چیمئنز ٹرافی گرینڈ فائنل ۔ پاکستان بمقابلہ بھارت

حسیب

محفلین
فخر زمان کی تکنیک زیادہ اچھی نہیں ہے۔ چونکہ نئے ہیں، اس لیے مخالف ٹیموں نے ان پر ابھی تک زیادہ 'ریسرچ' نہیں کی ہے اس لیے انہیں آؤٹ کرنا بھارت کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ فخر زمان کا کیرئیر شاید اتنا طویل نہ ہو تاہم قسمت کے دھنی معلوم ہوتے ہیں۔ اس اہم اور تاریخی میچ میں ان کی سنچری ہمیشہ یادگار رہے گی۔ :) ویل ڈن فخر زمان :)
جی بالکل، تابناک مستقبل کے لیے انہیں غیرمعمولی محنت اور پروفیشنل کوچنگ کی ضرورت رہے گی۔
سہواگ نے بغیر کسی خاص تکنیک اور فٹ ورک کے بولرز کی نیندیں حرام کی ہوئی تھیں
 
سہواگ نے بغیر کسی خاص تکنیک اور فٹ ورک کے بولرز کی نیندیں حرام کی ہوئی تھیں

سہواگ جی کا ہینڈ آئی کوآرڈینیشن، شاٹ رینج اور ٹائمنگ کمال کی تھی۔ وہ ایک ہی گیند کو فلک، سٹریٹ اور کور پر کھیل جاتا تھا۔
بہرکیف ابھی تک فخر نے خوب کھیلا ہے۔ پی ایس ایل میں برینڈن کی کپتان میں دو ایک سیزن مزید کھیلنے سے فرق پڑنے کی اُمید ہے۔ اور قریب قریب کوئی افریقہ، آسٹریلیا کا ٹور بھی نہیں۔اسلئے بہتری کے کافی امکانات ہیں۔ باقی لازم ہے کہ ہم دیکھیں گے وغیرہ۔۔۔
 

یاز

محفلین
عماد وسیم کی آمد۔
مجھے کیوں لگتا ہے کہ پاکستان کی فائر پاور قریب الاختتام ہے۔
 
Top