ڈاکٹر طاہر القادری کا مبشر لقمان کو دیا گیا انٹرویو

اسد عباسی

محفلین
zeesh بھائی ڈاکٹر صاحب اسٹیبلشمٹ کے موہرے ہیں یا نہیں اس پر تو ہم بحث نہیں کریں گے کہ یہ تو کچھ دن میں پتا چل ہی جائے گا۔
فائدہ کس کو ہو گا اس پر بھی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن جو بات آپ نے آخر میں کہی اس پر ہمیں شدید اعتراض ہے۔
آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں جلے ہوئے ابھی پانچ سال بھی نہیں ہوئے۔جبکہ ہمارے خیال میں ہم جل رہے تھے اور موجودہ حکومت میں جلتی پر تیل کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔:timeout:
 
محمود احمد غزنوی بھائی آپ نے ٹیگ نہ کر کے احساس دلا دیا ہے کہ ہم ایک سنجیدہ انسان نہیں ہیں۔(n)
ارے نہیں اسد بھائی ایسی بات قطعاّ نہیں ہے۔۔۔میں نے جب یہ لکھا کہ سنجیدہ محفلین کیلئے یہ انٹرویو پوسٹ کیا ہے تو اس بات کا مقصد یہی تھا کہ اس پوسٹ میں بھی کہیں وہی روایتی مخالفت برائے مخالفت یا فرقہ وارانہ ذہنیت کے افراد دخل اندازیاں کرکے موضوع سے ہٹ کر گفتگو شروع نہ کردیں۔۔۔اس سے یہ قطعاّ مراد نہ لیا جائے کہ جن دو ستوں کو ٹیگ کیا ہے بس وہی سنجیدہ محفلین ہیں۔۔۔چند ایک نام ٹیگ کرکے یہ سوچا کہ یہ تو بڑا لمبا سلسلہ ہوجائے گا کیونکہ محفلین کی تعداد تو خاصی ہے، چنانچہ سلسلہ موقوف کردیا۔۔۔:)
 
سید ذیشان

محفلین
zeesh بھائی ڈاکٹر صاحب اسٹیبلشمٹ کے موہرے ہیں یا نہیں اس پر تو ہم بحث نہیں کریں گے کہ یہ تو کچھ دن میں پتا چل ہی جائے گا۔
فائدہ کس کو ہو گا اس پر بھی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن جو بات آپ نے آخر میں کہی اس پر ہمیں شدید اعتراض ہے۔
آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں جلے ہوئے ابھی پانچ سال بھی نہیں ہوئے۔جبکہ ہمارے خیال میں ہم جل رہے تھے اور موجودہ حکومت میں جلتی پر تیل کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔:timeout:

جی آپ کو پورا اختیار ہے میری بات سے اتفاق نہ کرنے کا۔ :)

میں نے جیسا حالات کو سمجھا ویسے ہی لکھ دیا۔ ظاہری بات ہے کہ میری رائے غلط بھی ہو سکتی ہے۔
 
اسد عباسی

محفلین
جی آپ کو پورا اختیار ہے میری بات سے اتفاق نہ کرنے کا۔ :)

میں نے جیسا حالات کو سمجھا ویسے ہی لکھ دیا۔ ظاہری بات ہے کہ میری رائے غلط بھی ہو سکتی ہے۔
میرے خیال میں کوئی بھی رائے جو احترام اور اچھے الفاظ کے ساتھ ہو غلط نہیں ہوتی بلکہ ایک رائے ہوتی ہے اور جب اس طرح کی دو یا زائد رائے ملتی ہیں تو غالب امکان یہی ہوتا ہے کہ اس میں سے اس سے بہتر ایک
رائے نکلے گی۔باقی آپ کو یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہے کہ آپ پہلے انسان ہیں جنہوں نے مجھے غیرمتفق ریٹنگ سے نوازا۔
وہ تو میں نے بعد میں آپ کے پروفائل پر دیکھا تو موڈ سرپھرا لکھا ہوا ہے۔:noxxx:
 
ہاہاہا۔ ریٹنگ ختم کر دی ہے تاکہ آپ کا ریکارڈ قائم رہے :)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
چودہ جنوری زیادہ دور نہیں ہے ۔۔۔ امکان ہے کہ دس جنوری سے قبل ہی "فیصلہ" ہو جائے گا ۔۔۔ الطاف حسین کا "ٹچ" طاہر القادری صاحب کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ بنتا جا رہا ہے ۔۔۔ گو کہ یہ ایک معمولی بات لگتی ہے لیکن علامہ صاحب نے ذاتی دل چسپی لے کر اسے "غیر معمولی" بنا دیا ہے ۔۔۔
 
شہزاد احمد بھیا! میں ایم کیو ایم کے ساتھ ٹچ کی پہلے بھی ناکام وضاحت کی تھی اب بھی کئے دیتا ہوں۔ دیکھیں الطاف حسین صاحب یا ان کی پارٹی کے وجود کا انکار نہیں کیا جا سکتا لہذا جب سٹیک ہولڈر کی یا سیاسی جماعتوں کی بات کریں گے تو انہیں بھی شامل کیا جائے گا۔
میں نے میثاق مدینہ کی مثال پیش کی تھی جس میں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہود کے ساتھ الائنس کیا تو کیا اس کی وجہ سے نعوذ باللہ حضور کی سیاسی ساکھ متاثر ہو گئی تھی! یقیناً نہیں وجہ یہ ہے کہ یہود ریاست مدینہ کی ایک قوم تھی جس کی موجودگی سے ہرگز ہرگز انکار نہیں کیا جا سکتا تھا۔
والسلام

یہاں فیس بک کا لنک دے رہا ہوں۔ مبشر لقمان کا پروگرام یہاں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
http://www.nizambadlo.com/english/t...Exclusive-Interview-with-Mubasher-Lucman.html
 
قبلہ! آپ کی وضاحت سے کافی حد تک اتفاق ہے مجھے۔ لیکن عرض یہ ہے کہ میں "تاثر" کی بات کر رہا ہوں ۔۔۔ وہ تاثر، جو عوام کے ذہنوں میں بن جاتا ہے ۔۔۔ ایم کیو ایم بھلے "پارساؤں" کی جماعت ہو لیکن عمومی طور پر دیکھا جائے تو اس کا "امیج" کچھ خاص اچھا نہیں ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ طاہرالقادری صاحب کے ساتھ "ایم کیو ایم" کا "ٹچ" لگنے سے اُن کے مخالفین ہی فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ضمنی طور پر تذکرہ کر دینا مناسب سمجھتا ہوں کہ ہمارے پرائیویٹ نیوز چینلز اسی فی صد عوام کی "پہنچ" میں نہیں ہیں ۔۔۔ اس لیے جس پارٹی کا جو امیج "وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ" بن چکا ہے، اس کو تبدیل ہوتے ہوتے "وقت" لگے گا ۔۔۔ ذاتی طور پر میں خود چاہتا ہوں کہ ایم کیو ایم قومی سطح کی سیاست کرے لیکن اس حوالے سے ایم کیو ایم کو اپنی ساکھ مزید بہتر بنانا ہو گی ۔۔۔ایم کیو ایم کو پنجاب میں "اوپننگ" چاہیے ۔۔۔ انہوں نے طاہرالقادری صاحب سے قبل "سونامی جی" کو بھی اس حوالے سے سیڑھی بنانا چاہا لیکن ناکام ہو گئے ۔۔۔ طاہرالقادری صاحب بلاشبہ پنجاب کی حد تک کافی مقبول رہنما رہے ہیں ۔۔۔ اور نوے کی دہائی میں بھی ان کے جلسوں میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوا کرتے تھے ۔۔۔ اس لیے ہماری ناقص رائے میں طاہرالقادری صاحب کو پاکستان تشریف لاتے ہی کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ "راہ و رسم" بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے تھا اور خاص طور پر ایک ایسی جماعت سے تو گریز لازم تھا جو کہ عرصہ پانچ سال سے اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے ۔۔۔ بہرحال، یہ تو صرف ایک رائے ہے ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
قادری صاحب نگران وزیر اعظم بننے کے لئے تیار ہیں۔ خبر

تو میرے خدشات بالکل بے بنیاد نہیں ہیں۔ :unsure:
"صحافی بھائی" بھی کمال کرتے ہیں ۔۔۔ قادری صاحب سے سوال پوچھا ہو گا ۔۔۔ اگر آپ کو پاکستان کے حالات سنوارنے کے لیے نگران وزیراعظم بنا دیا جائے تو کیا آپ یہ عہدہ قبول کر لیں گے؟ ۔۔۔ انہوں نے جواب دیا ہو گا ۔۔۔ ہاں، اس نیک مقصد کے لیے ضرور یہ عہدہ قبول کر لوں گا ۔۔۔ اگلے دن اخبار میں خبر چھپ جائے گی ۔۔۔ قادری صاحب نگران وزیراعظم بننے کے لیے تیار ۔۔۔ یہ ہمارے "صحافی بھائی" بھی کمال کے لوگ ہوتے ہیں ۔۔۔
 
“I am determined not to contest the upcoming election. However, if the participants in my march and the nation as well press me to become the caretaker premier, (which I really don’t want) I will be ready to accept this challenge by doing unprecedented electoral reforms amid massive accountability for the first time in the history of the country,” he said.​
 
قادری صاحب نگران وزیر اعظم بننے کے لئے تیار ہیں۔ خبر

تو میرے خدشات بالکل بے بنیاد نہیں ہیں۔ :unsure:
جہاں تک میری معلومات ہیں اور اب تک کے انٹرویوز میں ڈاکٹر صاحب نے ایسا ارادہ ظاہر نہیں کیا حتی کہ مبشر لقمان نے کافی کریدنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ
اس وقت میرا مطمح نظر صرف اور صرف سیاسی اصلاحات ہیں۔ جب ایسی بات ہو گی تو پھر پارٹی بیٹھے گی اور اس سلسلے میں جو بھی فیصلہ ہوا وہ پارٹی مشاورت سے ہو گا۔
 
میری پوسٹ میں خبر پر کلک کریں :)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
بہرحال، طاہرالقادری صاحب ہر بڑی شخصیت کی طرح "متنازعہ" رہے ہیں اور شاید رہیں گے بھی ۔۔۔
 
Top