آپ اپنے ناخن تراشتے ہیں۔ اگر یہی کام آپ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کریں تو آپ کا کام بھی ہو جائے گا اور ثواب مفت میں ملے گا۔ تو پہلے آپ دائیں ہاتھ کی پہلی انگلی کا ناخن تراشیں، پھر درمیانی، پھر اس سے اگلی یعنی کے انگوٹھی والی انگلی اس کے بعد چھنگلی کا۔ اب آپ آ جائیں بائیں ہاتھ پر اور سب سے پہلے چھنگلی، پھر انگوٹھی والی پھر درمیانی پھر پہلی پھر بائیں ہاتھ کا انگوٹھا اور آخر میں دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن تراشیں۔ جمعہ کے دن ناخن تراشنا بھی سنت میں شامل ہے۔
پاؤں کے ناخن بھی اسی ترتیب سے تراشیں۔