چھٹتی نہیں یہ کافر منہ کو لگی ہوئی۔

شمشاد

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:
بالکل صحیح فرمایا جناب نے
شمشاد بھائی انشاءاللہ جلدی آپ کی دعوت کرتا ہوں
اور یہ آجکل فریب بھائی کہاں ہیں

کل تو آن لائن نظر آئے تھے لیکن لکھا کچھ نہیں انہوں نے۔

اور ایک دن ایک اور رکن “ باذوق “ نے بھی بتایا تھا کہ وہ بھی حی الحارہ میں ہی رہتے ہیں، پھر انہوں نے رابطہ ہی نہیں کیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
تیلے شاہ نے کہا:
بالکل صحیح فرمایا جناب نے
شمشاد بھائی انشاءاللہ جلدی آپ کی دعوت کرتا ہوں
اور یہ آجکل فریب بھائی کہاں ہیں
جناب، یہ دعوت صرف شمشاد بھائی تک محدود کیوں؟
اور فوراً فریب بھائی کاپوچھا، کیا ان کی مدد سے دعوت تیار کریں گے؟

نہیں ایسی بات نہیں ہے، اصل میں یہ ہے کہ یہ اراکینِ محفل یہاں سعودی عرب میں ہی نہیں رہتے بلکہ ایک ہی شہر میں رہتے ہیں، ہے ناں خوبصورت اتفاق۔
 
قیصرانی

لائبریرین
واقعی جناب، اتفاق تو بہت اچھا ہے۔ کاش میرے ساتھ بھی ہوا ہوتا۔ آخری بارثوبت جنوری میں کھائی تھی، جب پاکستان گیا ہوا تھا۔
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
جو ترکیب آپ نے لکھی ہے وہ کوئی ایسی مشکل تو نہیں ہے۔ جب جی چاہے بنائیں اور کھائیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جناب، آپ نے تو واقعی میری آنکھیں کھول دیں(پاؤں پر اینٹ مارے بغیر)۔ اب میں بھی انشاءاللہ اپنے ہاتھ کی بنی ثوبت کھاوں گا۔ اصل میں مجھے والد محترم کے ہاتھ کی بنی ثوبت پسند تھی۔ گذشتہ سال مئی میں میرے فن لینڈ پہلی بار آنے کے ایک ہفتے بعد ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ میں جنازے میں بھی شریک نہ ہو سکا۔ اس لئے دل نہیں کرتا کہ اب ثوبت کھائی جائے۔ جنوری میں بھی والد صاحب کی قبر پر حاضری کے موقع پر برادری والوں نے زبردستی کھلا دی تھی۔
خیر۔ دعا کرتے رہیں۔
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
اہل محفل آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ :a1: :a5: انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اہل محفل آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ :a1: :a5: انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
آمین۔ بہت اچھا لگا کہ میرے غم میں آپ سب شریک ہیں۔ اچھا دوست وہی ہوتا ہے جو غم کو آدھا کر دے اور خوشی کو دوگنا۔ اللہ تعالٰی آپ سب کو جزائے خیر دیں۔ آمین۔
قیصرانی
 
پاکستانی

محفلین
بہت ہی افسوس ہوا قیصرانی صاحب
یہ سب اللہ تعالٰی کی مرضی پر ہے وہی دوجہاں کا مالک ہے ہم اور آپ اس کے فیصلے کو تسلیم کرنے کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔
اللہ آپ کے والد کو جنت الفردوس میں اعلٰی و ارفع مقام عطا فرمائے۔آمین
 
F@rzana

محفلین
قیصرانی صاحب میری جانب سے بھی اظہار افسوس ہے،ویسے تو ماں باپ کی جدائی کو چاہے کتنا ہی عرصہ گزر جائے، غم تازہ ہی رہتا ہے، جنوری گزرے تو کچھ ہی عرصہ ہوا ہے یعنی کہ آپ کا غم بھی تازہ ہے، اللہ سبحانہ تعالیٰ آپ کو والد کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائیں۔۔۔آمین

ثرید کو آسان اردو میں “ٹکڑے“ بھی کہا جاتا ہے اور ہمارے گھر بھی سب کو بہت مرغوب ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:

غم میں شریک ہونے پر آپ کا بھی بہت شکریہ۔ ویسے آپ پاکستان میں کس علاقے سے تعلق رکھتی ہیں؟‌ ثرید کے حوالے سے پوچھ رہا ہوں۔ جواب نہ دینے کی صورت میں بھی “ایڈوانس شکریہ“
قیصرانی
 
F@rzana

محفلین
کراچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کے اتنے شکریئے جمع ہوگئے ہیں کہ میں سب کے “بی ہاف“ ایک شکریہ قبول کرہی لوں(حالانکہ سب لوگ آپ کو مسلسل تنبیہات کئے جارہے ہیں)
آپ کام ہی ایسے کر رہے ہیں نا :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
بہت ہی افسوس ہوا قیصرانی صاحب
یہ سب اللہ تعالٰی کی مرضی پر ہے وہی دوجہاں کا مالک ہے ہم اور آپ اس کے فیصلے کو تسلیم کرنے کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔
اللہ آپ کے والد کو جنت الفردوس میں اعلٰی و ارفع مقام عطا فرمائے۔آمین
اب میں آپ کا شکریہ کیسے ادا کروں۔ بس دعا کرتے رہا کریں۔
قیصرانی
 
F@rzana

محفلین
آپ بھی تو بتائیے کہ “فِن لینڈ“ میں “فَن“ پہلے آپ کا گاؤں یا شہر کون سا تھا یعنی اس دنیا میں کون سی جگہ قدم رنجہ فرمایا گیا ! :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
کراچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کے اتنے شکریئے جمع ہوگئے ہیں کہ میں سب کے “بی ہاف“ ایک شکریہ قبول کرہی لوں(حالانکہ سب لوگ آپ کو مسلسل تنبیہات کئے جارہے ہیں)
آپ کام ہی ایسے کر رہے ہیں نا :lol:
درستگی اچھی لگی۔ ویسے شکریہ ادا کرنا اتنی بھی بری بات نہیں۔ مگر اب خیال رکھوں‌گا۔ کراچی میں سرائیکی یا پشتو بولنے والے یہ کھانا کھاتے ہیں۔ خصوصاًفاروقی اور قیصرانی(دونوں سرائیکی) اور شادی خیل(پٹھان)۔اپنےبارے میں تو آپ خود جانتی ہوں‌گی۔
اس دنیا میں ڈیرہ غازی خان نامی شہر میں نانا جی کے گھر پیدا ہوا کیوں کہ خاندان کا رواج یہی تھا، میں تھا نہیں ورنہ اصرار کر کے وہوا(ان دنوں میرے والد وہاں میڈیکل آفیسر تھے) میں ہی پیدا ہو جاتا۔ والد ڈاکٹر تھے، نانا بھی شہر کے پہلے مسلمان ڈاکٹر تھے۔ہمارا علاقہ ذہانت کی وجہ سے پورے ملک کا تاج کہلاتا ہے(یہ میرا ذاتی خیال “شریف“ ہے)۔ ہم ڈیرہ غازی خان ضلعے کے لوگ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ بلکہ اگلی دنیا میں بھی سنا ہے کچھ بزرگوں ‌نے قدم رنجہ فرمایا ہوا ہے۔
مزید کچھ پوچھنا چاہیں تو حاضر ہوں۔
قیصرانی
 
F@rzana

محفلین
یہ سب کچھ “کافی“ سے بھی زیادہ نہیں ہوگیا؟؟؟
:lol: :lol: :lol:
میرا جواب آپ کو سب کچھ بتاگیا ہے
ایک لفظ میں پوری دنیا سمائی ہے، جتنا لکھا جائے کم ہوگا
کیوں ٹھیک ہے نا؟
:roll:
 
قیصرانی

لائبریرین
ارے نہیں، ابھی تو میں نے بولنا بھی شروع نہیں کیا۔ لکھ لکھ کر کام چلا رہا ہوں۔ ویسے اتنی اچھےاور ذہانت بھرےانداز سے سوال کرنا اچھا لگا۔ مزید سوالات کا انتظار رہے گا۔ ویسے بلاک 1 اور گھر کا نمبر 15 تھا۔قدم رنجہ نہیں فرمایا تھا۔ وزیر بی بی نامی دائی صاحبہ تھیں۔ انہوں نے قدم رنجہ فرمانے سے قبل “کیچ“ کر لیا تھا۔ اور امی کو شکایت بھی لگائی کہ بڑا شریر بچہ ہے، بڑی مشکل سے گرتے گرتے بچا ہے۔ اور بجائے دائی کی خبر لینے کے، سارے خاندان والے الٹا اس کے مشکور ہو گئے۔
قیصرانی
 
Top