رمان غنی
محفلین
مجھے ایک بات کافی عرصہ سے کھٹکتی رہی ہے وہ یہ کہ ہم خواب کو بھری محفل میں بیان کر کے ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں۔۔۔؟؟؟ میں خدا نہ خواستہ کسی پر جھوٹا یا غلط خواب بیان کرنے کا الزام نہیں لگا رہا۔۔ بس جاننا یہ چاہتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا تو ایسی سعادت ہے جس کا کوئی بدل نہیں۔۔۔ اور کتنی احدیث مبارکہ تو ایسے شخص کے لیے جنت کی خوشخبری بھی سناتی ہیں۔۔۔ لیکن اگر میں بھری محفل میں اپنے ایسے خواب بیان کرتا پھروں تو اس سے کیا مطلب اخذ کیا جا سکتا ہے۔۔۔ میرے اس طرح کے خواب کو بیان کرنے کا مقصد کیا ہوگا۔۔؟؟؟ میری سمجھ سے خواب بیان کرکے کسی کی اصلاح تو نہیں کی جاسکتی نا۔۔ تو آخر اس کا مقصد کیا ہوتا ہے۔۔؟؟؟ کیا اس سے یہ مطلب نہیں نکلتا ہے کہ میں خودکو بزرگ و برتر اور جنتی ثابت کر رہا ہوں۔۔۔ ؟؟؟ کیا اس میں ریا کا پہلو نمایاں نہیں ہوتا۔۔؟؟؟
بھائی جان! ہمیشہ کی طرح بحث میرا مقصد نہیں ہے۔۔میرے ذہن میں جو بات کھٹک رہی تھی اسے آپ لوگوں کے ساتھ شیر کیا ہے۔۔۔اگر میری یہ سونچ غلط ہے تو براہ کرم اسے صحیح کرنے کی زحمت گورارہ کریں۔۔۔۔
بھائی جان! ہمیشہ کی طرح بحث میرا مقصد نہیں ہے۔۔میرے ذہن میں جو بات کھٹک رہی تھی اسے آپ لوگوں کے ساتھ شیر کیا ہے۔۔۔اگر میری یہ سونچ غلط ہے تو براہ کرم اسے صحیح کرنے کی زحمت گورارہ کریں۔۔۔۔