عبدالقیوم چوہدری
محفلین
اس بے انتہا خوشی اور بے پایاں مسرت کے موقع پر، چئیرمین صاحب بنفس نفیس مٹهائی کهلائیں گے۔سنا ہے کہ نون لیگیے مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں؟
ن آلیاں دی ونڈی نا کهائیو، فوڈ پوائزن ہو سکدا جے۔
آخری تدوین:
اس بے انتہا خوشی اور بے پایاں مسرت کے موقع پر، چئیرمین صاحب بنفس نفیس مٹهائی کهلائیں گے۔سنا ہے کہ نون لیگیے مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں؟
خبر پکی ہے۔ کل پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔ اسکے بعد اصل ڈرامہ شروع ہوگاکیا لڑی کا عنوان مناسب ہے شاہد شاہ صاحب! ؟کیا یہ 'وقوعہ' واقعی وقوع پذیر ہو چکا ہے؟ہمیں تو ابھی تک عامر میاں 'معلق' معلوم ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ایسی خبریں گردش میں رہی ہیں۔ یاد رہے کہ ڈیڑھ دو برس قبل موصوف نے سیاست سے توبہ تائب ہونے کا اعلان بھی کیا تھا۔
ایک دفعہ تحریک انصاف کے ایک کارکن نے درد بھرے لہجے میں کہا تھا کہ جب بھی خان صاحب کے وزیر اعظم بننے کا چانس بنتا ہے وہ شادی کر لیتے ہیں ۔ اور اب باقی کی کسر عامر لیاقت جیسے ستارے پوری کر رہے ہیں۔مجھے تو لگ رہا تھا اس بار خان صاحب واقعی ہمارے وزیر اعظم بن جائیں گے۔ نواز شریف کو آوَٹ کیا، صادق و امین کا ایوارڈ جیتا پر اب یہ ۔۔۔۔۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
ان کے تعارف کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ آپ ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی ہیں اور پی ایچ ڈی بھی، آپ 'سکالر' بھی ہیں اور صرف 'کالر' بھی۔ آپ سیاست دان بھی ہیں اور ہمہ دان بھی۔ آپ پارلیمنٹ کی سرکس کے بھی رکن رہے اور میڈیا کی سرکس کے بھی۔ کیا کیا تعریفیں کی جائیں ان کی کہ "بڑی نازک صورتحال ہے۔"!بھائیو اور بہنو! یہ "بین السطور" کیا چل رہا ہے۔۔۔۔ ہمیں بھی ڈاکٹر عامر لیاقت صاحب کا "تعارف" کرواکر اس "بین السطور" سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔۔۔۔
جی ہاں!!
ایک دفعہ تحریک انصاف کے ایک کارکن نے درد بھرے لہجے میں کہا تھا کہ جب بھی خان صاحب کے وزیر اعظم بننے کا چانس بنتا ہے وہ شادی کر لیتے ہیں ۔ اور اب باقی کی کسر عامر لیاقت جیسے ستارے پوری کر رہے ہیں۔
اس بات پر بھی سوالیہ نشان ہے، کیونکہ ایک دفعہ کپتان بر سر مائیک کہا تھا کہ "میاں صاحب میں فاسٹ باؤلر ہوں، فاسٹ باؤلر سے صبر نہیں ہوتا" اب انصافی لوگ آپ کی دعا کی قدر کریں یا قائد کی پیروی؟خدا انصافی بہن بھائیوں کو صبر عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔تو پھر تو صرف مغفرت کی دعا کی ہی کمی رہ گئی ہے۔ خدا انصافی بہن بھائیوں کو صبر عطا فرمائے۔
تابوت میں ابھی جگہ بہت ہے ۔آخری کیل ۔ ۔ ۔
واہ چوہدری جی ،کیا بات ہے عمدہ ۔شاہد شاہ
پوچھنا یہ تھا کہ وہ دو نکاح پڑھوانے والے مفتی صاحب استعفیٰ تو نہیں دے گئے جو نئے مفتی صاحب کے لیے جگہ بن رہی ہے۔