حسیب نذیر گِل
محفلین
ہمارے گھر کے دروازے کیساتھ ایک کیکر کا درخت تھا اس پر چھوٹی مکھی کے شہد کا چھتہ تھا۔ہم نے کسی سے کہہ کر اسے اتروایا وہ بھی علی الصبح کہ مکھیاں نہ اڑیں۔پھر بھی شہد اتارنے کے بعد پورا آدھا گھنٹہ مکھیاں ہمارے پورے گھر میں گشت کرتی رہی تھیں اور بشمول مجھے دو تین لوگوں کو کاٹا بھی تھا۔لیکن چھوٹی مکھی کے بارے میں تو کچھ لوگ اوپر کہہ چکے ہیں کہ اس کے چھتے کو اتارنے کے لئے کسی حفاظتی تدبیر کی ضرورت نہیں۔ کہ محض پھونکوں سے ہی مکھیاں بھگائی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے میں محض اوپر مراسلے فالو کرتے ہوئے یہ بات کر رہا ہوں۔
ایسا میں کچھ پڑھا جائے یا نہ ، کیا فرق پڑتا ہے ؟
اوپر جن مکھیوں کا ذکر کر رہے ہیں شاید وہ مست مکھیاں ہوں یا کسی نشے میں دُھت کہ جو اپنا گھر برباد ہونے پر کوئی ایکشن نہیں لیتیں بلکہ آسانی سے آپکو قبضہ کرنے دیتی ہیں