ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تحریک انصاف میں شامل

شاہد شاہ

محفلین
جن کو شک تھا کہ شاید عامر لیاقت ابھی بھی تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے وہ اس جگت سے اپنے شک کو یقین میں بدل لیں
 

سین خے

محفلین
اینکر کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کارکن ناراض
465356_4137062_akhbar.jpg
اینکر کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کی نعرے بازی عمران خان خطاب کیے بغیر تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو کراچی میں جب ایم کیو ایم کے سابق رہنما ٹی وی اینکر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو تقریب میں موجود پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں نے عامر لیاقت نامنظور کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔ جس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تقریب ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔

ہر بری سے بری صورتحال میں silver lining پر توجہ دینی چاہئے۔ عامر لیاقت ملٹی ملین بزنس ایک پہچان کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے جلسوں میں اب ماڈلنگ کی بھی امید کی جا سکتی ہے۔ اس پر خوشی منانے کی کوشش کریں۔
 

شاہد شاہ

محفلین
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت سے شاید اسکے نسلی ووٹر کو زیادہ فرق نہ پڑے البتہ اسکا نظریاتی ووٹ ضرور متاثر ہوگا، منقول
 

شاہد شاہ

محفلین
ایڈمنز کہاں ہیں ۔۔:oops::p
اس لڑی کو لطائف وغیرہ کے سیکشن میں ہونا چاہیے تھا۔۔ :rollingonthefloor:
تھوڑا انتظار کریں۔ جلد ہی خان صاحب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کیساتھ ایک پریس کانفرنس نوش فرمائیں گے۔ جسکے بعد یہ لڑی لطائف کے سیکشن میں منتقل کر دی جائے گی۔
 

فرقان احمد

محفلین
ہادیہ کی خواہش پر مذکورہ لڑی لطائف کے سیکشن میں منتقل کر دیں۔ شکریہ محمد تابش صدیقی فرقان احمد
5_AC19_A09-7_E37-4_CBA-9159-10_EFF80_F6571.jpg
چلیے، آپ کی خواہش خبر بن گئی، مبارک باد قبول فرمائیے۔ :)
ضروری اطلاع: عامر لیاقت صاحب سے وابستہ تمام لڑیوں کو لطائف کے سیکشن میں منتقل کرنا لازم نہیں ہے۔ :)
 

ربیع م

محفلین
فوج میں جبری بھرتیاں جاری تھیں۔۔۔۔ایک میراثی کو بھی فوج میں بھرتی کرلیا گیا۔۔۔۔میراثی نے اپنی ماں کو بتایا کہ اسے جنگ کے لئے فوج میں بھرتی کرلیا گیا ہے۔۔۔۔ ماں نے کہا کہ بیٹا۔۔۔۔
۔
انھیں کہہ دو کہ اگر بات میراثیوں تک آگئی ہے تو ۔۔۔۔ بہتر ہے کہ جنگ کرنے کے بجائے صلح کرلے ۔۔۔۔
۔
عامر لیاقت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

منقول
 

ربیع م

محفلین
‏عامر لیاقت کی شمولیت پر اعتراض تو ایسے ہو رہا ہے جیسے پہلے پی ٹی آئی میں ٹیپو سلطان اورسلطان صلاح الدین جیسے باوقار لوگ بستے ہیں

منقول
 
فوج میں جبری بھرتیاں جاری تھیں۔۔۔۔ایک میراثی کو بھی فوج میں بھرتی کرلیا گیا۔۔۔۔میراثی نے اپنی ماں کو بتایا کہ اسے جنگ کے لئے فوج میں بھرتی کرلیا گیا ہے۔۔۔۔ ماں نے کہا کہ بیٹا۔۔۔۔
۔
انھیں کہہ دو کہ اگر بات میراثیوں تک آگئی ہے تو ۔۔۔۔ بہتر ہے کہ جنگ کرنے کے بجائے صلح کرلے ۔۔۔۔
۔
عامر لیاقت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

منقول
حقیقت میں یہ سٹیٹ کا دو طرفہ جبر ہی ہے. دونوں کو یہ کارروائی ڈالنے کے لیے مجبور کیا گیا ہے.
 

عثمان

محفلین
ٹی وی شو کے حوالے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ صاحب لوگوں کے ایک حلقے میں بہت مقبول ہیں۔ان کی سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلقہ سیاسی جماعت کو کیا مفت کی پی آر حاصل نہیں ہوگی ؟
 
پیٹی آئی والوں کی ذہنی سطح بس اتنی ہی ہے کہ فیاض الحسن چوہان کی وڈیوز شئیر کرتے رہیں، ان کو مزید کچھ مواد مل جائے گا۔
 

شاہد شاہ

محفلین
‏عامر لیاقت کی شمولیت پر اعتراض تو ایسے ہو رہا ہے جیسے پہلے پی ٹی آئی میں ٹیپو سلطان اورسلطان صلاح الدین جیسے باوقار لوگ بستے ہیں
اعتراض تو بنتا ہے۔ تحریک انصاف اپنے سیاسی ایجنڈے کی بجائے دھوبی گھاٹ کے دھوبیوں کے ذریعہ اقتدار میں آنا چاہتی ہے۔ یہ الیکٹیبلز کی سیاست جلد ختم ہو جائے گی۔
 
Top