مبارکباد چھوٹی آپا کو چھوٹے بیٹے کی مبارک باد

بھئی، کیفیت ناموں میں ایسی باتوں کا مزا نہیں آتا۔
حمیرا عدنان کو ہماری اور غالباً تمام اہلِ محفل کی جانب سے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر بےحد مبارک باد۔
جتنی محنت اس بچے کی پیدائش سے قبل آپا نے ٹوئٹر پہ کی ہے ہمیں امید ہے اللہ اس کی جزا ننھے میاں کو عمر بھر ان گنت ری ٹویٹس کی صورت میں دیتا رہے گا۔ بلکہ اگر اجازت ہو تو ہم عرض کریں کہ اپنے دل میں تو ہم خود موصوف کو بھی آیان کی ری ٹویٹ ہی سمجھتے ہیں!
اس ننھی سی جان کے لیے فلاحِ دارین کی ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ ایک بار پھر دلی مبارک باد قبول کیجیے، حمیرا آپا! :redheart::redheart::redheart:
 
آخری تدوین:
ماشاء اللہ۔ بہت بہت مبارک ہو حمیرا بہن کو اور عدنان بھائی کو۔
اللہ تعالیٰ نیک اور صالح بنائے، آپ لوگوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور بھرپور صحت والی، خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ آمین
 

یاز

محفلین
ماشاءاللہ۔ بہت ہی خوشی کی خبر ہے۔
حمیرا عدنان بہن جی۔ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالٰی آپ کو، نومولود بیٹے کو اور تمام فیملی کو خوش و خرم رکھے اور طویل عمر اور صحت، ایمان جیسی نعمتوں سے نوازے ۔ آمین
بہت دعائیں
 

جاسمن

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو۔اللہ تعالی نیک اور اچھی قسمت والا کرے۔آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین!
 

ربیع م

محفلین
بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي المَوْهُوبِ لَكَ، وَشَكَرْتَ الوَاهِبَ، وبَلَغَ أشُدَّهُ، وَرُزِقْتَ بِرَّهُ
اللہ آپ کو عطا کردہ بچے میں برکت عطا فرمائے، آپ عطا کرنے والے کے شکر گزار ہوں یہ بچہ اپنی قوت کو پہنچے اور اسے آپ کا اطاعت گزار بنائے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
حمیرا عدنان کو ننھے فرشتے کی آمد پر بہت ڈھیر سی مبارکباد :love: اللہ تعالیٰ نومولود کی عمر دراز کریں اور آپ کی فیملی کو ڈھیروں خوشیاں دیں۔ آمین
 

atta

محفلین
بہت بہت مبارک۔۔۔۔ ہو
اللہ بچے کو والدین کا مطیع و فرمانبردار بنائے.اور اپنے حفظ و امان میں رکھے.
 

ٹرومین

محفلین
ننھے فرشتے کی آمد بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ اس کی عمر دراز کرے، اسے ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، اس کی قسمت اچھی کرے اور اسے ایک صحت مند اور کامیاب زندگی سے نوازے۔ آمین
 

الف عین

لائبریرین
بہت مبارک ہو@حمیرا عدنان اللہ پاک ننھے میاں کو آپ سب کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور دونوں جہانوں میں سرخروئی عطا کرے
 
ماشااللہ۔ ہماری کویتی (کویت میں رہنے والی) بہن کو بہت بہت مبارک ہو۔ رب کریم صاحبزادے کو دنیا اور آخرت میں فلاح، ترقی اور بہتری عطا فرمائے۔ آمین
 

نایاب

لائبریرین
ماشاء اللہ
محترم حمیرا عدنان بٹیا آپ کو دلی دعاؤں بھری مبارکباد
اللہ سوہنا سدا آپ کے گلشن میں بہاروں کا موسم رکھے آمین
بہت دعائیں
 
Top