حسن نظامی

لائبریرین
399140_10151165722024090_1871029846_n.jpg
304317_10151164112479090_312172156_n.jpg
 
انہوں نے خود ساختہ جلا وطنی کیوں اختیار کی ہوئی ہے؟؟
ارے محمد امین بھائی یہ تو پرانی بات ہو گئی اب تو وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان آ رہے ہیں اور
سیاست نہیں ریاست بچاؤ!
کا نعرہ بلند کیا ہے۔ اس امید پر کہ شاید ہماری سیاست کو ’’سیاست‘‘ سے پاک کیا جا سکے:)
آگے دیکھئے عوام کیا رسپانس دیتی ہے اور آیا یہ نعرہ الفاظ کی بندشوں سے آزاد ہو کر عملی صورت میں ہمیں نظر آتا ہے یا نہیں۔

میرے خیال میں اس وقت ان کے جانے کی بجائے آنے آنے کے مقصد پربحث کی جائے تو وہ زیادہ فائدہ مند ہو گی۔

نوٹ: ساجد بھائی، میں نے تصویری تھریڈ میں صرف اپنا سیاسی نقطۂ نظر بیان کیا ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
ارے محمد امین بھائی یہ تو پرانی بات ہو گئی اب تو وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان آ رہے ہیں اور
سیاست نہیں ریاست بچاؤ!
کا نعرہ بلند کیا ہے۔ اس امید پر کہ شاید ہماری سیاست کو ’’سیاست‘‘ سے پاک کیا جا سکے:)
آگے دیکھئے عوام کیا رسپانس دیتی ہے اور آیا یہ نعرہ الفاظ کی بندشوں سے آزاد ہو کر عملی صورت میں ہمیں نظر آتا ہے یا نہیں۔

میرے خیال میں اس وقت ان کے جانے کی بجائے آنے آنے کے مقصد پربحث کی جائے تو وہ زیادہ فائدہ مند ہو گی۔

نوٹ: ساجد بھائی، میں نے تصویری تھریڈ میں صرف اپنا سیاسی نقطۂ نظر بیان کیا ہے۔

سرکار۔۔۔۔سوال میرا صرف اتنا تھا کہ وہ جلا وطن کیوں ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

arifkarim

معطل
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا!

عارف کریم صاحب کے متعلق تھوڑا بہت تو جانتا تھا مگر آج ان کا انداز بیان پڑھ کر ہنسی چھوٹ گئی:p
آپ جب بور ہوں تو یہاں محفل آکر میری پوسٹس پڑھ لیا کریں۔ ہر بار نیا مزاحیہ مواد ہی ملے گا۔ :angel:
 

محمد امین

لائبریرین

نظامی بھائی ۔۔۔۔ آپ خود بتا دیتے کوئی لنک دینی کی کیا ضرورت تھی :p مجھے ایسا لگا تھا جیسے کسی دباؤ یا سیاسی وجہ سے وہ جلاوطن ہیں۔۔۔جبھی سوال کیا تھا۔۔
 
نظامی بھائی ۔۔۔ ۔ آپ خود بتا دیتے کوئی لنک دینی کی کیا ضرورت تھی :p مجھے ایسا لگا تھا جیسے کسی دباؤ یا سیاسی وجہ سے وہ جلاوطن ہیں۔۔۔ جبھی سوال کیا تھا۔۔
اس لیے تاکہ آپ تفصیل سے پڑھ سکیں امید ہے ۔۔۔وطنی کے حوالے سے آپ کے تحفظات دور ہو گئے ہوں گے۔
دراصل ’’خود ساختہ جلاوطنی‘‘ کی اصطلاح ان کے بارے میں کسی اخبار نے استعمال کی تھی شاید آپ اس سے دھوکہ کھا گئے;)
تے یار ایتھے تصویراں ویکھو بس اینا ہی کافی اے!:love:
 

نایاب

لائبریرین
مجھے بھی اس تعلق سے کچھ جاننا تھا !!! :)
محترم بھائی طاہر القادری صاحب بیک وقت مشہور و معطون ہستی ہیں اس وقت پاکستان میں ۔
آپ طاہر القادری صاحب کے بارے لکھی گئی تعریف و توصیف و تنقید سے کبھی بھی پروفیسر صاحب کو نہیں جان سکتے ۔
اگر آپ کو جاننا ہی ہے تو آپ ان کی تقاریر کو سنیں ان کی تحریروں کو زیر مطالعہ رکھیں ۔ ان کے ذکر کردہ بیانات و دلائل کو قران پاک میں بیان کردہ فلسفہ انسانیت اخلاقیت کی کسوٹی پر پرکھیں ۔
ان کے اتنا عرصہ وطن سے باہر رہنے کا دفاع کوئی کیسے کرے ۔ اک مذہبی ہستی ہیں ۔ تبلیغ و تقریر کرتے مصروف عمل رہے ہوں گے ۔
زرد صحافت کے سامنے ڈٹے رہنے سے بہت سی گرد جم چکی ہے پروفیسر صاحب کی شخصیت پر ۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
علامہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے لیے ہمارے دل میں بہت احترام ہے لیکن انہوں نے پاکستان آنے کے لیے جس وقت کا انتخاب کیا ہے، وہ مناسب معلوم نہیں ہو رہا ہے ۔۔۔ انتخابات سے قبل آپ کا پاکستان میں تشریف لانا اور عوام کو اس وقت سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دینا، جب کہ وہ موجودہ حکومت سے نجات کے لیے انتخابات کو ایک بڑا ذریعہ سمجھ رہے ہوں، کم از کم ہماری سمجھ سے بالاتر معاملہ ہے ۔۔۔ اللہ کرے اُن کا پاکستان واپس تشریف لانا اہلیانِ وطن کے لیے مبارک ثابت ہو ۔ اُن کے عقائد و نظریات سے اختلاف اپنی جگہ لیکن ایک عالم کی حیثیت سے وہ ہمارے لیے ، بہرحال، قابلِ احترام شخصیت ہیں ۔۔۔
 
Top