چھپکلی کو گھر سے بھگانے کا طریقہ

شمشاد

لائبریرین
بکٹیریاز تو صرف خون میں ہوتے ہیں تو خون کو چہور کر باقی تو کہا سکتا ہے کہ نہیں اپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں

لیکن شیر تو سب سے پہلے خون ہی پیتا ہے، گوشت تو بعد میں کھاتا ہے۔ اور ویسے بھی اسے کھا کر اگر اسے food posion ہو گیا تو کیا ہو گا؟
 

فا ر و ق

محفلین
میں نے سنا ہے کہ چھپکلی مارنا ثواب کا کام ہے۔ کیا یہ بات سچ ہے؟

اپ کر درخواست پر غور کرتے ہوے میں نے سرچ کی تو چند نتایج سامنے اے وہ نتایج کچھ زیل میں درج ہیں
ہاتھ سے چھپکلی مارنا
کیاہاتھ سے چھپکلی قتل کرنا ثابت ہے ، اورکیا اس کے قتل کرنے میں اجر وثواب ثابت ہے ؟

الحمد للہ
چھپکلی قتل کرنے کی بہت سے دلائل ہيں جن کی بنا پراسے قتل کرنا مشروع ہے چاہے اسے کسی چیزکے ساتھ قتل کیا جائے ، اور کسی بھی روایت میں یہ تخصیص نہیں ملتی کہ اسے کسی آلہ کے بغیر صرف ہاتھ سے مارا جائے ، اور میرے خیال میں نہ تویہ وارد ہے اور نہ ہی صحیح ہے کہ اسے ہاتھ سے مارا جائے اورپھریہ تواسلامی ھدایات اوراخلاق عالیہ سے بھی بہت بعید ہے ۔

صحیحین وغیرہ میں سعیدبن مسیب سے نقل کیا گيا ہے کہ ام شریک رضی اللہ تعالی عنہا نے انہیں بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےانہیں چھپکلیاں قتل کرنے کا حکم دیا تھا ۔

اوربخاری کی روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( یہ ابراھیم علیہ السلام پر پھونک مارتی تھی ) یعنی اس آگ پرپھونک مارتی تھی جس میں ابراھیم علیہ السلام کوڈالا گيا تھا ۔

اورصحیح مسلم میں عبدالرزاق اخبرنا معمر عن الزھری عن عامر بن سعد عن ابیہ کے طریق سے روایت بیان کی گئ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلی کوقتل کرنے کا حکم دیا اوراسے فویسق کا نام دیا تھا ۔

چھپکلی کوپہلی ضرب میں قتل کرنا زیادہ اجروثواب کا باعث ہے اس کے مقابلہ میں جواسے دوسری ضرب می‍ں قتل کرتا ہے اس کی دلیل صحیح مسلم کی روایت کردہ حدیث ہے جوامام مسلم نے خالدبن عبداللہ عن سھیل بن ابی صالح عن ابیہ عن ابی ھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے بیان کی ہے :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( جس نے چھپکلی کوپہلی ضرب میں قتل کیا تو اسے اتنی اتنی نیکیاں ملیں گی ، اور جس نے دوسری ضرب میں قتل کیا تواس کو اتنی اتنی نیکیاں پہلے سے کم ملیں گی ، اوراگر اس نے تیسری ضرب میں قتل کیا تواس کواتنی اتنی نیکیاں دوسری سے کم ملیں گی ) ۔

الشیخ سلیمان العلوان ۔

اورابن ماجہ رحمہ اللہ تعالی نے اپنی سنن میں سائبۃ مولاۃ الفاکھۃ بن المغیرۃ سے روایت کی ہے کہ وہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس گئيں توان کے گھرمیں ایک نیزہ رکھا ہوا دیکھاتووہ کہنے لگیں اے ام المومنین آّپ اس کے ساتھ کیا کرتی ہیں ؟ تووہ فرمانے لگیں ہم اس کے ساتھ چھپکلیوں کوقتل کرتی ہیں بلاشک اللہ تعالی کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بتایا کہ جب ابراھیم علیہ السلام کوآگ میں ڈالا گيا توزمین کا ہرجانور اس آگ کوبجھا رہا تھا لیکن چھپکلی اس پر پھونکیں لگاتی رہی تورسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قتل کرنے کا حکم دیا ۔

سنن ابن ماجہ حدیث نمبر ( 3222 ) اورزوائد میں کہا کہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث کی اسناد صحیح ہے اوراس کے رجال ثقہ ہیں ۔

واللہ تعالی اعلم .

الشیخ محمد صالح المنجد
 

فا ر و ق

محفلین
لیکن شیر تو سب سے پہلے خون ہی پیتا ہے، گوشت تو بعد میں کھاتا ہے۔ اور ویسے بھی اسے کھا کر اگر اسے food posion ہو گیا تو کیا ہو گا؟

:praying: میں اس شیر کے لیے دعا گوہ ہوں جو زینب کو کہاے گا ویسے نا کہائے تو اچھا ہو گا
اور ایک بات کہیں ایسا نا ہو کہ زینب شیر کو ہی کہا لے کیا ایسا ہو سکتا ہے
 

فا ر و ق

محفلین
اپ کو پسند ایگیں یہ کا فی ہے میرے لیے
میں اب یہ ہی سمجہوں گا کہ میری سرچ کام کر گئ
 

کعنان

محفلین
چھپکلی کو گھر سے بھگانے کا طریقہ اگر کیسے کو معلوم ہو تو بتادے میہر بانی ہو گی:idontknow:

جناب چھپکلی کو گھر سے بھگانے کا طریقہ نوٹ فرما لیں آزمادہ ھے
مرغی کے کچھ انڈے لیں
انڈوں کی نوک کو تھوڑا سا توڑیں اور اس میں سے انڈے نکال کے استعمال کرلیں
اب انڈوں کے خالی خول رہ جائیں گے
ان خالی خول والی جگہ پر سفید رنگ کی ٹیپ کا ساتھ اس حول کہ بند کر لیں اور وہاں 6 انچ کا دھاگہ باندھ لیں
اب جس گھر کے کمروں میں جس جگہ سے چھپکلیاں آتی ہیں وہاں وہ انڈے چھت پر بھی ٹیپ کے ساتھ باندھ کے لٹکا دیں
آپ کے گھر سے چھپکلیاں بھاگ جائیں گی
اگر سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پوچھ لیں
دعاؤں میں یاد رکھیں

اللہ حافظ
 

ابو کاشان

محفلین
شکریہ آج ہی آزماتا ہوں۔ آملیٹ کھانے کا بھی دل چاہ رہا ہے اور انارکلی کی متلاشی کو بھی بھگانا ہے۔
جناب چھپکلی کو گھر سے بھگانے کا طریقہ نوٹ فرما لیں آزمادہ ھے
مرغی کے کچھ انڈے لیں
انڈوں کی نوک کو تھوڑا سا توڑیں اور اس میں سے انڈے نکال کے استعمال کرلیں
اب انڈوں کے خالی خول رہ جائیں گے
ان خالی خول والی جگہ پر سفید رنگ کی ٹیپ کا ساتھ اس حول کہ بند کر لیں اور وہاں 6 انچ کا دھاگہ باندھ لیں
اب جس گھر کے کمروں میں جس جگہ سے چھپکلیاں آتی ہیں وہاں وہ انڈے چھت پر بھی ٹیپ کے ساتھ باندھ کے لٹکا دیں
آپ کے گھر سے چھپکلیاں بھاگ جائیں گی
اگر سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پوچھ لیں
دعاؤں میں یاد رکھیں

اللہ حافظ
 

bilalrouf

محفلین
آپ ایک لیز پرنٹر لیں۔ اس میں سے لیزر ڈائیوڈ نکال کر اسے اس پر ٹرائی کریں۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ :)
ویسے سرخ لیز کی روشنی کے نقطے کے پیچھے پیچھے چھپکلی کو بھاگنے میں شاید مزا آتا ہے۔
غبارے پھوڑنے والی شاٹ گن بھی ٹرائی کر سکتےہیں۔ :grin:

گن میں بھی استعمال کی ہو ئی ہے اس مقصد کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
شاید اب تک اس سے آسان طریقہ کسی نے نہ بتایا ہو لیجئے سماعت فرمائے اور دعاؤں سے نوازیے ؛
مشہور و معروف "علمی پروگرام" عالم آن لائن میں کسی موصوفہ نے یہی سوال کیا ۔ سوال کچھ یوں تھا " چھپکلی بھگانے کا طریقہ بتائیے ، میں نے سنا ہے کہ ان میں جن وغیرہ بھی ہوتے ہیں ، کیا انھیں مار سکتے ہیں "
جواب :
جی ہاں ۔ جنات بھی چھپکلی کی شکل میں گھروں میں گھومتے ہیں ۔ آپ جب بھی کوئی چھپکلی دیکھیں تو اس کے قریب جا کر تین بار کہیں ، "اگر تو جن ہے تو چلی جا" "اگر تو جن ہے تو چلی جا" "اگر تو جن ہے تو چلی جا"
اگر وہ نو دو گیارہ ہو جائے تو سمجھئے کہ وہ جن تھا اور چلا گیا۔ اگر نہ جائے تو آپ اسے اطمینان سے مار سکتے ہیں "
(اس بات کو تین چار سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے اور میں نے اپنے بھائی سے سنا تھا جسے یہ پروگرام دیکھنے کی "عظیم سعادت" حاصل ہوئی تھی اسلئے ممکن ہے کہ الفاظ اگے پیچھے ہو گئے ہوں مگر مفہوم یہی تھا)
میری نانی سانپ مارنے اور بھگانے کا طریقہ یہی بتایا کرتیں ہیں ۔
وسلام
 
Top