شہزاد صاحب ، نکتہ نظر کے اظہار کے لئے آپ کا خوبصورت اور مہذب انداز کلام پسند آیا ۔ اختلاف کسی کو کسی سے بھی ہو سکتا ہے لیکن الفاظ مہذب ہوں تو مثبت روایات کو فروغ ملتا ہے۔علامہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے لیے ہمارے دل میں بہت احترام ہے لیکن انہوں نے پاکستان آنے کے لیے جس وقت کا انتخاب کیا ہے، وہ مناسب معلوم نہیں ہو رہا ہے ۔۔۔ انتخابات سے قبل آپ کا پاکستان میں تشریف لانا اور عوام کو اس وقت سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دینا، جب کہ وہ موجودہ حکومت سے نجات کے لیے انتخابات کو ایک بڑا ذریعہ سمجھ رہے ہوں، کم از کم ہماری سمجھ سے بالاتر معاملہ ہے ۔۔۔ اللہ کرے اُن کا پاکستان واپس تشریف لانا اہلیانِ وطن کے لیے مبارک ثابت ہو ۔ اُن کے عقائد و نظریات سے اختلاف اپنی جگہ لیکن ایک عالم کی حیثیت سے وہ ہمارے لیے ، بہرحال، قابلِ احترام شخصیت ہیں ۔۔۔
(آپ کی رائے سے میرا متفق ہونا ضروری نہیں)۔