اگر ایک ”عمل“ کا کئی بار ایک ہی نتیجہ نکلے تو اسے ”قانون“ کا درجہ دے دیا جائے۔ ”اسلامی عمل“ کے حوالہ سے کوئی بھی بات اسی وقت مستند ہوگی جب اس کا ثبوت قرآن و سنت سے مل جائے۔
 
یوسف-2

محفلین
میرے محترم بھائی آپ کے فارمولے کے تحت
شراب پی لینی چاہیئے کہ سردی سے بچاتی ہے کھانسی دور کرتی ہے ۔
اور اگر اس سے علاج نہ بھی ہو تو کم از کم چند لمحے سرور تو مل ہی سکتا ہے ۔
جوا کھیل لینا چاہیئے ۔ شائد کہ داؤ سیدھا پڑے اور زندگی سنور جائے ۔
قران پاک انسانوں کے لیئے شفاء اور ہدایت کا منبع ہے ۔
قران سے ہمیں مباح اور ممنوع کے بارے آگہی ملتی ہے ۔
قران کہیں بھی یہ نہیں فرماتا کہ میرا ذکر حدیث کے تحت کرو ۔
قران اپنے ذکر کو عام رکھتا ہے ۔ اور اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے ذکر کا حکم دیتا ہے ۔
قران فرماتا ہے کہ " میرا ذکر کرو تاکہ تمہارا ذکر کیا جائے ۔"
ویسے اک سوال ہے کہ آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چالیس سال تک غار حرا میں غوروفکر فرماتے کونسا " وظیفہ " کرتے رہے ،
اور اس وظیفے یا غوروفکر کی " سند " کیا تھی ۔؟
اور اک درخواست ہے کہ جب ایسی گفتگو کریں جس میں قران و حدیث اور رحمتہ للعالمین کا ذکر مبارک ہو ۔
تو یہ ہنسی اور مضحکہ کی علامت سمائیلی شامل نہ کیا کریں ۔
لاحول ولا قوۃ الا باللہ ۔ لگ نہیں رہا کہ اس قسم کی یہ بے تکی بات نایاب بھائی کے قلم سے نکلی ہے۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ
 
یوسف-2

محفلین
او بھائی لوگ کیا بحث ہے یہ مکھیاں کاٹتی ہیں پر جب تھوڑا سا دھواں دے دیا جائے تو وہ ایکٹیو نہیں رہتی سگریٹ کے دھویں کی پھونکیں ہی کافی ہیں ۔ دیہاتی کہتے ہیں دھویں سے اندھی ہو جاتی ہیں پر میرے خیال سے دھویں سے وہ تھوڑی دیر کے لیے ماؤف سی ہو جاتی ہیں اتنی دیر میں کام بن جاتا ہے ۔ میں نے کم از کم درجنوں بار اتاری یا اترتی دیکھی ہے بچپن میں اور آپ بھول رہے ہیں وہ ایک بے عقل مخلوق ہے اور ہم انسان ہیں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ۔ بڑی والی کو اتارنے کے لیے یہ پہنا جاتا ہے اور یہ میں نے یہاں جدہ میں دیکھا تھا پہلی بار ایگری کلچر کی دکان پر بکتا ہوا ۔

article-0-051EC75D000005DC-174_468x684.jpg

ww2011_069.jpg
جزاک اللہ بہت خوب بھائی۔ یہ ہے شہد کے چھتے سے شہد حاصل کرنے کا محفوظ ترین طریقہ جو دنیا بھر مروج ہے۔ ہم نام کے مسلمان اصل میں کام سے بھاگتے ہیں :D اور کام کرنے کی بجائے ہمیشہ کسی ایسے وظیفہ کی تلاش میں رہتے ہیں جسے پڑھ کر ”محنت“ سے بچ سکیں۔ خواہ یہ وظیفہ ہمارے کسی مالی نے وضع کیا ہو یا کسی پیر فقیر نے :D
 
رانا

محفلین
روحانی بابا کل سے غائب ہیں۔ کہیں کسی کے مشورے پر عمل تو نہیں کربیٹھے؟:)

کسی نے دیکھا ہے روحانی بابا کو شہد نکالنے کے بعد
مکھیاں کچھ میٹنگ کررہی تھیں ان مشوروں کے بعد :)
 
عدیل منا

محفلین
جزاک اللہ بہت خوب بھائی۔ یہ ہے شہد کے چھتے سے شہد حاصل کرنے کا محفوظ ترین طریقہ جو دنیا بھر مروج ہے۔ ہم نام کے مسلمان اصل میں کام سے بھاگتے ہیں :D اور کام کرنے کی بجائے ہمیشہ کسی ایسے وظیفہ کی تلاش میں رہتے ہیں جسے پڑھ کر ”محنت“ سے بچ سکیں۔ خواہ یہ وظیفہ ہمارے کسی مالی نے وضع کیا ہو یا کسی پیر فقیر نے :D
یوسف صاحب! اب آپ یہاں پر زیادتی کر رہے ہیں۔ ابھی یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ یہ وظیفہ کس نے وضع کیا ہے اور آپ نے اس پر تنقید شروع کردی۔ "ہم نام کے مسلمان اصل میں کام سے بھاگتے ہیں کو دوسرے انداز سے اگر لیا جائے تو پھر بات یوں بھی بن جاتی ہے کہ "ہم نام کے مسلمان ہیں، عقائد کمزور ہیں"
تصویر میں دئیے ہوئے شخص نے جسم کو کور کیا ہوا ہے پر محنت تو اس نے بھی اتنی ہی کرنی ہے جتنی بغیر کور کے اور درود پاک کا ورد کرتے ہوئے۔
 
آخر اپنی علمیت کے جھنڈے بھی تو گاڑھنے ہیں نا زیادتی نہ کریں تو اور کیا کریں
 
یوسف ثانی نے لکھا!
لاحول ولا قوۃ الا باللہ ۔ لگ نہیں رہا کہ اس قسم کی یہ بے تکی بات نایاب بھائی کے قلم سے نکلی ہے۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ

یوسف ثانی بات یہ ہے کہ ہم لوگ عاشق رسول ہیں اور ہم عشق کی راہ پر چلنے والے لوگ ہیں بقول شیخ اقبال لاہوری
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
اور پھر جب ہمارے عشق پر چوٹ پڑتی ہے تو پھر نایاب بھائی ایسی ہی بات جیسا منہ ویسا تھپڑ والی بات کرتے ہیں یعنی عقلی دلائل سے بات کرتے ہیں اور جب آپ سے جواب نہیں بن پاتا تو پھر آپ آئیں بائیں شائیں کرنے لگتے ہیں اور آپ عقلی راہ کے مسافر ہیں جو اگر دنیاوی معاملات جیسا کہ اوپر آپ نے ذکر کیا ہے اُس حد تو درست ہے لیکن جب آپ اس قسم کے معاملات یعنی حرمت درود شریف میں اپنی اٹکل بچو دوڑاتے ہیں تو پھر اس آیت کو یاد رکھیئے قُتِلَ الْخَرَّاصُوْنَ۔ الَّذِیْنَ ھُمْ فِیْ غَمْرَۃٍ سَاھُوْن َ۔ پارہ۔۲۶ ۔ الذٰرِیٰتْ۔۱۰۔۱۱ ۔ (اٹکلیں (یعنی خیالی گھوڑے)دوڑانے والے ہلاک ہوئے۔
آپ کو خیال نہیں رہتا ہے آپ بار بار پیر فقیر کانام نہایت حقارت سے لیتے ہیں جس سے آپ کی کدورت قلبی اور بغض مترشح ہوتا رہتا ہے۔
آخری بات موڈیٹرز کو کہنا چاہوں گا کہ ایک یہ یوسف ثانی اور دوسری ایک اور محترمہ ہے جس کا نام لینا مناسب نہیں ہے بقول شاعر
میں اس کا نام نہ لوں پھر موڈیٹرز پہچانیں
کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے
یہ دونوں حضرات جان بوجھ کر موضوع کو بگاڑنے اور ٹریک سے ہٹا کر بے ربط کرنے میں یدِطولیٰ رکھتے ہیں۔ ان کا کوئی مناسب بندوبست کریں ۔۔۔۔اب موڈیٹرز حضرات الف سے لیکر ی تک ساری پوسٹیں پڑھ لیں تو بجائے اس کے کہ یوسف ثانی شرمندہ ہوتے اور معذرت طلب کرتے نئی نئی درفنطنیاں چھوڑتے جارہے ہیں۔
 
ایک تو مجھے اقتباس لینے کا طریقہ نہیں آتا ہے ورنہ اوپر کچھ پوسٹیں ضرور اقتباس کرتا
اوپر یاد نہیں کس نے کہا کہ مکھیاں کاٹتی نہیں ہیں اس کی خدمت میں عرض ہے کہ میرے بھائی میرے آفس کے ہیڈ بیرے کو ہاسٹل میں چھتہ اتارتے ہوئے چھوٹی مکھیوں نے باوجود اچھی طرح ڈھکنے اور خوب بہت ساری دھونی کے باوجود بھی خوب اچھی طرح ڈسا تھا اور پھر وہ دو دن اپنے کمرے سے نہیں نکلتا تھا کیونکہ اس کا چہرہ کافی سوج چکا تھا اور جب پانی پیتا تھا تو پانی ہونٹوں کی سوجن کی وجہ سے نیچے گر جاتا تھا۔
 
ساجد

محفلین
بھئ سچی بات ہے کہ پینڈو ہونے کے باوجود شہد کی مکھیوں سے ہم دور ہی رہے ۔جب کبھی کسی چھتے سے شہد نکالنا مقصود ٹھہرتا تو قریب ہی آباد خانہ بدوشوں سے یہ کام اجرت پہ کروا لیتے تھے۔ وہ لوگ منہ پر ایک کپڑا لپیٹ لیتے اور چھتہ اتار کر درخت سے نیچے لے آتے جبکہ اس پر ابھی چند مکھیاں موجود ہوتی تھیں۔ اس سے انکار نہیں کہ آیات قرآنیہ اور وظائف بھی اہمیت رکھتے ہیں لیکن ایک ضمنی سوال ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ شہد برآمد کرنے والے ممالک میں اس کام کے لئے جو سائنسی طریقے اختیار کئے جاتے ہیں ان پر بھی غور کیا جانا چاہئیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
روحانی بابا اقتباس لینے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔ مراسلے کے بائیں طرف نیچے جہاں مراسلہ نمبر لکھا ہوتا ہے، اس کے ساتھ ہی "جواب" لکھا ہوتا ہے۔ اس "جواب" پر کلک کریں تو مذکورہ مراسلہ خودبخود نیچے آ جائے گا۔ آپ جتنے چاہے اقتباس لے سکتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایک اور سوال کہ جو غیرمسلم حضرات دیسی طریقے سے شہد حاصل کرتے ہیں، ظاہر ہے وہ تو درود شریف نہیں پڑھتے، تو وہ شہد کیسے حاصل کرتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یوسف ثانی نے لکھا!
لاحول ولا قوۃ الا باللہ ۔ لگ نہیں رہا کہ اس قسم کی یہ بے تکی بات نایاب بھائی کے قلم سے نکلی ہے۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ

یوسف ثانی بات یہ ہے کہ ہم لوگ عاشق رسول ہیں اور ہم عشق کی راہ پر چلنے والے لوگ ہیں بقول شیخ اقبال لاہوری
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
اور پھر جب ہمارے عشق پر چوٹ پڑتی ہے تو پھر نایاب بھائی ایسی ہی بات جیسا منہ ویسا تھپڑ والی بات کرتے ہیں یعنی عقلی دلائل سے بات کرتے ہیں اور جب آپ سے جواب نہیں بن پاتا تو پھر آپ آئیں بائیں شائیں کرنے لگتے ہیں اور آپ عقلی راہ کے مسافر ہیں جو اگر دنیاوی معاملات جیسا کہ اوپر آپ نے ذکر کیا ہے اُس حد تو درست ہے لیکن جب آپ اس قسم کے معاملات یعنی حرمت درود شریف میں اپنی اٹکل بچو دوڑاتے ہیں تو پھر اس آیت کو یاد رکھیئے قُتِلَ الْخَرَّاصُوْنَ۔ الَّذِیْنَ ھُمْ فِیْ غَمْرَۃٍ سَاھُوْن َ۔ پارہ۔۲۶ ۔ الذٰرِیٰتْ۔۱۰۔۱۱ ۔ (اٹکلیں (یعنی خیالی گھوڑے)دوڑانے والے ہلاک ہوئے۔
آپ کو خیال نہیں رہتا ہے آپ بار بار پیر فقیر کانام نہایت حقارت سے لیتے ہیں جس سے آپ کی کدورت قلبی اور بغض مترشح ہوتا رہتا ہے۔
آخری بات موڈیٹرز کو کہنا چاہوں گا کہ ایک یہ یوسف ثانی اور دوسری ایک اور محترمہ ہے جس کا نام لینا مناسب نہیں ہے بقول شاعر
میں اس کا نام نہ لوں پھر موڈیٹرز پہچانیں
کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے
یہ دونوں حضرات جان بوجھ کر موضوع کو بگاڑنے اور ٹریک سے ہٹا کر بے ربط کرنے میں یدِطولیٰ رکھتے ہیں۔ ان کا کوئی مناسب بندوبست کریں ۔۔۔ ۔اب موڈیٹرز حضرات الف سے لیکر ی تک ساری پوسٹیں پڑھ لیں تو بجائے اس کے کہ یوسف ثانی شرمندہ ہوتے اور معذرت طلب کرتے نئی نئی درفنطنیاں چھوڑتے جارہے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ پر چلنے والے لوگ ہیں لیکن جہاں تک میری رائے ہے یوسف بھائی نے کوئی غلط بات نہیں کی۔

پاکستان میں پیری فقیری کا کاروبار سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار ہے۔ جو اصلی پیر فقیر ہیں، وہ جگہ جگہ اپنی دوکانداریاں نہیں چمکاتے اور نہ ہی انہیں دنیاوی لالچ ہوتا ہے۔ یہ جو جگہ جگہ پیر اور فقیر بیٹھے لوگوں کو اچھے خاصے معاوضے کے عوض تعویذ دیتے نظر آتے ہیں تو کیا ان کا نام سنہری الفاظ میں لکھا جائے اور ان کا نام وضو کر کے لیا جائے؟

عدیل بھائی نے ایک بات بتائی تھی، یوسف بھائی اس پر اعتراض نہیں کیا، بلکہ حصول علم کے لیے دلیل مانگی تھی، تو موضوع کہاں سے بگڑ گیا؟
 
زبیر مرزا

محفلین
یعنی کسی دنیوی مشکلات، پریشانی اور جسمانی و روحانی امراض وغیرہ کوقرآنی آیات سے ”دور کرنا“۔ وظیفہ کرنا ”سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ثابت ہے۔ جیسے سورۃ فاتحہ پڑھ کر جھاڑ پھونک کرکےسانپ کے کاٹنے کا علاج کرنا۔ صحابہ کرام نے ایسا کیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمل کی تصدیق کی۔ (صحیح بخاری، کتاب الاجارہ)۔ ٖ واضح رہے کہ قرآنی آیات اور صحیح احادیث میں بتلائے گئے مقدس کلمات سے اپنے دنیوی مسائل کا حل حاصل کرنا (وظیفہ کرنا) بالکل جائز ہے۔
جواب اسی دھاگے میں موجود ہے
جنھیں جواب درکار ہے کہ غیرمسلم کیا کرتے ہیں -
زندگی گزارنے کا طورطریقہ مسلمان کا ایک غیرمسلم کا ایک سا ہی ہونا چاہیے؟
صابن سے ہاتھ دھولیے تو صاف ہوگئے تو کلمہ پڑھنا کیا ضروری ہے؟ اب شاید زیادہ عقل والے یہ پوچھیں گے
میں بحث میں پڑنا نہیں چاہتا کہ اس کے نتائج تو کچھ نہیں نکلتے بلکہ بدمزگی دوچند ہوتی ہے
 
عزیزامین

محفلین
کوئی بات نہیں۔
آپ کے دئیے ہوے لنک پر میں نے وزٹ کیا ہے۔ "اردو لک چیٹ" ٹائم کی کمی کی وجہ سے میں ابھی تفصیل سے بات نہیں کرسکتا۔ یہاں افطاری ہوچکی ہے۔ ابھی تراویح کا وقت ہونے والا ہے۔ وقت نکال کر آپ سے بات ہوگی۔
اب آ جایں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top