جی بالکل، تابناک مستقبل کے لیے انہیں غیرمعمولی محنت اور پروفیشنل کوچنگ کی ضرورت رہے گی۔فخر زمان کی تکنیک زیادہ اچھی نہیں ہے۔ چونکہ نئے ہیں، اس لیے مخالف ٹیموں نے ان پر ابھی تک زیادہ 'ریسرچ' نہیں کی ہے اس لیے انہیں آؤٹ کرنا بھارت کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ فخر زمان کا کیرئیر شاید اتنا طویل نہ ہو تاہم قسمت کے دھنی معلوم ہوتے ہیں۔ اس اہم اور تاریخی میچ میں ان کی سنچری ہمیشہ یادگار رہے گی۔ ویل ڈن فخر زمان
پیسہ ایک حد سے زیادہ بڑھ جائے تو عام طور پر اس کی زیادہ طلب نہیں رہتی۔ مستثنیات کا معاملہ الگ ہے ۔۔۔!!!فخر کے پلاٹ کی خاطر جیتو!!
آخری دس اوورز میں کم از کم نو یا دس کی اوسط سے سکور ہونا چاہیے۔
بالکل رکھیں امیدملک جی کا ٹوکا نہیں چل سکا۔ پروفیسر صاحب سے امید رکھی جاسکتی ہے کیا?
دورانِ میچ اردو محفل پر محفلین کیساتھ کمنٹس میں مز ا آرہا ہے ۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ تمام محفلین ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھ رہے ہیں ۔